Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مایوس بے اولاد جوڑوں کیلئے امید کی کرن

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

مجھے بواسیر تھی کئی لوگوں کو فائدہ ہوا‘ انہوں نے مجھے اس دوا کے استعمال کا پرزور مشورہ دیا جب میں نے اس دوا کو استعمال کیا تو اچانک میری بیوی کو حمل ہوگیا حالانکہ میں نے صرف پونے تین ماہ باقاعدگی سے یہ دوائی استعمال کی تھی اور اللہ جل شانہٗ نے بیٹا عطا فرمایا

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

کچھ عرصہ قبل عبقری کے صفحات میں ایک مضمون چھپا تھا جس کا فارمولہ اچار میں ڈالنے والے میتھرے اور چھوٹی الائچی تھی‘ وہ نسخہ دراصل بواسیر کیلئے بہت مفید پایا گیا‘ مسلسل تجربات کے بعد میں نے اسے قارئین کی نظر کیا۔
نسخہ چھپنا تھا کہ اس کے انوکھے نتائج اور لاجواب رزلٹ آنا شروع ہوگئے اور مسلسل لوگوں کے تجربات و مشاہدات میں اضافہ ہوتا گیا۔ کئی لوگوں نے لکھا کہ وہ فارمولہ واقعی بواسیر کیلئے بہت لاجواب ہے اور آخری سے آخری بواسیر جس سے انسان عاجز آگیا ہو اور بواسیر خونی ہو یا بادی اس سب کیلئے بہت لاجواب اور مفید چیز ہے۔ جہاں اس نسخے کے تجربات بواسیر کیلئے سامنے آئے وہاں کچھ اور بیماریوں کیلئے بھی سامنے آئے حالانکہ اس سے پہلے میرے مشاہدات اور تجربات میں ان بیماریوں میں اس کا عمل دخل نہیں تھا بلکہ میرے تجربات میں اس کا عمل صرف اور صرف بواسیر میں تھا لیکن جب ان بیماریوں کیلئے اس کے تجربات سامنے آئے میری نظر اس نسخے کے اجزا پر گئی تو فوراً ایک بات سامنے آئی کہ واقعی ان کے اجزاء ایسے ہیں جو واقعی ان بیماریوں میں مفید ہوسکتے ہیں۔
نمبر1: بے اولادی: اس دوا کے چھپنے کے بعد جو بے شمار خطوط‘ ملاقاتیں ‘ فون اور نیٹ پر ای میل کےذریعے تجربات سامنے آئے وہ یہ سامنے آئے کہ ہم نے تو اسے بواسیر کیلئے استعمال کیا تھا لیکن انوکھا فائدہ بھی عجیب ہوا کہ بے اولادی کے بے شمار مریض ایسے جو بے اولادی میں مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے علاج کرکر اپنے آپ کو تھکا دیا تھا ان کو حیرت انگیز اس کا فائدہ ہوگیا۔
طریقہ وہی ایک پاؤ میتھرے ایک پاؤ چھوٹی الائچی سبز موٹی دونوں باریک پیس لیں ایک چمچ چائے والا صبح اور ایک چمچ شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے سپرم بالکل نل تھے اور ہم سوفیصد سپرم کے حاصل کرنے کیلئے بہت مایوس اور پریشان تھے بے اولادی سے عاجز آگئے تھے‘ لوگوں کے طعنوں نے اور تنگ کررکھا تھا اور طعنے سہتے سہتے ہمارا دل جل گیا تھا‘ کان پک گئے تھے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمیں کسی دوا کا فائدہ نہ ہوا۔
آخر کار یہ دوائی جب بواسیر کیلئے استعمال کی تو کئی لوگوں کی اولاد کا سلسلہ یعنی حمل ٹھہر گیا۔ وہ خود چونک پڑےا ٓخر یہ وجہ کیا ہے لیکن جب بات سامنےا ٓئی تو پتہ چلا کہ اس کی وجہ دراصل اس نسخے کے اجزا ہیں۔ ایک صاحب نے خط لکھا اس کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹے کے لیے بہت زیادہ مایوس بھی تھا اور پریشان بھی تھا‘ تمام علاج کرکر کے تھک گیا تھا کہیں سے علاج معالجے میں اس کو کامیابی نہ ملی۔ مجھے بواسیر تھی کئی لوگوں کو فائدہ ہوا‘ انہوں نے مجھے اس دوا کے استعمال کرنے کا پرزور مشورہ دیا جب میں نے اس دوا کو استعمال کیا تو اچانک میری بیوی کو حمل ہوگیا حالانکہ میں نے صرف پونے تین ماہ باقاعدگی سے یہ دوائی استعمال کی تھی اور اللہ جل شانہٗ نے بیٹا عطا فرمایا۔ کئی خطوط ایسے ملے جن کی اولاد نہ بیٹی اور نہ بیٹا تھا وہ بہت زیادہ مایوس ہوچکے تھے‘ انہوں نے اسی دوائی کو استعمال کیا کچھ نے تو اچانک یعنی بواسیر کیلئے استعمال کیا اور کچھ ایسے تھے جن کو بعد میں نتائج ملے اور انہوں نے خاص اولاد کیلئے استعمال کیا اور اولاد کے رزلٹ کو حیرت انگیز پایا۔
واقعی یہ دوا ایسے مردوں کیلئے جن کے اندر بانجھ پن کا مرض ہو اور ان کے سپرم اس قابل نہ ہوں جو کہ اولاد پیدا کرنے میںطاقت اور قوت سے محروم ہوں ایسے لوگ چند ماہ اعتماد سے یہ دوا استعمال کریں۔ جہاں انہیں مردانہ طاقت‘ جسمانی قوت اعصابی قوت ملے گی وہاں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم بھی بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
دوسرا فائدہ : خواتین کے امراض کے سلسلے میں۔۔۔ ایسی خواتین جو پرانی کمر کے درد کی مریضہ تھیں‘ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد ایسا تھا جو ہروقت انہیں رنگ برنگی گولیاں کھانے میں مصروف رکھتا تھا اور وہ رنگ برنگی گولیاں ان کے معدے جگر اور دل کو نقصان پہنچا چکی تھیں لیکن وہ مجبوری کے عالم میں رنگ برنگی گولیاں کھا رہی تھیں جب انہوں نے یہ دوائی استعمال کی تو انہیں اس کے بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے‘ کمر کا درد‘ مہروں کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ‘ اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری اور دل دماغ کی کمزوری میں انہیں ایک نئی تازگی اور نئی فرحت دی اور ان کا جسم پہلے سے زیادہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ایک اچانک انوکھا فائدہ جو خواتین کے سلسلے میں سامنے آیا ایسی خواتین جن کی سرینیں اور ہپس مسلسل بڑھ رہی ہیں چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا ان کیلئے محال ہوگیا ہو‘ پیٹ لٹک رہا ہو‘ ایسی خواتین اکثر حمل کے بعد اس تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں جو بعض ایسی ہیں جو شادی کے بعد بھی لیکن وہ کم۔۔۔
ان تمام کیلئے اس دوا کا استعمال اگر چند ماہ باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے بہت زبردست رزلٹ ملیں گے۔ عمومی موٹاپے کیلئے اور خاص اس موٹاپے کیلئے اس کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو اس میں بھی مجھے ایسے خطوط ملے ہیں جس میں اس کے فائدے لوگوں نے بہت زیادہ تسلیم کیے ہیں۔
قارئین! میری ہمیشہ کوشش رہی ہے چھوٹی سے چھوٹی چیز کا فائدہ بھی ہو اسے ضرور آپ تک پہنچاتا رہوں۔
اس مضمون کے چھپنے کے بعد اتنے طویل عرصے میں جتنے اس کے مزید فائدے اور آئے ہیں مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس اور تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے یہ الائچی اور میتھرے کا مرکب نہایت مفید اورمؤثر ثابت ہوا ہے۔ بس ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔ آپ چاہیں تو تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ بہت لاجواب چیز ہے اور بہت صحت مند اثرات اس سے ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ایک اور فائدہ جو کھل کر سامنے آیا وہ مردوں کیلئے ہے ایسے مرد جن کی ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی۔ میاں بیوی کے معاملات میں سرد مہری بڑھ گئی تھی حتیٰ کہ اب تک انہوں نے اپنا بستر بھی جدا کرلیا۔ کمزوری اور خاص کمزوری بڑھتے بڑھتے مرد مایوسی سے آگے نکل گیا جب یہی دوائی کچھ عرصہ استعمال کرائی گئی تو مردانہ طاقت اور مردانہ قوتیں غالب آئیں جسم میں ایک انوکھا ولولہ پیدا ہوا طبیعت میں رجحان پیدا ہوا اور جسم میں قوت اور طاقت بڑھ گئی اور کئی بے شمار مردوں نے عبقری دفتر میں اطلاع دی کہ انہیں اس دوائی سے ایک انوکھی قوت اور انوکھی طاقت ملی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 222 reviews.