Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

فروری کے جوابات

1۔براؤن تلوں پر پھٹکڑی لیکر دن میں پانچ سے سات مرتبہ ملیں‘بالکل بے ضرر اور آسان ٹوٹکہ ہے۔ ہونٹوں کی لکیروں کو صاف کرنے اور ہونٹوں کو سرخ کرنے کیلئے چقندر زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ہونٹوں پر بھی ملیں اور ہونٹوں کے گرد بھی رگڑیں‘ مرچ مصالحہ اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں‘ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔چند ماہ پابندی سے ان پر عمل کریں۔(صفیہ‘ چیچہ وطنی)
2۔ ابھی سردیوں کا موسم چل رہا ہے‘ روغن بادام لیکر نیم گرم دودھ میں ایک چمچ ملا کر رات کو سونے سے پہلے پئیں‘ سر میں بھی بادام روغن اور زیتون کا تیل ہموزن لیکر کم از کم پندرہ منٹ مساج کریں‘ اگر روزانہ ممکن نہ ہو تو دوسرے دن ضرور کریں۔ لمبے سجدے کریں اس سے سرکی طرف خون کی روانی بہتر ہوگی اور بال لمبے اور مضبوط ہوں گے۔(چوہدری شکیل‘ گجرات)
3۔فکرو پریشانی‘ غم اور ٹینشن سے جھریاں بہت جلد پڑتی ہیں‘ٹینشن کو دل پر نہ لیا کریں‘ اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں‘ نیند پوری کیا کریں اور دن میں وقتاً فوقتاًاپنی انگلیوں سے جلد کا مساج نیچے کی طرف کیا کریں۔(صائمہ‘ لاہور)
ii۔ یَامُصَوِّرُ یَانُوْرُ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک کرہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ خصوصاً جھریوں پر پھیریں۔ کچھ ہی عرصہ میں چہرے پر عجیب کشش اور چمک آجائے گی۔ اس کے روحانی فوائد بھی بہت ملیں گے۔ عبادت کو خودبخود دل چاہے گا۔(بنت گلزار‘فیصل آباد)
4۔ رات کو سونے سے پہلے خالص دیسی گھی کو نیم گرم کرکے ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالیں اور سانس کو اندر کھینچیں اگر خالص دیسی گھی دستیاب نہ ہو تو خالص بادام روغن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا درحقیقت دماغی کمزوری کی علامت ہے یہ ایک نایاب نسخہ تھا جو میں نے قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کردیا ہے۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ایسا کریں سردی کی وجہ سے کرنا نہایت آسان اور بہت مفید ہے۔(علی احمد‘ راولپنڈی)

مارچ کے سوالات

1۔قارئین السلام علیکم! ہم تین بہنیں ہیں‘ ہم تینوں کی بینائی حد درجے کمزور ہے ہم نے بہت علاج کروایا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ ڈاکٹرز نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے جو کہ صحیح ثابت ہورہا ہے کیونکہ میں سب سے بری ہوں میری عمر 28 سال ہے اور بینائی دن بدن اس حد تک کمزور ہوگئی ہے کہ میری بینائی نہ ہونے کےبرابر ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ یہ موروثی بیماری ہے‘ لیکن ہمارے والدین کے خاندانوں میں نہ کسی کو پہلےکبھی اس قسم کا مسئلہ ہوا ہے اور نہ اب ہے۔ قارئین! آپ سے دلی گزارش ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جو ہم یاد کرسکیں کیونکہ کمزور بصارت کی وجہ سے قرآن پاک بھی نہیں پڑھ سکتے‘ ہم آپ کے احسان مند رہیں گی۔اب تو لوگ بھی ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھنا شروع ہوگئے ہیں‘ وہ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ (ایک دکھی بہن)
2۔محترم قارئین! میں گناہوں سے توبہ کرنا چاہتا ہوں‘ میں گناہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہوں‘ میرے دن رات بہت بے چینی سے گزررہے ہیں اللہ کے حضور توبہ کرنا چاہتا ہوں‘مجھے کوئی ایسا عمل بتادیں کہ میرا دل گناہوں سے اچاٹ ہوجائے دل میں گناہوں کیلئے نفرت پیدا ہوجائے اور میرا دل نیکی کی طرف مائل ہوجائے۔ (نثارعلی۔ راولپنڈی)
3۔ محترم قارئین!میرے ساتھ ایک بڑا گھمبیر مسئلہ ہے مجھے ہر روز صبح آدھے سر کا درد شروع ہوجاتا ہے‘ جو اتنا شدید ہوتا ہے کہ میں نماز تک نہیں پڑھ سکتی‘ اس درد کی وجہ سے میں بہت چڑچڑی ہوگئی ہوںاور میرارویہ لوگوں کے ساتھ بہت بُرا ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے میں تنہا ہوتی جارہی ہوں براہ مہربانی مجھےا س کا کوئی حل بتائیں۔ (آسیہ‘ کراچی)
4۔محترم قارئین! میرے بال پہلے بہت گھنے ‘ لمبے اور سیاہ تھے‘ ابھی تقریباً دو سال سے میرے بال بہت تیزی سے گرنا شروع ہوگئے ہیں‘ اب تو پہلے کے مقابلے میں آدھے بھی نہیں رہ گئے‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ طرح طرح کے شیمپو اور تیل استعمال کیے لیکن کسی سےکوئی فائدہ نہیں‘ مہربانی فرما کر کوئی اچھا سا آزمودہ نسخہ عنایت فرمائیں۔(آصفہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 440 reviews.