Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری شفاء کا پیامبر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

میں نے صرف آزمانے کیلئے استعمال کی اس نے تو جیسے ہفتہ دس دنوں میں میرے کانوں کے پردے صاف کردئیے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہورہی ہوں گی۔ میں عرصہ 8 ماہ سے عبقری کا قاری ہوں مگر میں ان باتوں پر اور آپ کی رسالہ کے آخر میں دی گئی ادویات کو میں ایسے سمجھتا تھا جیسے کہ عام دوائی ہو مگر میں غلط تھا۔ شکر ہے اس ذات پاک کاجس نے تکلیف کے بعد مجھے سکھ دیا۔ میرے کانوںمیں بہت زیادہ پیپ آتی تھی اور کانوں سے سنائی نہیں دیتا تھا۔ رمضان کریم سے ایک ہفتہ پہلے میں نے عبقری میگزین سے پڑھ کرشفائے حیرت سیرپ صرف آزمانے کیلئے استعمال کی مگر خدا کی قدرت تو دیکھیں میں نے صرف آزمانے کیلئے استعمال کی اس نے تو جیسے ہفتہ دس دنوں میں میرے کانوں کے پردے صاف کردئیے۔ مجھے بچپن سے کانوں میں ریشہ تھا‘ کسی ڈاکٹر کی سمجھ میں نہیں آتا تھا پھر تنگ آکر مشین لگوائی مگر ہفتہ دس دن کے بعد اس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ پھر آپ کے عبقری میں سے شفائے حیرت سیرپ استعمال کیا جس نے میری 20 سالہ پرانی بیماری کو ایک شیشی استعمال کرنے سے آرام دے دیا اور اب بھی کررہا ہوں ساتھ میں نے جوہر شفاء مدینہ‘ اکسیرالبدن اور ٹھنڈی مراد استعمال کرنا شروع کردی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت سکون محسوس ہوتا ہے ایک خاص بات جو آج میں لکھنے جارہا ہوں اپنے اپنے ان تمام بہن بھائیوں کیلئے جو بہرہ پن‘ پیپ کے آنے‘ کانوں کے ہر مسئلے کیلئے مثال کے طور پر پیپ آنا‘ بہرہ پن‘ آواز نہ سنائی دینا‘ مشین سے بھی جن کو آواز نہ آئے ان کیلئے یہ بہت اہم بات ہے جو میں نے اپنے آپ پر آزمائی ہے اور ان سے پرہیز کیا ہے۔ اللہ نے مجھے شفاء دی ہے حکیم صاحب کی دعاؤں اور شفائے حیرت استعمال کرنے کی بدولت۔ پرہیز: چاول‘ پکوڑے‘ سموسے‘ اچار‘ چٹنی‘ دہی اور ہر کھٹی چیز۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 237 reviews.