Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انمول موتی اور انمول حدیث

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

وہاں مشہور محدث حضرت سلیمان اعمش رحمۃ اللہ علیہ درس حدیث دیا کرتے تھے یہ ان کے ہاں جانے لگے اور بہت سی احادیث حاصل کیں

علامہ ابن عبدالبر نے اپنی سند کے ساتھ حضرت غالب بن قطان رحمۃ اللہ علیہ کا ایک واقعہ نقل کیا ہے۔ حضرت غالب بن قطان رحمۃ اللہ علیہ روٹی کے تاجر تھے۔ تجارت کے ہی سلسلہ میں ایک مرتبہ کوفہ گئے سفر خالص تجارتی تھا لیکن انہوں نے سوچا کہ یہاں کے علماء حدیث سے بھی استفادہ کرنا چاہیے اس زمانہ میں وہاں مشہور محدث حضرت سلیمان اعمش رحمۃ اللہ علیہ درس حدیث دیا کرتے تھے یہ ان کے ہاں جانے لگے اور بہت سی احادیث حاصل کیں۔ بالآخر تجارت کاکام ختم ہوا اور وہ واپس بصرہ جانے لگے تو آخری رات حضرت اعمش کے ہاں گزاری آخر شب حضرت اعمش تہجد کیلئے کھڑے ہوئے تویہ آیت تلاوت فرمائی شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ(آل عمران 18) تلاوت کیساتھ حضرت اعمش نے کچھ اور کلمات بھی کہے۔
جس سے حضرت غالب قطان سمجھے ان کو اس آیت سے متعلق کوئی حدیث معلوم ہے انہوں نے عرض کیا حضرت میں ایک سال سے آپ کے پاس ہوں آپ نے اس آیت کے بارے میں کوئی حدیث نہیں سنائی۔ امام اعمش کے منہ سے نکل گیا خدا کی قسم میں سال بھر اور بھی تمہیں یہ حدیث نہیں سناؤں گا۔غالب بن قطان فرماتے ہیں میں وہی ٹھہر گیا اور امام اعمش کے دروازے پر اس دن کی تاریخ درج کردی جب پورا سال ہوا تو میں نے کہا ابو محمد پورا سال گزر چکا اس پر امام اعمش رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث سنائی ’’مجھے ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص مذکورہ آیت پڑھا کرتا ہو‘ قیامت کے دن بارگاہ الٰہی میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میرے بندے نے مجھ سے عہد کیا تھا اور میں ایفائے عہد کا سب سے زیادہ حقدار ہوں میرے بندے کو جنت میں داخل کردیا جائے۔ (ابن عبدالبر جامع بیان العلم وفضیلۃ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 004 reviews.