میرا بیٹا جب پانچ چھ سال کا تھا تو ہماری مسجد میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں ختم القرآن ہوتا اور میرا بیٹا اس ختم قرآن میں تلاوت قرآن پاک کیا کرتا‘ اس کی آواز بہت پیاری تھی اور بڑے خوبصورت انداز میں قرأت کیا کرتا تھا۔ اُس دن جب وہ تلاوت کیلئے بیٹھا اور تلاوت شروع کی تو تمام لوگ خاموش ہوگئے اور میرے بیٹے کی تلاوت سننے کیلئے متوجہ ہوئے کہ اچانک باہر ہمارا ایک ہمسایہ اپنے بچے کو مار رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ دیکھو بلال کیسے تلاوت کررہا ہے اور ایک تم ہو کہ کچھ بھی نہیں کرسکتے‘ اسی طرح کی باتیں کررہا تھا کہ اسی وقت بلال کا گلا یک دم بند ہوگیا‘ ایک عجیب قسم کی کھانسی کھانسنے لگا اور تلاوت نہ کرسکا۔ آج میرا بیٹا ماشاء اللہ 48 سال کا ہے لیکن آج تک اس کا گلہ ٹھیک نہیں ہوسکا۔ (عزیز الرحمان عزیز ‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں