اگر حافظے سے تلاوت کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا کسی شخص سے عدالتی تنازع ہوگا اور اس کا دعویٰ صحیح ہوگا نیز اس بات کی علامت ہے کہ وہ شخص امانت دار ہوگا۔ رقیق القلب ہوگا لوگوں کو نیکیوں کا حکم دے گا اور برائیوں سے روکے گا۔
(م۔ا،لاہور)
عزت‘ فتح مندی اور خوشیاں: علامہ کمال الدین ادھمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قرآن شریف ناظرہ پڑھ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے عزت‘ فتح مندی اور خوشیاں حاصل ہوں گی۔
نیکیوں کا حکم اور برائیوں سے روکنےو الا: اگر حافظے سے تلاوت کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا کسی شخص سے عدالتی تنازع ہوگا اور اس کا دعویٰ صحیح ہوگا نیز اس بات کی علامت ہے کہ وہ شخص امانت دار ہوگا۔ رقیق القلب ہوگا لوگوں کو نیکیوں کا حکم دے گا اور برائیوں سے روکے گا۔
عقل مند ہونے کی دلیل:جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قرآن کی تلاوت کررہا ہے اور اس کے معنی بھی سمجھ رہا ہے تو اس کی علامت عقل مند ہونے کی دلیل ہے۔
دلی مراد پوری ہوگی: جو شخص قرآن کریم ختم کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے دل کی کوئی مراد حاصل ہوگی اور اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی جانب سے بڑا ثواب ملے گا اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن کریم حفظ کرلیا ہے (جبکہ پہلے یاد نہیں تھا) تو اسے اپنے حالات کے مطابق کوئی اقتدار نصیب ہوگا۔
بیمار ہے تو شفاء ملے گی: کوئی شخص اپنے آپ کو قرآن کریم پڑھتے ہوئے دیکھے لیکن یہ معلوم نہ ہوکہ کون سی سورت یا کون سی آیت پڑھ رہا ہے تو اگر وہ بیمار ہے تو انشاء اللہ شفاء نصیب ہوگی اور اگر وہ تاجر ہے تو اسے تجارت میں فائدہ ہوگا۔
مکاروں کی سازشوں سے محفوظ: کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ کسی اور سے قرآن کریم سن رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا اقتدار (حسبِ مال) مضبوط ہوگا‘ خاتمہ بہتر ہوگا اور وہ مکاروں کی سازشوں سے محفوظ رہے گا۔
بدحالی کی نشانی: جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قرآن پڑھ رہا ہے اور لوگ سن رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی ایسے منصب پر فائز ہوگا جس میں اس کے احکام کی تعمیل کی جائے گی اور اگر کوئی شخص خواب میں قرآن کریم کو بگاڑ کر یا اس میں خلل واقع کرکے تلاوت کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس کی بدحالی کی علامت ہوگا۔ (از: قرآن کریم کے حیرت انگیز اثرات و برکات ص 344)
خوانخوار بھیڑئیے اور میں۔۔۔ (ایک بہن)
میرے استاد نے ایک واقعہ سنایا جو کہ ان کی زبانی ہی سنیے میں ہر روز صبح نماز فجر کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کرتا اور ساتھ سورۂ یٰسین ضرور پڑھتا تھا۔ ایک دن میں کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا اس وقت ٹریکٹر اور مشینوں وغیرہ کی آسانی نہیں تھی۔ 1950ء کا زمانہ تھا‘ کیا دیکھتا ہوں کہ سامنے سے دو بھیڑئیے سیدھے میری طرف آرہے ہیں میں نے کہا یااللہ اب تو ہی محافظ ہے کیونکہ جب سامنے موت نظر آرہی ہو تو صرف اللہ ہی یاد آتا ہے۔ (یاد رہے وہ حافظ قرآن ہیں) میں نے جلدی سے گائیوں کی پنجالی نکال دی‘ ایک گائے غصے سے ان کی طرف بھاگی اور انہیں دور لے گئی آگے دوسرے کھیتوں میں بھیڑ‘ بکریوں کے ریوڑ چڑ رہے تھے انہوں نے بکری پھاڑ کھائی تو یہ برکت تھی اللہ پاک کے کلام کی اور مبارک سورۂ یٰسین شریف کی جن کی ہر روز میں باقاعدہ تلاوت کرتا تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں