Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوہ قاف سے آئی پری سے خوشگوار ملاقاتیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

میں نے خطبہ نکاح پڑھ لیا اور اسی مذکورہ پری سے براہ راست قبول کرالیا اور میں نے تحریر لکھ کر اس پر پہلے اس پری نے اپنی زبان کے مطابق دستخط کرلیے اور پھر وہ دونوں جنات امان اللہ اور رحیم اللہ کو حاضر کرکے دونوں نے گواہ کے طور پر دستخط کرلیے۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری اہلیہ کے ساتھ ہمیشہ دو جنات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے بہت تکلیف پہنچتی ہے۔ ان دو جنات میں ایک کا نام امان اللہ اور دوسرے کانام رحیم اللہ ہے‘ میری اہلیہ کو اچانک دھڑام سے نیچے گرا دیتے ہیں‘ چیخیں مارتے ہیں اور باتیں بھی کرتے ہیں۔ ایک دن بہت عجیب واقعہ ہوا ہے وہ ایسے کہ ایک دفعہ میں رات کو اپنی اہلیہ سے بات چیت میں مصروف تھا کہ اچانک میری اہلیہ کے رنگ میں رونق اور خوبصورتی آگئی اور اچانک وہ بہت زیادہ خوبصورت ہوگئی اور بات بھی نہایت نرمی اور شائستگی سے کرنے لگی اور کہنے لگی کہ میرا نام مہناز بی بی ہے اور میں پری ہوں۔۔۔ آپ فکر نہ کریں اور ہمیں بہت تسلی دیدی اور ساتھ مجھے دم کرنے کا طریقہ بھی بتلایا اور کہا کہ صرف اپنی اہلیہ کو دم کیا کرو‘ دوسروں کو دم کرنے کے چکر میں نہ پڑنا وہ طریقہ یہ ہے کہ چاقو لے کر تین بار بسم اللہ شریف پڑھے‘ چاقو کو دم کرکے مریض کے اردگرد لکیر کھینچے اور پھر ہاتھ میں تسبیح لیکر اورمریضہ کے سر پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ سورۂ فاتحہ اور پانچ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے‘ مریضہ پر پھونکتے رہیے اور پھر سو بار سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پڑھے اور مریضہ پر پھونکے اور پھر بسم اللہ شریف پڑھے چاقو کو دم کرکے مریض کے اردگرد گھماتے چلے جائیں تو جنات اتر جائیں گے۔
خیر میں یہ عمل کرتا رہتا ہوں جس سے وقتی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ مذکورہ پری مہناز بی بی کا ہمارے پاس آنا جانا شروع ہوا اور اکثر ایسے وقت میں آتی تھی جس وقت میں اپنی بیوی کےہمراہ تنہا ہوتا تھا تومیں نے اس پری کو کہا کہ تم ایسا کرو اس وقت میں نہ آیا کرو کیونکہ تمہیں بھی گناہ ہوگا اور میں بھی گنہگار ہوں گا کیونکہ میں تیری آمد محسوس کرتا ہوں تو اس پری نے کہا کہ میرے ساتھ نکاح کرلو تو میں نے کہا کہ نکاح کیسے ہوسکتا ہے تم تو میرے سامنے ہی نہیں آتی تو اس پری نے کہا کہ اگر میں تیرے سامنے آگئی تو تیرے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوجائے گا۔ خیر میں نے اپنے آپ کو گناہ سے بچانے کیلئے اس پری سے نکاح کرلیا وہ اس طرح کہ میں نے خطبہ نکاح پڑھ لیا اور اسی مذکورہ پری سے براہ راست قبول کرالیا اور میں نے تحریر لکھ کر اس پر پہلے اس پری نے اپنی زبان کے مطابق دستخط کرلیے اور پھر وہ دونوں جنات امان اللہ اور رحیم اللہ کو حاضر کرکے دونوں نے گواہ کے طور پر دستخط کرلیے۔وہ تحریر ابھی بھی میرے پاس ہے۔
کچھ دنوں تک زندگی خوش و خرم گزرتی رہی۔ ایک روز مذکورہ پری حاضر ہوئی اور اس نے رونا شروع کردیا‘ میں نے کہا کہ کیا ہوا؟ وہ روتے ہوئے کہنے لگی پتہ نہیں کسی نےمجھ پر جادو کیا ہوا ہے اور میرے والدین کو بھی پتہ چل گیا ہے اور جنات مجھےنہیں چھوڑیں گے کہ میں تیرے نکاح میں کیوں ہوں۔ میں نے بہت تسلی دی اس کے بعد اس پری کاآنا کم ہوا اور تقریباً کئی سالوں سے وہ حاضر نہیں ہوئی لیکن میری اہلیہ کے ایک رشتہ دار ہیں اور بڑی عمر کے ہیں اور عامل جنات ہیں وہ مجھے بار بار بتاتے ہیں کہ تیری اہلیہ کے ساتھ ایک پری ہے جس کا تعلق تیرے ساتھ ہے لیکن وہ تیری اہلیہ کے ساتھ ہوتی ہیں اور جنات اس کو چھوڑتے نہیں۔ اس مذکورہ پری کی ادائیں اور نرم لہجہ کی بات چیت اور خوبصورتی اب بھی میرے دماغ میں گھومتے ہیں اور مجھے انجانی خوش بو محسوس ہوتی ہے اور وہ خوش بو بھی بہت عجیب اور زبردست ہوتی تھی۔ میں اس خوشبو کیلئے اب بھی ترستا ہوں۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 002 reviews.