Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شیطان نے سلام کرنے سے منع کردیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

پچھلے دنوں ہم کچھ دوست آپس میں بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ اچانک ہمارے ایک ساتھی نے ہمیں ایک انوکھی بات بتائی کہ ہم جو ایک دوسرے پر سلامتی بھیجتے ہیں‘ اس سے شیطان کو کتنی اذیت پہنچتی ہے میرا ایک ساتھی ہے اس کو ہر کسی کو سلام کرنے کی عادت ہے‘ چھوٹا بڑا‘ امیر ‘ غریب سب کو سلام کرتا ہے‘ میں ایک دن نماز کیلئے آرہا تھا کہ ایک بزرگ سفید رنگ کے کپڑے اور سفید رنگ کی ڈاڑھی لاٹھی لٹکائے آرہا تھا‘ ساتھی کہنے لگا میں نے اس بابا کو کہا السلام علیکم ۔بابا نے مجھے بہت بُرا بھلا کہا‘ کہنے لگا تو ہر کسی کو سلام کرتا رہتا ہے‘ ایسا نہ کیا کر۔ ساتھی بولا ‘ مجھے بہت بُرا لگا‘دل اُداس ہوگیا کہ ایسےبزرگ صفت انسان نے مجھے جھڑک دیا ہے‘ اب کسی کو بھی سلام نہیں کروں گا‘ پھر میرے دل میں خیال آیا کوئی مسلمان تو ایسا نہیں کرسکتا‘ پھر میں نے جیسے ہی لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ پڑھا تو وہ بوڑھا ایک دم غائب ہوگیا۔ دوست بولا پھرمیری سمجھ میں بات آئی یہ شیطان تھا اور مجھے میرے اس عمل سے ہٹانا چاہتا ہے۔ (محمداشتیاق احمد اعوان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 423 reviews.