مو سموں کے تغیر و تبدل کے جاندار اشیا ءپر منفی و مثبت اثرات کا مر تب ہو نا ایک فطری عمل ہے ۔ مو سم سر ما انسانی جلد پر جو اثرات مر تب کر تاہے ان میں سے ایک جلدی خشکی بھی اہم ہے ۔
مو سم سر ما میں جلدی خشکی کے اسباب
قدرتی طور پر انسانی جلد کے اندر چکنائی اور تیزابیت ایک خاص مقدار میں پیدا ہو کر خا رج ہو تی رہتی ہے۔ یہ عمل جلد کی قدرتی حفاظت اور خوبصورتی کا با عث بنتا ہے۔ مو سم سرما میں خشک اور سرد ہوا کی بنا پر جلد کے مسامات سکڑ جا تے ہیں ۔ جس کے با عث جلد کے اندر چکنا ئی اور تیزابیت کے اخرا ج کا عمل متاثر ہو تاہے اور جلد کی بیرونی پر ت خشک ہونے کی وجہ سے کئی اقسام کے جلدی امراض مثلا ً دھدر ، چنبل ، الرجی وغیرہ کے نمو دار ہونے کا خد شہ ہو تاہے ۔ عام طور پر سر د ہواﺅں سے سارے جسم پر جلدی خشکی کا حملہ ہوتاہے ۔ مگر خاص طور پر جسم کے وہ اعضاء جو ڈھانپے ہوئے نہیں ہو تے بآسانی سردی کی زد میں آجا تے ہیں ۔ مثلا ً چہرہ ، ہا تھ ، پا ﺅں وغیرہ زیا دہ متا ثر ہو تے ہیں ۔
جلدی خشکی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر
مو سم سر ما میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ باہر کھلی ہو امیں نکلتے وقت گرم لبا س استعمال کیا جائے۔ نیز سر ، ہا تھ اور پا ﺅں کو اچھی طر ح گرم ملبو سات سے ڈھا نپنے سے سردی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔ عمومی طور پر سائیکل ، موٹر سائیکل ، رکشہ وغیرہ پر سفر کرنیوالے دوست احباب جہاں تیز رفتا ری کا مظاہر ہ کر تے ہیں وہاں موسم سرما میں جسم کو سردی سے بچانے کے لیے گرم ملبو سات کا اچھی طر ح استعمال نہیں کر تے جس سے جلدی خشکی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔لہذا ایسی صور ت میں گرم لباس مثلا ً گرم ٹو پی ، گرم چا در ، دستانے، جرا بیں وغیرہ استعمال کرکے سر دی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔ موسم سرما میں ہلکی پھلکی ورزش جلدی امراض سے بچا ﺅ میں معاون ثابت ہو تی ہے ۔ لیکن ورزش سخت سر دی میں اور کھلے صحن یا تیز ہوا میں نہیں کر نی چاہیے۔ بند او رگرم کمرے میں ورزش کرنے سے جلد میں نرمی اور خوبصورتی پیدا ہو تی ہے ۔ خوبصورت ، نرم اور صحت مند جلد کے لیے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چہرہ، ہاتھ ، پا ﺅں پر سا دہ ویز لین یا کو لڈ کریم یا لو شن وغیرہ استعمال کیا جائے ۔ طبی نقطہ نظر سے سب سے بہتر اور مفید علا ج با دا م روغن ، روغن گل ، روغن زیتون، روغن سورج مکھی ، گلیسرین وغیرہ کا استعمال مفید ہے ۔ مارکیٹ میں دستیا ب کریم لو شن وغیرہ کا مسلسل استعمال بھی جلد پر منفی اثرا ت مر تب کر تاہے ۔ لہذا روغنیا ت یا گلیسرین جلد کی خشکی کا بے ضرراور مفید ترین علا ج ہے ۔ مو سم سرما میں جلدی امراض سے بچنے کے لیے جسمانی صفائی، ہلکی پھلکی ورزش ، متوازن غذا ، تا زہ پھلوں کا استعمال آپکی شخصیت کو خوبصور ت اور با وقار بناتاہے ۔
چند مفید طبی ٹوٹکے
٭ انڈے کی زردی 2 عدد ، روغن سور ج مکھی 1/2 پیالی ، میٹھا تیل 1/2 پیالی، وٹامن اے ڈی ( مچھلی کا تیل ) ایک چمچ، سر کہ ایک چمچ ، عطر گلا ب 4 قطرے ۔
ترکیب تیاری
زردی کو خو ب پھینٹ کر تیل ملا تے جا ئیںاور خو ب یکجان کریں ۔ آخر میں سرکہ، عطر اور مچھلی کا تیل شامل کریں ۔ یہ جلدی خشکی کا مفید و مجر ب نسخہ ہے ۔
٭ روغن بادام 20 گرام ، شہد 20 گرام ، انڈے کی زر دی 20 گرام ۔ تینوں اجزاءبرابر وزن لیکر خوب یک جان کر کے رات کو سونے سے قبل ہا تھ پا ﺅں پر لگائیں اور اوپر جرابیں ، دستانے جو سو تی ہوں پہن لیں ۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی میں ایک چمچ سرکہ ملا کر دھو ڈالیں ۔ ہا تھ ، پا ﺅں کا کھردرا پن اور خشکی میں از حد مفید ہے۔
٭ بالائی 10 گرام ، روغن با دام 10 گرام ، لیموں کا ر س 10 گرام خوب یک جان کریں اور بعد میں گلیسرین 5 گرام ، عرق گلا ب 5 گرام ملا ئیں ۔ حسب دستور رات کو استعما ل کریں ۔
٭ مغز باادم20 گرام، را ت کو پانی میں بھگودیںصبح اٹھ کر ان کا چھلکا اتار کر سفیدمغز کوپانی میں پیس کر لئی سی بنا کر اس میں شہد ایک چمچ ملا کر ہا تھ پا ﺅں گرد ن اور چہرے پر لگا ئیں ۔ ایک گھنٹے بعد نہا لیں۔ جلد کو نرم ، ملا ئم اور خوبصورت بناتا ہے۔
روغن خاص
با دام روغن خالص 50 گرام، سرسوںکا تیل 50 گرام ، روغن گری 50 گرام ، روغن زیتون 50 گرام ، عطر گلاب 10 قطرے خو ب باہم ملائیں ،روغن خاص تیا ر ہے ۔ یہ روغن جلدی خشکی دور کرنے کے علا وہ با لوں کو چمکدار او ر مضبوط بھی کر تاہے ۔ سر کی خشکی کا عمدہ علا ج ہے۔
آب برگ گیندا سے علاج
موسم سرما میں ہا تھ پا ﺅں کا خشکی کے باعث پھٹ جانے یا سیا ہ ہو جانے کے لیے آب برگ گینداانتہائی مفیدہے بلکہ داد کے لیے بھی مفیدہے جو موسم سرما میں جلدی خشکی سے ہو۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 175
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں