قارئین! یہ نسخہ میں نے بڑی محنت سے حاصل کیا‘یہ نسخہ میراآزمایا ہوا اور سوفیصد درست ہے۔ قبول فرمائیں۔ ھوالشافی: برگ نیم ‘ پوست ہلیلہ زرد‘ پوست بہیڑہ‘ منقیٰ‘ فلفل سیاہ‘ فلفل دراز‘ نمک سیاہ‘ شیشہ نمک‘ نمک سیندھا‘ اجوائن دیسی‘ جوکھار‘ پوست آملہ تمام اجزا دس دس گرام لے کر پیس کر سفوف بناکر کیپسول بھرلیں‘ ایک کیپسول پانی کے ساتھ صبح، دوپہر، شام کھالیںاکیس دن متواتر استعمال کریں۔ انشاء اللہ پہلی خوراک سے ہی درد ختم ہوجائیگا۔ (حکیم مجاہد ‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں