خلیفہ ثانی امام حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دور میں فتوحات کی وجہ سے دولت کی ریل پیل تھی ۔ اس لیے مجلس مشاورت کی رضا مندی سے اصحاب بدر کے وظیفے کا تعین سب سے زیادہ کیا گیا ۔ لیکن عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے عقیدت کی وجہ سے اہل بیت کے وظائف میں مزید اضافہ کردیا جس کی وجہ سے حضور نبی کریم ﷺ کے خاندان میں خوشحالی سب سے زیادہ تھی ، لیکن وہ اس آمدن کو ذاتی تعیش پر صرف کرنے کی بجائے دکھی انسانوں کی بنیادی ضروریات کی تکمیل میں خرچ کردیتے تھے ۔ ایک دفعہ امام حسن رضی اللہ عنہ طواف میں مصروف تھے ، ابھی طواف مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ ایک مفلوک الحال شخص آیا اور امام حسن رضی اللہ عنہ کا دامن پکڑ کر ملتجی ہوا ۔ میں مکان کا کرایہ چند ماہ سے ادا نہیں کرسکا ، مالک مکان نے میرا سامان باہر پھینک دیا اور اہل خانہ کو گھر سے نکال کر کڑکتی دھوپ میں بٹھا دیا ہے ۔ میرے بچے بھوکے ہیں اور پیاس سے خستہ حالی میں وقت گزار رہے ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ ہماری امداد فرمائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے طواف نامکمل چھوڑا اور سیدھے اس دکھی بزرگ کے ہمراہ جاکر اس کا قرضہ ادا کیا اور اہل خانہ کو مکان میں داخل کرکے واپس کعبہ میں تشریف لائے اور اپنا طواف کیا ۔ کسی نے آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ اللہ کے گھر کو چھوڑ کر آپ نے ایک چیتھڑوں میں ملبوس اور تہی دست فقیر کے خستہ حال گھر کو ترجیح دی ؟ امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے نانا محمدﷺنے فرمایا تھا کہ جس نے ضروریات سے محروم تنگ دست کی امداد کی اس کو ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب حاصل ہوگا ۔ طواف تو بعد میں بھی مکمل کیا جاسکتا ہے۔ مفلوک الحال مخلوق خدا کی امداد بہت جلد آپ کو مقام معرفت کے اعلیٰ ترین مقام پر پہنچاسکتی ہے۔
حضرت علی شیرخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺکو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت کے دن ایک نداء دینے والا پردے کے پیچھے سے آواز دے گا: اے اہل محشر! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنت محمدﷺ گزر جائیں۔‘‘ (امام حاکم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں