Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہے سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے سپون گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں

دور حاضر میں ہر کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ جوان اور دلکش جلد صنف نازک کا بہترین زیور ہے‘ جلد دل کی طرح اور دماغ کی طرح کشادہ نہیں ہوسکتی لیکن جوان‘ صحت مند‘ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا سرمایہ ہے حسین نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے‘ اسی لیے خواتین میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے اب موسم سرما شروع ہے اور یہ ایسا موسم ہے جس میں کم و بیش ہر کسی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں کااور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے مفید مشوروں سے آگاہ کریں گے جن پر عمل کرکے آپ جلد کے مسائل سے باآسانی نمٹ سکیں گے۔
جلد نرم و ملائم کرنے کا ٹوٹکہ: سردیوں میں جلد کا خشک ہونا ایک عام سی بات ہے اور یوں تو خشکی کا اثر تمام جسم پر ہی ہوتا ہے لیکن ہاتھ اورچہرہ کھلے رہنے کے باعث زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس کیلئے اگر رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب‘ گلیسرین‘ لیموں کا رس برابر مقدار میں تینوں اور تھوڑا ساروغن بادام یا زیتون باہم ملا کر رکھ لیں اور اس کو ہاتھ اور منہ پر لگائیں۔ اس سے خشکی نہیں ہوگی اور جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔
زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا ذریعہ: بدن کی جلد کی حفاظت کیلئے نہانے سے پہلے بے بی آئل یا کسی اور آئل کے چند قطرے پانی میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ساتھ کسی اچھے آئل سے جلد کا مساج کرکے نہانا بھی بہتر ہے۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ پانی زیادہ گرم نہ ہو‘ زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ بیسن سے نہانا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ بیسن کو دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر لیپ کرلیں یہ ایک بہترین کلینر کاکام دیتا ہے۔
گھٹنوں اور کہنیوں کو نظر انداز نہ کریں ان حصوں پر باقاعدگی سے تیل سے مساج کریں۔ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈکریم کا مساج کریں۔ یہ عمل دن میں تین سے چار مرتبہ کیا جاسکتا ہے۔
صابن کا کم استعمال: سردیوں میں صابن کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ قدرتی نمی کو کم کرتا ہے۔ چہرے کے لیے آپ بیسن بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ چہرے پر بیسن کا لیپ کریں جب خشک ہونے لگے تو ہاتھوں کو گیلا کرکے مساج کرتے ہوئے اتار دیں اس سے جلد فریش ہوجاتی ہے۔
ہونٹوں کی حفاظت کا لاجواب نسخہ: اب باری آتی ہے ہونٹوں کی جو ہمارے چہرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یوں تو سردی میں سب لوگوں کے ہونٹ خشک رہتے ہیں لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے ہونٹ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ان کو چاہیے کہ لپ پام کا استعمال کریں۔ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں‘ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں کا بالائی سے مساج کریں اور دن میں زیتون کے تیل سے مساج کریں اس کے علاوہ ناریل اور بادام کا تیل برابر مقدار میں ملا کر ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔
سردیوں میں ایک بڑا مسئلہ ایڑیاں پھٹنا ہے جو ناصرف تکلیف کا باعث ہوتی ہیں بلکہ بدنما بھی معلوم ہوتی ہیں اور کام کرنا بھی دشوار ہوتا ہے یوں تو بازار میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں لیکن کچھ صدیوں پرانے طریقے بھی چلے آرہے ہیں۔ جو سستے ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ مؤثر اور مفید بھی ہیں۔ چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس‘ دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی ملائیں اور دن میں دو تین بار پھٹی ایڑیوں پرلگائیں۔ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچ سرسوں کا تیل ملالیں۔ دس منٹ دونوں پیروں کو اس میں رکھیں پھر جھانوے یا نرم برش سے صاف کریں۔ موزے پہن کر سوجائیں۔ صبح پاؤں دھولیں‘ اس کے علاوہ موم اورصابن ملا کر گرم کریں اور پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔
سردیوں میں ہاتھوں کی جلد کی حفاظت: جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہے‘ سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے سپون گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔ پانی کاکام کم کریں یا دستانے استعمال کریں۔
سردیوں میں انگلیوں کا سوجنا بھی بڑا مسئلہ ہے اور انگلیوں میں درد بھی ہوتی ہے اس کیلئے آٹا چھاننے سے جو بھوسی نکلتی ہے اس میں نمک ملا کر پانی میں جوش دیں پھر جب پانی قدرے ٹھنڈا ہوکر نیم گرم رہ جائے تو اس میں پانچ منٹ ہاتھ ڈال کر رکھیں پھر نکال کر دھولیں اور کریم لگائیں جس طرح ہم چہرے‘ ہاتھ‘ پاؤں کی جلد کا موسم سرما میں خیال کرتے ہیں تو سر کی جلد بھی توجہ چاہتی ہے۔ اکثر اس موسم میں خشکی بڑھ جاتی ہے بال روکھے اور بے جان معلوم ہوتے ہیں اس کیلئے بھی آپ کیلئے مفید ٹوٹکے حاضر ہیں:۔
بال قدرتی طریقے سے سکھائیں‘ ڈرائر کا استعمال کم کریں۔ چنبیلی کے تیل میں ایک لیموں کا رس ملا کرسر کی اچھی طرح  مالش کرکے آدھ گھنٹہ بعد بال دھولیں۔ دہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر سر دھونے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دہی خشکی کو کم کرتا ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ کچھ لوگوں کو دہی کے استعمال سے خشکی بڑھ جاتی ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوتو دہی استعمال نہ کریں۔یہ سب جاننے کے بعد کچھ ایسے ٹوٹکوں کا ذکر بھی ضروری ہے جس سے آپ خود کو سردی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ رات سونے سے قبل گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے سردی میں افاقہ ہوتا ہے۔
ادرک کا رس اور شہد ایک چمچ پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پودینہ اورادرک کا جوشاندہ بھی فائدہ دیتا ہے۔
دھوپ سینکیں مگر احتیاط کے ساتھ: اس موسم میں ہرکوئی جاڑوں کی دھوپ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ دھوپ سینکنا نقصان دہ ہے‘ اگر آپ کو سردی زیادہ لگ رہی ہے اور آپ سن باتھ لینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ سن سکرین لوشن ضرور لگالیں۔ اس سے آپ کی جلد سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رہے گی اور آپ دھوپ بھی سینک لیں گے۔ اگر ان آسان اور مفید ٹوٹکوں پر آپ عمل کریں گے تو اس موسم سرما میں حسن کی حفاظت کرنا آپ کیلئے کوئی مسئلہ نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 206 reviews.