Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

ہیروئن کا نشہ چھڑانے اور زناکاری کا علاج
جو کوئی ہیروئن کے نشہ میں غرق ہو کر گھر کی پونجی اور اپنی صحت برباد کررہا ہو اور کسی بھی طریقہ سے باز نہ آتا ہوتو ذیل کا عمل کریں۔ انشاء اللہ لعنت بد سے شفاء ملے گی۔ ہفتے میں تین دن یعنی جمعرات‘ جمعہ اور پیر کو یہ عمل کرے۔ ان دنوں کی راتوں کو کسی مٹھائی یا پانی پر ذیل کی سورۂ مبارکہ پڑھ کر دم کریں اور نشئی کو اس وقت کھلائیں یا پلائیں جس وقت اس کا نشہ ٹوٹ چکا ہو اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ7 بار‘ اول آخر درودشریف 7 مرتبہ پڑھ کر دم بھی کریں۔ سورۂ مبارکہ یہ ہیں۔ سورۂ فاتحہ 41 مرتبہ‘ سورۂ اخلاص 41مرتبہ‘ سورۂ جمعہ 3 مرتبہ‘ سورۂ رحمان 3 مرتبہ‘ سورۂ مزمل 3 مرتبہ‘ درود پاک اول آخر 41 مرتبہ‘ انشاء اللہ 90 دن کے عمل سے نشئی ہمیشہ کیلئے نشہ سے متنفر ہوجائے گا اور پھر کوئی ترغیب و تحریص اس کو اس بدعادت پر مجبور نہ کرسکے گی۔
میری زندگی کے مجرب نسخہ جات
امراض معدہ:یہ نسخہ امراض معدہ کیلئے بہت مفید ہے۔ گیس فوراً خارج کرتا ہے۔ ھوالشافی: چینی 100گرام‘ ادرک 100گرام‘ میٹھا سوڈا 100گرام پیس کر ادرک کے رس میں تروخشک کرلیں۔ دو ماشہ کھانے کے بعد صبح و شام استعمال کریں۔
لنگڑی کا درد:یہ نسخہ بڑا مجرب ہے ایک سادھو جوگی نے دیا تھا کئی بار آزمایا‘ لاجواب پایا۔ سورنجاں شیریں‘ لوبان‘ گوگل مصفیٰ موٹا موٹا کوٹ کر تمام کو بھیڑ کے دودھ میں آگ پر پکائیں پھر اتار کر خوب گھوٹیں اور چنے کے برابر گولی بنالیں۔ پانی یا دودھ سے صبح و شام استعمال کریں۔
بے پناہ قوت و طاقت کیلئے:3 گرام روزانہ یہ نسخہ کھائیں زبردست مقوی باہ واعصاب ہے۔ اعضائے رئیسہ کیلئے لاجواب ہے۔ صحت قائم رہتی ہے۔
خولنجان‘ کبابہ‘ زنجبیل مصطگی جوزبوا دار چینی‘ عاقر قرحا 10 گرام عود خالص 2گرام تمام وزن سے 3گنا شہد لیکر معجون بنالیں۔(عبقری جلد 4)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 359 reviews.