Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزانہ ایک آلو کھائیں‘ معالجوں کو دور بھگائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

جن مریضوں کے جگر یا گردوں میں پتھری ہو انہیں آلو کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور پھردن میں چار پانچ سیر پانی بھی پینا چاہیے۔ ایسا کرنےسے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔٭آلو بھون کر چھلکا اتار کر نمک مرچ ملا کر کھانے سے جسمانی دردوں کو آرام ملتا ہے۔

اگر آپ آلو کو نظر انداز کررہے ہیں تو یہ آپ کی غلطی ہے۔ آلو نہایت صحت بخش غذا ہے۔ اس کی قیمت بھی مقابلتہً کم ہے اور پھر اسے آسانی سے چبایا بھی جاسکتا ہے اور ہضم بھی کیا جاسکتا ہے۔ آلو ہمیشہ تازہ خریدنا چاہیے۔ مرجھائے اور داغ دار آلو نہیں خریدنے چاہئیں۔ آلو ہرے ہوگئے ہوں تو سبز حصہ الگ کردیں۔ یہ ہرا پن روشنی کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے‘ اس لیے آلو تاریک اور خشک جگہ میں رکھنے چاہئیں اور درجہ حرارت 50 ڈگری فارن ہائیٹ ہونا چاہیے اور نمی اور گرمی کی وجہ سے ان میں کونپلیں بھی پھوٹتی ہیں۔
اسے مختلف طریقوں سے پکا کر‘ ابال کر یا بھون کر لوگ استعمال کرتے ہیں۔ بطور سالن‘ بطور چپس‘ کباب وغیرہ۔ آلو کی کئی اقسام ہیں۔ مگر ان تمام میں سرخ گولا اور سفید گولڈن آلو بہترین اقسام ہیں۔ اس کا ذائقہ پھیکا اور مقدار خوراک ایک پاؤ ہے۔ آلو میں نمکیات‘ روغنی اجزاء‘ پروٹین اور وٹامن ایچ‘ سی‘ ای‘ پی اور ڈی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ مختلف وٹامنز سب سے زیادہ آلو میں ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے۔
آلو کے حسب ذیل فوائد ہیں:۔ ٭ آلو مادہ تولید پیدا کرتا ہے اور اسے گاڑھا بھی کرتا ہے۔٭ آلو میں بے حد غذائیت ہوتی ہے۔ ابال کر بطور غذا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ٭آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغری ختم کرتا ہے۔ ٭جلی ہوئی جگہ پر اگر آلو کا لیپ کردیا جائے یا صرف آلو کاٹ کر اس پر رکھ دیا جائے تو درد کو افاقہ ہوتا ہے۔ اس مقام پر آبلہ نہیں پڑتا اور جلد آرام آجاتا ہے۔٭ جن مریضوں کے جگر یا گردوں میں پتھری ہو انہیں آلو کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور پھردن میں چار پانچ سیر پانی بھی پینا چاہیے۔ ایسا کرنےسے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔٭آلو بھون کر چھلکا اتار کر نمک مرچ ملا کر کھانے سے جسمانی دردوں کو آرام ملتا ہے۔٭آلو میں فولاد‘ پوٹاشیم‘ کیلشیم‘ فاسفورس کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ بچوں کی نشوونما کیلئے یہ بہترین چیز ہے۔ آلو کو گرم مصالحوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ کوشش کی جائے کہ تازہ آلوکھائے جائیں۔ سٹورکیے ہوئے آلو میں اصل ذائقہ نہیں رہتا۔ اسے نقرس‘ گنٹھیا اور بادی کے مریضوں کو بالکل نہیں استعمال کرنا چاہیے۔ ذیابیطس اور دل کے امراض والے حضرات کو بھی آلو کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
مذکورہ بالا فوائد کے ساتھ آلو کے کچھ نقصانات بھی ہیں:۔
٭آلو دیر سے ہضم ہوتا ہے‘ لہٰذا کمزور معدہ والوں کو آلو کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔ انہیں یہ نفخ پیدا کرے گا۔ ٭اس کے استعمال سے سوداوی مادہ میں تحریک پیدا ہوتی ہے اس لیے اس کو اعتدال سے زیادہ کھانا مناسب نہیں ہے۔٭بادی اور بلغم بھی پیدا کرتا ہے۔ آلو ریح پیدا کرتا ہے۔٭ایک آدمی کو دن میں ڈھائی سو گرام سے زیادہ آلو نہیں کھانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ چھلے ہوئے آلوؤں کی بہ نسبت بے چھلے آلو پکاتے وقت وٹامنز کم ضائع ہوتے ہیں۔ چھلکے سمیت پکائے ہوئے آلو قبض کشا ہوتے ہیں۔
آلو سٹور کرنے کا طریقہ: کسان جو آلو کو دیر تک رکھنا چاہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر انہیں کسی ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھا جائے تازہ ہوا آتی ہو تو وہ کئی مہینوں تک ٹھیک رہتے ہیں۔ اگر آلو کو ریفریجریٹر میں رکھا گیا ہے اور اس کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سے کم ہے تو پھر نشاستہ تبدیل ہوکر شکر کی شکل اختیار کرلے گا اور آلو میں مٹھاس پیدا ہوجائے گی چونکہ آلو کو اُبالا بھی جاسکتا ہے۔ بھونا بھی جاسکتا ہے تلا بھی جاسکتا ہے اور اس کا بھرتہ بھی بنایا جاسکتا ہے اور چاول کے ساتھ بھی پکایا جاسکتا ہے اس لیے یہ ہمہ گیر قسم کی غذا ہے اور اسے ہر وقت کھانے میں استعمال کیاجاسکتا ہے۔ آلو کو اسی وقت دھونا چاہیے جب اسے پکانا چاہیں ورنہ ان میں خرابی شروع ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 447 reviews.