Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف21 مرتبہ سورۂ رحمٰن‘ ہر منزل آسان

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

ایک مرتبہ ہم گاڑی میں لمبے سفر سے آرہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی‘ پاس میں صرف ایک ہی دکان تھی‘ ڈر تھا کہ اگر گاڑی صحیح نہ ہوئی تو رات یہی نہ ہوجائے جب دس پندرہ منٹ تک گاڑی صحیح نہ ہوئی تو مجھے پریشانی لاحق ہو

سورۂ رحمٰن کی برکتیں ۔۔۔

عظمیٰ اعجاز
ہماری ایک عزیز کے گھر میں اُن کی بیٹی کی منگنی تھی اب وہاں پریشانی یہ تھی کہ لڑکی کے والد جو کہ انہیں چھوڑ چکے ہیں آکر کوئی ہنگامہ نہ کھڑا کردیں کیونکہ اکثر خوشی کے موقع پر وہ ایسا کرتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ سورۂ رحمٰن 21 بار پڑھ کر پانی پر دم کریں‘ گھر میں چھینٹے ماریں‘ خود بھی پی لیں اور کھانے میں بھی ڈال لیں اور دعا کریں‘انشاء اللہ سب ٹھیک ہوگا‘ بس اللہ کی طرف سے دل میں آئی کہ حضرت نے سورۂ رحمٰن کے اتنے فائدے بتائے ہیں تو یہ اللہ کی کلام ہی ہے اس کو اس طرح پڑھ لیں تو بھی فائدہ ہی ہوگا۔ بس میرے دل میں آئی اور میں نے انہیں بتادیا۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ تقریب ہوئی تو سب ڈرے ہوئے تھے‘ مہمان آئے‘ رسم ہوئی‘ کھانا کھلایا گیا یہاں تک کہ وہ سب کام کرکے چلے گئے مگر اللہ کا شکر ہے کہ سب ٹھیک ٹھاک ہوگیا۔ کوئی بدمزگی نہیں ہوئی پھر انہوں نےشکرانے کے نوافل پڑھے اور چھوٹے بچوں میں ٹافیاں تقسیم کیں۔ جب میں نے انہیں یہ عمل بتایا تو میں نے اللہ سے دعا کہ یااللہ !حکیم صاحب نےدرس میں یہ سورۂ رحمٰن کا عمل بتایا تھا اور وہ اکثر کہتے ہیں میں نے تیرے بندوں کو تیرا نام دیا ہے ان کے کام اب تو بنادے اور پھر اللہ نے سب کام اچھے سے کردئیے وہ لوگ خوش ہوگئے ۔یہ سب کچھ اللہ کے نام کی برکت ہے۔
ادھر سوچا اُدھر پایا

اُم حذیفہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ویسے تو قرآن پاک کا ہر لفظ ہی تاثیر سے بھرپور ہے لیکن میں نے جو اپنی پریشانی ومشکلات کے حل کیلئے جو آیت آزمائی وہ سورۂ قصص کی آیت نمبر چوبیس ہے۔ ایک مرتبہ ہم گاڑی میں لمبے سفر سے آرہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی‘ قریب میں صرف ایک ہی دکان تھی‘ ڈر تھا کہ اگر گاڑی صحیح نہ ہوئی تو رات یہیں نہ ہوجائے جب دس پندرہ منٹ تک گاڑی صحیح نہ ہوئی تو مجھے پریشانی لاحق ہوئی کیونکہ ساتھ میں کوئی دوسرا مرد بھی نہیں تھا۔ ایک بھائی تھا اور دو ہم بہنیں تھیں‘ ساتھ میں چھوٹے بچے بھی تھے اور نزدیک میں کوئی پٹرول پمپ تک نہ تھا۔ لہٰذا میں نے سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 تلاوت کرنا شروع کردی‘ ابھی چند بار ہی پڑھی تھی‘ حیرت انگیز طور پر ہماری گاڑی ٹھیک ہوگئی اور ہم بخیرو عافیت گھر پہنچ گئے۔ایک مرتبہ ایسے ہی میرے ڈیڑھ سال کے بچے نے باتھ روم کے اندر گھس کر کنڈی لگائی اور پھر رونا شروع کردیا اور تقریباً آدھے گھنٹے تک ہم باتھ روم کی کنڈی کھولنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ تو بچے نے اندر سے لگائی ہوئی تھی وہ کیسے کھلتی؟ اچانک مجھے یہی آیت یاد آئی تو فوراً ہی پڑھنا شروع کردی اور اللہ نے کرم کردیا شاید بچے نے خود ہی کنڈی کھول دی۔ایسے کئی دفعہ میں نے آزمایا جب بھی کوئی مشکل سر پر آئی یہ آیت پڑھی فوراً مسئلہ حل ہوگیا۔ ایک مرتبہ کچھ کھانے کی خواہش ہوئی تو تب بھی میں نے یہی آیت تلاوت کی تو پھر اللہ نے میری خواہش کو پورا فرمادیا۔ بس اللہ تعالیٰ تو بڑے ہی کرم والے ہیں ہم ہی اس کی طرف نہیں آتے۔
سورۂ قریش سے موبائل ٹھیک

انیقہ عامر
میرا موبائل گم ہوا‘ کچھ عرصہ بھی پھر مل گیا لیکن وہ آن نہیں ہوتا تھا‘ میں نے اُس پر بار بار سورۂ قریش پڑھ کر دم کی‘ گنتی یاد نہیں۔ جب بھی کرتی اول و آخر درود پاک پڑھ کر تی رہی‘ رپیئرنگ والوں کو بھیجا انہوں نے کہا اس نے ٹھیک نہیں ہونا‘ پھر میں نے نوکیا کیئر والوں کو بھیجا اُن سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بھی کہا اس نے ٹھیک نہیںہونا آکر لےجائیں۔ میں پھر بھی تصور کرکے سورۂ قریش کا موبائل فون پر دم کرتی رہی۔جب ہم نے نوکیا کیئر والوں سے جاکر موبائل لیا اور گھر آکر آن کیا تو معجزانہ طور پر آن ہوگیا۔ میری خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی اور وہ ایسے چل رہا تھا جیسے ابھی نیا لیا ہے۔ یہ موبائل فون بہت مہنگا تھا اور نیا لینے کیلئے میرے پاس اتنے پیسے نہ تھے۔ سورۂ قریش اور میرے یقین نے اللہ کےفضل سے موبائل ٹھیک کردیا۔ اس کے علاوہ سردی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کے دوران میں ہیٹر پر 129مرتبہ سورۂ کوثر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کرتی ہوں تو گیس کی کمی دور ہوجاتی ہے یا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ کوئی تنگی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 312 reviews.