Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سفید بال کالے اور کالے بال مضبوط کرنے کا راز

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

نزلہ زکام کو ہرڑ ختم کرتا ہے اور نزلہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہوتو روزانہ ہرڑ کے سفوف کو پانی میں بھگو دیں‘ ٹھیک 4گھنٹے بعد آنکھوں کو بھگوئے ہوئے پانی سے دھولیں ، ڈیڑھ سے 2ماہ تک آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہے، نزلہ زکام کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ہرڑ ایک درخت ہے اور ماشاء اللہ ہمارے ملک پاکستان کے اندر بھی ہے۔ استاد محترم حکیم مولانا عبداللہ شہید رحمہ اللہ جوکہ افغانستان کے جید حکماء میں سے تھے‘ فرماتے تھے جس ملک میں یہ درخت ہو اس ملک میں کوئی بیماری نہیں رہ سکتی بندہ کی تحقیق و تجربات کے مطابق ہرڑ کے فوائد حاصل کریں اور جنہیں فائدہ ہو وہ میرے علم و عمل کے لئے دعا فرمائیں۔
فائدہ نمبر1: جس مریض کی زبان ذائقہ محسوس نہ کرسکے قبض ہو یا دست آرہے ہوں‘ کھٹے ڈکار آتے ہوں‘ متلی قے آتی ہو ایک ہرڑ کو دھو کربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر منہ میں رکھ کر چوسیں ‘شروع میں کڑوی اور ترش لگے گی‘ چوسنے کا دل نہیں کرے گا مگر ہمت نہیں ہارنی جب چوستے چوستے صرف گٹھلی باقی رہ جائے گٹھلی باہر پھینک دیں اوپر سے ایک گلاس یا دو گلاس پانی پی لیں۔ آپ کے منہ کا ذائقہ میٹھا ہوجائے گا اور آپ ایک خاص قسم کی لذت محسوس کریں گے۔ چند منٹ بعد متلی قے رک جائے گی‘ کھٹے ڈکار آنا بند ہوجائیں گے دست رک جائیں گے اگر قبض ہوگی تو کھل جائے گی‘ دست ہونے کی صورت میں ہرڑ چوسنے یا کھانے کے بعد پانی نہ پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
فائدہ نمبر2: جو مرد یا عورت روزانہ ایک ہرڑ چوسے اس کے بال کالے رہیں گے اور جس کے سفید ہوں گے مزید سفید بال ہونا بند ہوجائیں گے جن مریضوں کے مسوڑھوں سے خون آتا ہو‘ دانت ہلتے ہوں‘ وہ روزانہ ایک ہرڑ چوسا کریں‘ ہرڑ چوسنے سے دانت ہلکے پیلے ہوجاتے ہیں اگر کچھ دیر بعد مسواک کر لیا جائے تو دانت پیلے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔
فائدہ نمبر3: جن مریضوں کو معدے میں درد ہو‘ بلغم ہو‘ سینے میں جلن ہو‘ وہ روزانہ رات کو ایک گلاس پانی میں 2عدد پختہ ہرڑ بھگو دیں‘ صبح نہارمنہ مٹی کی دوری کے اندر رگڑیں گٹھلی علیحدہ کرلیں وہی گلاس کا پانی جس میں رات کو ہرڑ کو بھگو کر رکھا تھا ملالیں۔ ایک شربت تیار ہوجائے گا‘ آنکھیں بند کرکے پی لیں 15یوم کے بعد بفظلہ تعالیٰ معدے کا درد‘ معدے کی جلن‘ سینے کی جلن‘ بلغم‘ پیٹ کا درد ختم ہوجائے گا۔
فائدہ نمبر4: جن طالب علموں کا حافظ کمزور ہو‘ وہ روزانہ ایک ماشہ ہرڑ کا سفوف تازہ پانی یا دودھ کیساتھ کھایا کریں۔ انشاء اللہ حافظہ قوی ہوجائے گا نازک مزاج مریض بجائے ہرڑ چوسنے یا سفوف کھانے کے ہرڑ کا مربہ استعمال کریں۔ مربہ ایک سال سے زائد عرصہ کا نہ ہو۔
فائدہ نمبر5: ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یوں تو ہرڑ کا مزاج سودا وی ہے اور بواسیر سوداوی سے پیدا ہوتا ہے مگر اللہ کی قدرت ہے ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔
فائدہ نمبر6: نزلہ زکام کو ہرڑ ختم کرتا ہے اور نزلہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہوتو روزانہ ہرڑ کے سفوف کو پانی میں بھگو دیں‘ ٹھیک 4گھنٹے بعد آنکھوں کو بھگوئے ہوئے پانی سے دھولیں ، ڈیڑھ سے 2ماہ تک آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہے، نزلہ زکام کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
فائدہ نمبر7: اگر کسی مریض کو دست آور دوا دینی ہو تو 5پانچ سے چھ ہریڑیں پونے چار ماشہ دار چینی کے ساتھ دس تولہ پانی میں 10منٹ تک جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ خالی پیٹ پلائیں‘ فوری دست آجائیں گے آنتیں صاف ہوجائیں گی غلیظ مادہ کا اخراج ہوجائے گا۔
فائدہ نمبر8: کسی مریض کو کمزوری یا کسی بھی وجہ سے سر میں چکر آتے ہوں ہرڑ اور چینی دونوں کا ہم وزن سفوف تیار کرلیں دن میں 3بار دو ماشہ کی مقدار پانی کے ساتھ استعمال کریں انشاء اللہ کچھ دنوں کے بعد شفاء کلی ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 242 reviews.