محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے معدہ کا بہت مسئلہ تھا‘ السر ہوا‘ انڈوسکوپی بھی کروائی بہت ادویات استعمال کیں مگر اس نسخہ سے مجھے مستقل آرام آیا۔ھوالشافی: کلونجی 60 گرام‘ تخم کاسنی15 گرام‘ برگ مہندی 10 گرام‘ قسط شیریں 10 گرام‘ حلبہ (میتھی کے بیج)5 گرام۔سب کو باریک پیس چھان کر آدھا چمچ چائے والا استعمال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل استعمال کرنا ہے۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ (ایک اللہ والا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں