Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

طلباء و طالبات کیلئے تحفے

(اہلیہ مصدق‘ کوہاٹ)
فرسٹ ائیر کی( ع) بہت لائق تھی‘ فرسٹ پوزیشن ہولڈر اکثر لڑکیاں اُس کی قابلیت پر واہ واہ کرتی تھیں۔ شاید کوئی ماشاء اللہ کہنا بھول گیا تھا۔ میں ہفتے والے دن گھر آئی تھی‘ آتے ہوئے( ع) بالکل ٹھیک تھی لیکن جب میں ہاسٹل گئی اس کا حال بُرا تھا۔ اس کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آئے تھے جو جلن اور تکلیف سے بھرپو ر تھے۔( ع) نہ بیٹھ سکتی تھی نہ لیٹ سکتی تھی۔ حالانکہ دو دن بعد اس کا پیپر تھا۔ ڈاکٹر نے میڈیسن بھی دی تھی لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب مجھے پتہ چلا میرا دل بہت دکھا ۔ مجھے خزانہ نمبر 1 کا خیال آیا۔ میں نے یہ کیا کہ اُس کیلئے پہلے پانی دم کیا اور پھر اس کے روم میں جاکر کافی دیر بیٹھ کر بہت مرتبہ بغیر گنے خزانہ نمبر ایک روئی پر دم کرکے ایک بوتل میں رکھوایا اور اُسے ہدایت کی کہ تکلیف کے وقت اپنے جسم پر ملنا۔ الحمدللہ صبح تک اس کی طبیعت بحال ہوچکی تھی‘ جلن ختم تھی‘ (ع) بھی بہت خوش تھی۔ مجھے دعا دے رہی تھی اور کئی لڑکیوں نے مختلف مقاصد کیلئے مجھ سے یہ وظیفہ لکھوالیا۔
پہلے جب مجھے پیپر میں ایک لفظ بھی بھول جاتا‘ ٹینشن سے بُرا حال ہوتا لیکن اب پیپر سے ایک گھنٹہ ہم سب طلبہ پہلے خزانہ نمبر 2 کا ورد کرتے ہیں۔ حیران کن اثرات ہوتے ہیں۔ پین ایسے لکھنے پر قادر ہوجاتا ہے کہ رکتا ہی نہیں اور کچھ نہ آئے تو بالکل ٹینشن فری رہتی ہوں کہ دو انمول خزانے سے میری انشاء اللہ پوزیشن آئے گی۔ لڑکیاں بھی حیران ہوکر کہتی ہیں کہ یار (ص) خزانہ نمبر دو میں تو بڑی طاقت ہے۔
پیپر سے پہلے دو رکعت نفل‘ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف‘ درمیان میں اسمائے حسنیٰ‘ حمدباری تعالیٰ کی تعریف سے کلمات‘ دو انمول خزانے کا ورد کرکے دعا کرتی ہوں کہ وقت کی کمی کے باعث جو چیز چوائس کرکے چھوڑی ہے وہ پیپر میں بالکل نہ آئے اور سارا پیپر ہمیں آتا ہو‘ حیران کن اثرات ہوتے ہیں۔ پیپر ایسے آتا ہے جیسے بنانے والے نے مجھ سے پوچھ کر بنایا ہو۔ تبھی تو کہا جاتا ہے کہ خلوص دل سے کی جانے والے دعا مانگنے سے پہلے ہی پوری ہوجاتی ہے۔ جیسے پیپر تو میری دعا سے پہلے ہی سے تیار ہوتے ہیں میں تو اسی دن دعا مانگتی ہوں تو قبول ہوجاتی ہے۔ ہماری ٹیچرز حیران ہوتی ہیں کہ ایسے پیپر تو پورے پانچ سال میں نہیں آئے جیسے تم لوگوں کیلئے آئے ہیں‘ سب اللہ کے کلام کی برکت ہے۔میرے یہ سب تجربات مدارس اور سکول کالجوں میں پڑھنے والوں کیلئے میری طرف سے تحفے ہیں اور عبقری کیلئے بھی ہدیے۔

جسمانی گلٹیوں کا مفت علاج

(مسزاکبر ‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا اور آپ کے ادارے کا شکریہ کہ آپ نے عبقری جیسا انمول رسالہ شائع کیا اور اس رسالہ میں انمول موتی شامل کیے۔ عبقری نے ہم لوگوں کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں اور اس کی بدولت ہمارے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں جسمانی بھی اور روحانی بھی۔۔۔
جب یہ رسالہ ہم نے لینا شروع کیا تو اس سے پہلے میری والدہ کی کمر کا آپریشن ہوچکا تھا اور وہ بستر پر تھیں‘ انہی دنوں میرے خیال سے سردیاں شروع ہوچکی تھیں اور رسالہ میں ڈیزل اور موم کی دوائی کا نسخہ دیکھا تھا۔ امی کو بستر پر پڑے تقریباً پانچ ماہ ہورہے تھے۔ یہ دوائی بنا کر استعمال کی تو میری امی بستر سے اٹھنے کے قابل ہوسکیں۔ دو آپریشن کے بعد بھی امید نہیں تھی کہ امی بستر سے اٹھ پائیں گی یہ سب ہماری خوشی کا باعث بنا اور عبقری پر بھروسہ اور بھی بڑھ گیا۔ اس میں آنے والے نسخے اور وظائف ہم لوگ ضرور کرتے ہیں اور اسے دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔ رسالہ کا نام بتادیتے ہیں۔ دوائی بھی دیتے ہیں تاکہ اس کے استعمال سے انہیں فائدہ ہو اور جب دوسرے لوگ ہم سے دوائی مانگتے ہیں تو ہم انہیں نسخہ ہی بتادیتے ہیں تاکہ وہ خود اسے بناکر استعمال کرسکیں۔ ہم نے عبقری ادارہ سے ایک کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ خرید کی ہے اس سے بھی ہم بہت سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔
ہمارے پاس اپنے بھی چند ایک نسخے ہیں‘ انہیں ہم نے استعمال کیا بھی ہے اور کروایا بھی ہے اور اس کا نتیجہ بہت اچھا رہا ہے۔ وہ چند ایک نسخہ (نسخہ کیا چند ایک چیزوں کا استعمال ہے) جو ہم لوگ کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک املتاس ہے جو ہم لوگ بچپن سے استعمال کرتے آئے ہیں جب کبھی ہمارے گلے خراب ہونے لگتے تھے چاہے نزلہ سے یا کسی کھٹی چیز کے کھانے سے‘ املتاس کی ٹکیاں چند ایک دودھ میں بھگو کر استعمال کرتے تھے۔ ایک دو دن کے استعمال سے گلے ٹھیک ہوجاتے۔ ترکیب استعمال: املتاس کی چند ایک ٹکیاں تھوڑے سے دودھ میں یا تو بھگو کر رکھ دیں یا پھر دودھ میں مسل کر اس کی لکڑیاں پھینک دیں اور اس کو استعمال کریں۔ دودھ کا رنگ چائے کے رنگ جیسا ہوجاتا ہے اور اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
دوسرا نسخہ: دوسرا نسخہ ہمارے پاس ادرک کا ہے ادرک ثابت مطلب گیلی ادرک بھی استعمال کرسکتے ہیں اور سونٹھ کو پیس کر بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ میری بھابی نے میرے دونوں بھتیجوں کی پیدائش میں ویکسین لگوائی تھی‘ انجکشن سے بھابی کی بازو سوجنے لگی تو امی نے کہا کہ سونٹھ پسی ہوئی کو تھوڑا سا پانی سے گیلا کرکے اس جگہ پر لگائیں۔ اس کے استعمال سے وہ گلٹی جو انجکشن کی وجہ سے ہوئی تھی چند ایک دفعہ کے استعمال سے ختم ہوگئی اور آپریشن سے میری بھابی بچ گئیں۔ اگر کسی کے پاس سونٹھ نہ ہو تو وہ گیلی ادرک کا ٹکڑا کاٹ کر اس جگہ پر استعمال کرسکتے ہیں اس سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ادرک کی وجہ سے ہی جسم میں چربی کی گلٹیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ لوگ آپریشن کے ذریعے انہیں نکلواتے ہیں لیکن اگر ایسی گلٹیوں پر ادرک لگادی جائے تو اس سے یہ گلٹیاں ختم ہوجاتی ہیں۔

فضول خرچیاں اوراللہ کی راہ میں خرچ

(بنت جمشید چغتائی)
محترم قارئین! میں آج آپ سے ایک التجا کرنے آئی ہوں اور آپ کو ایک پیغام دے رہی ہوں کہ اپنی فضول خرچیاں کم کرکے اپنی کمائی سے کچھ پیسے ان کو دیں جن کے گھر کا چولہا کئی کئی دن نہیں جلتا۔ اللہ کے واسطے اللہ کی راہ میں خرچ کریں اور اللہ وہ مہربان اللہ جو اپنے دئیے ہوئے مال سے ایک روپیہ خرچ کرنے والے کو دس گنا یہاں دے گا اور ستر گنا مرنے کے بعد دے گا اور اللہ کے ستر کا مطلب گنتی والا ستر نہیں اللہ تعالیٰ کے ستر کا مطلب لاتعداد… جس کا کوئی شمار نہیں‘ بچوں کی خوشی کی خاطر ہزاروں کے کھلونے اور ناجائز ضد تو آپ پوری کردینگے مگر یہ آپ نے نہیں سوچا کہ کل کو اللہ کے حضور جواب دہ تو آپ ہونگے؟ انہی پیسوں سے کسی غریب کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے‘ کسی کی نظر میں آپ کا مقام بڑھ سکتا ہے‘ خدا کیلئے بچوں کی خاطر اپنی آخرت تباہ نہ کریں‘ بیویوں کی خوشی کی خاطر اپنی قبر کو عذاب کا مقام مت بنائیں۔ ہم آج تو کسی کی بات برداشت نہیں کرسکتے تو عذاب قبر سے یوں کیسے بے خبر ہوئے بیٹھے ہیں؟
جس وقت قبر میں صرف ایک گرز لگتی ہے تو انسان کی چربی تک پگھل کر قبر سے باہر آتی ہے۔ مردے کی چیخ مشرق و مغرب تک سوائے انسان و جن کے ہر جاندار سنتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ذیشان ہے کہ اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ تم لوگ مردوں کو دفنانا چھوڑ دو گے تو میں اللہ تعالیٰ سے آپ کو عذاب قبر دکھانے کی گزارش کرتا۔
اے امت مسلمہ !خدا کے واسطے اپنی جانوں پر رحم کرو‘ قبر میںکوئی ساتھ دینے والا نہ ہوگا‘ سوائے اپنے اعمال کے۔ قبر یا تو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا۔ کوشش کیجئے کہ آپ کی قبر جنت کا باغ ہی ہو۔ نماز قائم کریں اور اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔ ہم میں سے تو کچھ ایسے بھی ہوں گے جو دوستوں‘ پارٹیوں اور فضول قسم کی چیزیں جن کی انہیں ضرورت ہی نہ ہو بس چلتے چلتے دیکھی اور خرید لی لیکن آج تک خدا کی راہ میں کبھی خرچ نہ کیا۔ میری ان بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ خدا کی راہ میں خرچ کریں‘ ہمارے مجبور اور سفید پوش بہن بھائیوں کو ہمارے ان پیسوں کی ضرورت ہے۔ قیامت والے دن ہمارے ایک ایک خرچ کیے ہوئے پیسے کاحساب ہوگا۔ اگر آج ہم نے کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کی ہوگی تو وہی پیسہ ہمیں عذاب سے بچالے گا۔ یہ مت سوچیں کہ کسی کی مدد کرنے سے آپ کا پیسہ کم ہوجائے گا آپ آزما کر دیکھ لیں آپ اگرکسی کو ایک روپیہ اللہ جل شانہٗ کی رضا کیلئے دیتے ہیں تو اللہ جل شانہٗ آپ کو دس روپے انشاء اللہ ضرور لوٹائے گا۔ایک بزرگ کا قول کا ہے جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ہر کوئی خوش ہوتا ہے کوشش کریں کہ جب آپ مریں تو لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا کر مریں کہ ہر آنکھ اشکبار ہو‘ ہر کسی کے دل سے آپ کی مغفرت کی دعا نکلے۔

لبیک اللھم لبیک

(نسرین غیاث‘ بہاولنگر)
مدینے کی گلیاں ہوں‘ مکے کی فضائیں ہوں اور لبیک کی صدائیں ہوں‘ ہر مسلمان اس خواہش میں دست دعا رہتا ہے‘ میں گنہگار بھی اس ارمان کو دل میں لیے بے چین رہتی‘ نہ مال وزر کی فروانی تھی‘ نہ کوئی حسن عمل تھا‘ نہ امید نہ تدبیر‘ بس شوق جنون ہی قبولیت کا ذریعہ بنا‘ 20 اپریل کا سورج خوشی اور مسرت کا پیغامبر تھا‘ اس دن عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی‘ ڈگمگاتے قدم‘ منتشر خیالات‘ مجرمانہ حرکات اور عالم بے یقینی‘ جلال و جمال میںمدہوش‘ طواف اور عمرے کرتے 28 دن گزرگئے‘ بارہا غور کیا‘ یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ ہم یہاں کیسے پہنچے؟ دل نے ایک ہی گواہی دی کہ لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَکی تسبیح یہاں تک کھینچ لائی‘ تقریباً دس‘ بارہ برس قبل کسی سے سنا کہ جو کوئی 100 بارروزانہ یہ تسبیح پڑھے گا اس کی حاضری پکی ہے۔ یہ بات میرے دل و دماغ میں سماگئی‘ یقین کامل ہوگیا۔ وقت کا دھارا نشیب و فراز سے گزرتے گزرتے ماہ و سال بیت گئے نماز فجر یا بعد نماز تہجد میرا معمول بن گیا۔ کچھ دیر کچھ لمحے میں خیالوں میں حرم پاک چلی جاتی‘ الحمدللہ دل نے کہا تمہاری پہنچ یہاں تک یعنی خوابوں تک ہی ہے۔ لیکن اس شان کریمی پر قربان اچانک مجھے حقیقتاً اپنی نگری میں بلالیا۔ میرا ایمان ہے نہ دولت سے‘ نہ کوشش سے بس اس کی رضا سے اور اس تسبیح کی برکت سے حاضری یقینی ہے۔

پاور شباب اور طاقت میں اپنی مثال آپ

(ظاہر خان‘ کوئٹہ)
کشتہ کلیجی:ھوالشافی: بکرے کی کلیجی دو کلو‘ مغز بادام شیریں‘ ایک پاؤ‘ مغز پستہ ایک پاؤ‘ کاجو ایک پاؤ‘ چار مغز ایک پاؤ‘ گائے کا اصلی گھی آدھا کلو‘ چاندی کا ورق تقریباً 20 عدد‘ سفید ماش کی دال دھلی ہوئی آدھا کلو۔ ترکیب تیاری:ماش کی دال کو پانی میں ڈال دیں جب دال کچھ نرم ہوجائے تو پانی نکال دیں‘ دال کو کچھ دیر رکھ دیں جب خشک ہوجائے تو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور باقی بادام‘ پستہ‘ کاجو ‘ چار مغز ان چیزوں کو بھی پیس کر رکھ دیں۔ کلیجی کو گرائنڈ کرکے جوس بنالیں‘ پھر ایک دیگچی لیں اور چھان رکھ کر جوس کو چھان لیں جوس ہانڈی میں چلا جائے گا جو کچرا رہ جائے‘ وہ گرادینا اور ہانڈی میں گائے کا گھی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ ہانڈی میں چمچہ ہلاتے رہیں‘ آنچ ہلکی ہو کچھ دیر کے بعد جوش آنے پر پسی ہوئی دال اور مغزیات پسی ہوئی ڈال دیں یہ کشتہ اگر میٹھا کھانا ہے تو مصری حسب ذائقہ ڈال دیں اور اگر نمکین کھانا ہے تو حسب ذائقہ نمک ڈال دیں۔ کچھ دیر چمچہ ہلاتے رہیں جب جمنے لگے تو ہانڈی نیچے رکھ دیں ایک بڑی ٹرے لیکر اس میں ہانڈی الٹ دیں جوس سارا ٹرے میں ڈال دیں اور چمچہ سے پھیلا دیں ٹھنڈا ہونے پر چاقو کی مدد سے چوکور ٹکڑے بنالیں‘ ایک انچ لمبا چوڑا چوکور ٹکڑے بنالیں۔ ایک ٹکڑا صبح نہار منہ دودھ خالص کے ساتھ ایک ٹکڑا رات کو سونے سے پہلے دودھ کے ساتھ خوب چبا کے کھائیں اوپر سے دودھ پی لیں۔ یہ کشتہ بہت ہی لذیذ خوش ذائقہ مزیدار ہے اور پاور اور طاقت و شباب میں اپنی مثال آپ ہے۔ کشتہ کے اوپر چاندی کاورق لگادیں اور اس ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
درج بالاکشتہ کے فوائد: یہ کشتہ خون‘ مادہ تولید‘ فولاد‘ کیلشیم‘ تانبہ‘ وٹامنز وغیرہ جسم میں وافر مقدار میں پیدا کرتا ہے جسم کی ہڈی کو موٹا اور طاقتور بناتا ہے۔ جوڑوں میں لیس دار مادہ بڑھاتا اور مضبوط کرتا ہے۔ چالیس دن یہ کشتہ کھانے کےبعد بوڑھا بھی نوجوان بن جاتا ہے۔ پچکے گال بھرجاتے ہیں۔ چہرےپر خون آجاتا ہے۔ یہ نسخہ پرانے وقتوں کے بادشاہوں ‘ نوابوں اور پہلوانوں کا کشتہ ہے۔ پرانے کشتوں میں ایک نمبر کا کشتہ ہے۔ بادشاہ‘ نواب حکیموں سے یہ کشتہ خصوصی طور پر بنواتے تھے۔ یہ نسخہ اگر کوئی شخص اپنے استعمال میں رکھے تو وہ شخص اپنی چار بیویوں کی خواہشات پوری کرسکتا ہے۔ جب تک زندہ ہے جوان رہے گا‘ بادشاہ لوگ خود بھی استعمال کرتے رہے سپاہیوں کو بھی استعمال کرواتے۔ اپنے اور فوجیوں کے گھوڑوں کو استعمال کرواتے وہ لوگ مہینوں سفر کرتے‘ جنگیں لڑتے۔ میرا ماموں جو کہ میرا سسر بھی ہے وہ حیدرآباد پٹھان کالونی میں رہتا ہے وہ چھ ستمبر اور گیارہ ستمبر کو ائیرپورٹ میں فوجیوں کےسامنے اپنا پہلوانی کامظاہرہ کرتا ہے‘ وہ زیادہ سے زیادہ وزن اپنے دانتوں سے اٹھانے کا مظاہرہ کرتاہے‘ اپنے جسم کے اوپر سے ٹرک و ٹریکٹر گزارتا ہے پھر اپنے سر پر ایک من کا بڑا پتھر رکھ کر دوسرا شخص ہتھوڑے اس کے سر کے اوپر پتھر پر مارتا ہے‘ سر پر پتھر کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے پھر چاروں طرف گھوڑوں کو کھڑا کرتا ہے‘ بیچ میں خودکھڑا ہوجاتا ہے‘ گھوڑوں کی رسیوں کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے پکڑتا ہےچاروں طرف چار آدمی گھوڑوں کو مارتے ہوئے بگھاتا ہے اور اس نے مضبوطی سے رسیوں کو قابو رکھا ہوتا ہے ایک گھوڑے کی رسی بھی نہیں چھوٹتی اور اس طرح کے مختلف مظاہرے دکھاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 241 reviews.