Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لاجواب وظیفے‘ بے مثال آزمودہ نسخے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ میں کھانسی کیلئے یہ ٹوٹکہ پڑھا تھا کہ کھانسی جتنی بھی شدید ہو شہد اور کے پانی کو ہموزن لیکر مکس کرکے استعمال کریں۔ میں نے استعمال کیا اور شدید کھانسی سے نجات پائی۔ عبقری تیرا شکریہ!

ناممکن کام ممکن ہوگیا
(تہمینہ ارشاد ‘ راولپنڈی)
سفر خوشگوار گزاریں :عبقری میں کسی قاری نے لکھاتھا کہ سفر میں جانے سے پہلے دو نفل پڑھنے سے خیر سے سفر پر جاتے ہیں اور خیر سے واپس آتے ہیں اب جب بھی سفر پر جانا ہوتا ہے میں دو نفل پڑھتی ہوں اور واپس آکر بھی پڑھتی ہوں۔ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ ایک تو میرا سفر خیرخیریت سے گزرتا ہے اور سفر میں کوئی بھی مشکل پریشانی نہیں ہوتی۔
نماز میں توجہ و خشوع وخضوع: ماہنامہ عبقری میں ایک بار میں درود خضریٰ کے فضائل پڑھے تھے۔ میں نے تب سے درود خضریٰ کو اپنا معمول بنالیا ہے۔ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ ایک فائدہ تو یہ ہوا کہ (میں حافظہ قرآن ہوں) قرآن مجھے تھوڑا تھوڑا بھول گیا تھا جومیں نے دوبارہ یاد کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلے مجھ سے ایک ربع یاد نہیں ہوتا تھا لیکن درود شریف کے ورد کے بعد میں اب ایک دن میں ایک سپارہ یاد کرلیتی ہوں۔ پہلے تو میرا یہ حال ہوگیا تھا کہ نماز، قرآن پاک پڑھنےکو بالکل دل نہیں کرتا تھا مگر اب توجہ دھیان اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھتی ہوں۔
ناممکن کام ممکن ہوگیا:جنات کے پیدائشی دوست میں ایک بار پڑھا تھا کہ کسی پرندے یا جانور کو دیکھ کر اول و آخر ایک بار درود شریف اور درمیان میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھیں اور اس جانور یا پرندے کی روح کو بخش دیں اور کہیں کہ کہ اے اللہ! اس کو میرے لیے دعا میں لگادے۔ اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ (میرے ابو دس سال سے کراچی جیل میں ہیں) میں دس سال سے اپنے ابو کو ملنے کو ترس رہی تھی‘ میرا میرے ابو سے ملنا ناممکن تھا لیکن اس عمل کی برکت سے یہ ناممکن کام ممکن ہوگیا اور میں کراچی جاکر اپنے ابو سے مل کر آئی۔
غصیلے شخص سے بچنے کا طریقہ: میری سہیلی نے مجھے کچھ سال پہلے عمل بتایاجوکہ بہت آزمودہ ہے جب بھی کسی بڑے کے سامنے جانا ہو جو کہ غصے میں ہو آپ کو لگے کہ وہ بات نہیں مانے گا تو آپ اس کے پاس جانے سے پہلے اول و آخر درود ابراہیمی درمیان میں سورۂ فیل ایک دفعہ پڑھیں۔ ( سورۂ فیل ایسے پڑھیں جب لفظ ترمیھم پر پہنچیں تو اسے تین بار پڑھیں اور پھر باقی سورۂ ختم کریں) انشاء اللہ یہ عمل کرکے جب آپ کسی کے سامنے جائیں گے تو وہ آپ سے نہایت خوشگوار ماحول میں بات کرےگا۔
بخار کا روحانی علاج: یہ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا۔ اول و آخر درود ابراہیمی‘ سورۂ الم نشرح سات بار ایسے پڑھیں کہ ایک سفید دھاگہ لے کر ایک بار پڑھ کر دھاگہ پر گرہ لگادیں۔ جب سات بار پڑھیں تو سات بار گرہ لگائیں اور مریض کو پہنادیں اس سے بخار ٹھیک ہوجائے گا۔ میرے بھائی کو بہت تیز بخار تھا جو کہ اس عمل سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔
شوگر نارمل کرنے کا روحانی ٹوٹکہ: ایک بار عبقری میں مضمون حال دل میں پڑھا تھا کہ شوگر جتنی بھی زیادہ ہو اسے کم کرنے کیلئے تین بار سورۂ قدر اور تین بار سورۂ کوثر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں شوگر کم ہوجائے گی۔ میری نانی اماں ہسپتال میں تھیں ان کی شوگر بہت زیادہ تھی ان کے خون میں ’’کی ٹائن‘‘ جراثیم بہت زیادہ تھے‘ میں نے ان کو پانی پر درج بالا عمل دم کرکے دیتی رہی‘ بعد میں ڈاکٹر خود حیران کے پہلے اتنی زیادہ شوگر اب ٹیسٹ کروانے پر ان کی شوگر نارمل ہوگی اور ان کے خون میں جراثیم ’’کی ٹائن‘‘ کم ہوگئے ہیں۔
ہر نقصان سے حفاظت: اول و آخر درود ابراہیمی درمیان میں ایک بارہ سورۂ فاتحہ‘ ایک بار آیۃ الکرسی‘ ایک بار سورۂ کافرون‘ ایک بار سورۂ اخلاص‘ ایک بار سورۂ فلق‘ ایک بار سورۂ ناس پڑھ کر اپنے گھر‘ اپنے بچوں‘ اپنے کاروبار کے گرد حصار کھینچ لیں آپ کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ اگر صبح پڑھیں گے تو شام تک حفاظت ہوگی اور اگر شام کوپڑھیں گے تو صبح تک حفاظت ہوگی۔ انشاء اللہ۔
حاملہ کی قے روکنے کا تیربہدف نسخہ
(اُم حبیب احمد)
ھوالشافی: طباشیر ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ سفید زیرہ ایک تولہ‘ کنول ڈوڈے دو تولہ‘ کوزہ مصری ایک تولہ۔ بنانے کی ترکیب: کنول ڈوڈے کو توے پر گرم کرکے چھلکا اتار لیں اور مغز نکال لیں۔ سب دواؤں کو پاؤڈر کی طرح کوٹ پیس کر مکس کرلیں۔ آدھا چمچ چائے والا صبح، دوپہر ، شام کو پانی کے ساتھ لیں۔ انشاء اللہ بہت ہی جلد فائدہ ہوگا۔ ساتھ صدقات بڑھا دیں‘ نظر اتاریں۔ سب کے ساتھ نیکی اچھائی بھی زیادہ کریں۔
پیچش کیلئے آسان ترین ٹوٹکہ
(سمیرا آصف‘ راولپنڈی)
اگر بچے کو دانت نکلتے وقت تیزابیت کی وجہ سے پیلے دست آرہے ہوں یا گرمی کی وجہ سے آرہے ہوں تو چھ عدد سبز الائچیوں کو دو کپ پانی میں پکائیں‘ اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے تو یہ قہوہ بن جاتا ہے اس کو پلانے سے دست بھی ٹھیک اور جاتے ہیں اور بچے کی بے چینی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
الٹیاں بند کرنے کا ٹوٹکہ: اگر بچے کو اُلٹی یا قے بہت آرہی ہوں تو فوراً اس کے ڈولے (بازو) کسی کپڑے سے یعنی پٹی سے باندھ دئیے جائیں تو الٹی آنا بند ہوجاتی ہے۔
گلے کی سوزش کا علاج: اگر سوزش زیادہ ہوجائے تو کوئی گرم دوائی اثر نہ کررہی ہو تو اسے املی آلو بخارے کا شربت استعمال کروائیں انشاء اللہ بہت جلد افاقہ ہوگا۔
کھانسی کا تیربہدف آزمایا ٹوٹکہ
(پ۔ش‘ اٹک)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ میں کھانسی کیلئے یہ ٹوٹکہ پڑھا تھا کہ کھانسی جتنی بھی شدید ہو شہد اور ادرک کے پانی کو ہموزن لیکر مکس کرکے استعمال کریں۔ میں نے استعمال کیا اور شدید کھانسی سے نجات پائی۔ عبقری تیرا شکریہ!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 252 reviews.