Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

سبز درخت

خواب: سوتے وقت میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں اپنے ایک دوست جس کے ساتھ میں نے دوستی ختم کی ہوئی ہے اوردوران دوستی میں نے اس کے ساتھ صرف اپنا وقت ضائع کیا ہے، کو دوبارہ یاد نہیں کروں گی۔ اسی رات میں نے صبح فجر کے وقت خواب دیکھا کہ ہم جس کالونی میں رہتے ہیں، اس میں ایک نیا گھر خریدا ہے جو کافی بڑا ہے۔ اس گھر کے تمام دروازے سبز رنگ کے ہیں میں آگے جاتی ہوں تو دو اور دروازے ہوتے ہیں وہ بھی سبز رنگ کے ہوتے ہیں جب میں ان دونوں دروازوں کو کھولتی ہوں تو ان میں سے ایک واش روم جبکہ دوسرا باتھ روم ہوتا ہے۔ لان میںجاتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ اس میں مختلف رنگ کے گلاب کے پھول کھلے ہیں جن میں کانٹے بھی ہیں ۔ میں کہتی ہوں کہ میں کل قینچی سے تمام کانٹے کاٹ دوں گی ۔ لان میں کئی درخت لگے ہیں جن میں کچھ پھلدار درخت بھی ہیں ، یہ تمام درخت ایک ساتھ لہرا رہے ہیں اور ٹھنڈی تازہ ہوا دے رہے ہیں ، اس طرح کی ہوا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ پھر میں انہیں گننے کی کوشش کرتی ہوں لیکن گن نہیں پاتی۔(شازیہ … میانوالی)
تعبیر : آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت مبارک ہے اور آپ کو خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہونے کا اشارہ ہے، بشرطیکہ آپ آئندہ اپنے اوقات کو آئندہ ضائع نہ ہونے دیں اور فضول قسم کے لوگوں سے دوستی میںاحتیاط کریں ۔ آپ اپنا تعلق اللہ پاک سے بنانے کی کوشش کریں۔

امتحان میں ناکامی

خواب: تقریباً 5سالوں سے یہ خواب دیکھ رہا ہوں کہ میرا MSCکا امتحان ہورہا ہے۔ میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ میں نے تو MSCپاس کیا ہوا ہے پھر یہ کیسا امتحان ہے ، جب خواب میں کمرہ امتحان میں بیٹھ جاتا ہوں تو ادھر ادھر دیکھ رہا ہوں کیونکہ سوالات یاد نہیں آتے ہیں، جب نتیجہ آتا ہے تو میں ایک پیپر میں فیل ہوجاتا ہوں۔ (ج…کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی سخت مشکل میں آپ کو ذہنی دبائو کا سامنا ہے جس سے نکلنے کی سبیل نہیں بن پارہی ہے آپ بعد مغرب 360بارحَسْبِیَ اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ 21دن تک یہ عمل مسلسل کرتے رہیں، انشاء اللہ آسانی پیدا ہوجائے گی۔

سفید گجرا

خواب: میں نے دیکھا کہ کوئی تقریب ہے اور اسمیں عورتیں شامل ہیں، انہوںنے پھولوں کے گجرے وغیرہ پہنے ہیں۔ پھر بعد میں عورتوں سے کچھ لوگ(مرد) وغیرہ گلے کے گجرے واپس لے لیتے ہیں۔ میرے ہاتھ میں بھی سفید گجرا ہوتا ہے لیکن میں واپس نہیں کرتی۔ منظر بدلتا ہے، پرانی سیڑھیوں کے نیچے بنے کچے بل سے (غالباًشروع کی تیسری سیڑھی) سے اوپر سے سبز نیچے سے پیلا کن کھجورہ نکلتا ہے، آہستہ آہستہ وہ باہر آتا ہے لیکن اس کے سر کے پاس موجود ایک موٹی چھپکلی اسے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ پھر بعد میں دونوں بل کے اندر چلے جاتے ہیں۔ ایک اور خواب دیکھا کہ میں شاپر میں گوشت پکانے کیلئے نکالتی ہوں لیکن اس میں سے کالے بالوں والے چھوٹے پائے اور بالوں والی بوٹیاں نکلتی ہیں۔ میں حیران ہوتی ہوں کہ میں نے تو گوشت پکایا تھا ، اس میں سے یہ کیا نکل آیا ہے۔ (سعیدہ خانم … کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اگرچہ کہ حاسدین آپ کو پریشان کررہے ہیں اور بعض سفلی کے عمل بھی آپ پر کرائے گئے ہیں لیکن انشاء اللہ جلد پریشانیاں دور ہوں گی اور تمام اہم کام آسانی سے طے پاجائیں گے۔ آپ سورۂ طہٰ بعد نماز فجر ایک بار پڑھ کر دم کرلیا کریں۔

دشمن کے نرغے میں

خواب: میں نے دیکھا کہ میں آرمی میں ہوں، میں اور میرے بہت سے ساتھی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کرکے واپس آرہے ہیں کہ راستے میں دشمن فوج کا ایک ٹینک کسی پر گولے برسا رہا ہے ۔ میں نے اس میں بیٹھے افسر کو انگلی کا اشارہ کیاکہ وہ ایسا نہ کرے اور وہ افسر مجھ پر گولیاں برسانے لگتا ہے۔ منظر بدل جاتا ہے، میں اب گولیوں سے بچنے کیلئے اپنے گھر کی سیڑھیوں سے لٹک کر نیچے اترتا ہوں اور وہ افسر مجھے گالی دیتا ہے۔ اپنے ایک فوجی کو کہتا ہے کہ یہ بچ گیا ہے ، اس پر گولے پھینکو، اسے مار دو۔ میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے نیچے اتر جاتا ہوں ، جیسے ہی نیچے اترتا ہوں ، کوئی سیڑھیوں کے ساتھ والا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور میری والدہ کمرے سے باہر آکر مجھ سے کہتی ہیں، خدا کے واسطے یہاں سے بھاگ جائو۔ اس کے ساتھ میری آنکھ کھل جاتی ہے اور مجھ پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے، اس کے بعد میں چھت سے اترا اور کمرے میں جاکر سوگیا۔ (اکمل اقبال… جسوراں)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی بڑے اہم کام میں آپ کو اس وقت جو ذیلی پریشانی لاحق ہے اس بات کا اشارہ ہے کہ نیک اعمال کی پابندی کرتے رہے تو انشاء اللہ وہ کام بہت آسانی سے ہوجائے گا ۔ آپ ہر نماز کے بعد 41

عجیب مناظر

خواب: میں نے دیکھا کہ ایک جگہ پر میرا بھائی ایک مٹی کا مکان گرا رہا ہے اس کی کھڑیاںاور دروازے لکڑیوں کے ہیں اس کو گرانے کے بعدایک جگہ پر مجھے ایک مختصر سی زمین ملتی ہے۔ میں اپنے دوست یا بھائی سے مشورہ کرتا ہوں کہ میں اس جگہ ایک کمرہ، مختصر سا صحن اور ایک چھوٹی دکان کی تعمیر کرکے پھر اسے کرایہ پر دے دوں گا۔ اس مشورے کے دوران اچانک میرے ذہن کے مطابق میری زمین پر میری سوچ کے مطابق مکان بن چکا ہوتا ہے، اچانک میرا گھر بہت بڑا ہوچکا ہوتا ہے۔ خوبصورت سفید ، سیاہ اور دوسرے رنگوں سے مزین، خوبصورت قالین بچھی ہوتی ہے۔ کھڑکیاں اور دروازے اعلیٰ لکڑی کے ہوتے ہیں۔ مجھے سامنے مسجد کے دو سفید مینار نظر آتے ہیں۔ میں خوش ہوتا ہوں کہ اللہ کا شکر ہے کہ مسجد بھی قریب ہے ، پھر گھر میں جاتا ہوں تو میرا گھر اورکشادہ ہوچکا ہوتا ہے، قبلہ کی سمت دیوار میں پیوسٹ کھڑکیوں کا رخ باہر کی طرف کھلتا ہے گھر سے ماں اور بچیوں کی آوازیں آتی ہیں اور وہ کابلی زبان بولتی ہیں۔ (عامر‘ گجرات)
تعبیر: آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو دین کی خدمت کے اعلیٰ کام کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ تاہم کسی متبع شریعت اللہ والے سے اپنا روحانی و اصلاحی تعلق ضرور قائم فرمالیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 357 reviews.