میں بہت عرصے سے کسی ایسے ترجمے اور تفسیر کی تلاش میں تھا جس میں کسی مسلک‘ فرقہ بازی اور اختلافی چیز نہ ہو جو سادہ بھی ہو عام فہم بھی اور دلربا دلکش بھی‘ عبقری کے گزشتہ باکس نے جو ترجمہ اور تفسیر یعنی تفسیرابن کثیر جس ادارہ کی چھپی ہوئی مجھے دی ہے وہ نہایت لاجواب اور باکمال ہے۔ میں عبقری کے انتخاب کا بہت مشکور ہوں اور آپ سے درخواست کروں گا کہ آئندہ بھی ایسی افادہ عام کی چیزیں عبقری کے ذریعے مخلوق خدا تک پہنچاتے رہیں۔ مجھے جتنا فائدہ اس ترجمہ اور تفسیر سے ہوا ہے آج تک میں نے بہت ترجمے پڑھے ہیں کیونکہ مجھے شروع سے قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھنےکا بہت شوق تھا۔ (ڈاکٹرفاروق احمد)
قارئین! عبقری میں تفسیر کا تعارف چھپنے کے بعد بے شمار لوگوں کے خطوط اور تبصرے آئے ان میں سےایک شائع کیا ہے واقعی تفسیر اور ترجمہ پڑھنے کے قابل ہے۔ اس لیے حضرت حکیم صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل ادارہ کی تفسیر خریدنے کا مشورہ ہے‘ اس کے علاوہ کسی اور ادارہ کی تفسیر نہ خریدیں کیونکہ صرف یہ واحد تفسیر ہے جو عام فہم ایک مکمل اور غلطیوں سے پاک ہے۔ الحمدللہ! کچھ ذاتی نفع یا کمیشن نہیں اور نہ ہی حضرت حکیم صاحب کےہاں کسی ادارہ کا اشتہار ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بدگمانی اور شک سے بچائے۔
ادارہ کا نام: مکتبہ قاسمیہ الفضل مارکیٹ 17 اردو بازار لاہور فون: 042-37232536۔ 0321-4220554 (یہ نمبر یوفون نیٹ ورک میں کنورڈ ہے۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں