Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار دن میں صحت و تندرستی پانے کا راز

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

ماہنامہ عبقری کی وجہ سے میری ڈھائی نمبر کی عینک اتر گئی۔ میں نے دسمبر 2011ء کا ماہنامہ خریدا تو اس میں سے ’’عینک توڑ مچھلی کے سر کا سوپ‘‘ آزمایا۔ واقعی لاجواب ہے۔ یہ آپ کے ماہنامہ کا کمال ہے۔آپ کا شکر ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں

(نصیراحمد‘ایبٹ آباد)
میرے ایک دوست پولیس انسپکٹر تھے‘ کبھی کبھی ہماری ملاقات ہوتی رہتی۔ ملاقات میں دینی باتوں کے علاوہ صحت کے راز بھی زیربحث ہوتے۔ ایک دفعہ کسی بیماری کے علاج کیلئے ہسپتال گئے۔ ڈاکٹر صاحبان نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل کردئیے گئے۔ دوسرے دن ان کا آپریشن ہوگیا۔ تین چار دن بعد گھر تشریف لائے۔ ملاقات کیلئے حاضر ہوا۔ صاحب موصوف بسترسے اٹھے اور گلے ملے۔ اشارے سے بیٹھنے کو کہا۔ بات نہ کرسکتے تھے۔ منہ سے رال بہہ رہی تھی‘ پوچھا کیاہوگیا؟ بڑی مشکل سے فرمانے لگے کہ زبان دُکھ رہی ہے‘ گولیاں کھا کھا کر یہ حالت ہوگئی ہے۔ کسی قسم کا کھانا سوائے دودھ کے نہیں کھاسکتا۔ میں نے ان کے عزیزوں سے پوچھا کہ ڈاکٹر صاحبان کو ان کی حالت بتا کر گھر لانا تھا۔انہیں کہنا تھا کہ اب یہ اگر کھاپی نہیں سکیں گے تو کس طرح زندہ رہیں گے۔ اس کے علاوہ انگریزی ادویات ہیں یہ بھی خالی پیٹ نہیں لی جاسکتیں۔ آپ صرف دودھ ایک پاؤ لے سکتے ہیں اور اوپر سے گولیاں ڈھیروں کے حساب سے لکھ دیتے ہیں۔
انہوں نے جواب دیا کہ زبان کیلئے ایک کریم ڈاکٹرصاحب نے دی ہے جو زبان پرملتے رہتے ہیں مگر زبان ٹھیک ہونے کا نام نہیں لیتی۔ میں کافی پریشان ہوا‘ بیمار کو پتہ تھا کہ میں حکیم لوگوں سےملتا رہتا ہوں اور کچھ نہ کچھ اُن سےحاصل کرتا رہتا ہوں۔ ایک کافی عمر کے حکیم صاحب جو بہت ہی مخلص تھے۔ پنجاب کے رہنے والے تھے۔ وہ اکثر ہمارے شہرآیا کرتے تھے۔ چھوٹی چھوٹی بیماریوں کا علاج میں ان سے پوچھا کرتا تھا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل مجھے بتایا تھا کہ منہ کی حالت اگر چھالوں کی شکل میں ہوجائے تومہندی کے پتے ابال کر چمچ چمچ بار بار پلایا کرو۔ میں نے اللہ کا نام لے کر مہندی کے پتے بازار سے منگوائے اور خوب ابال کر پن چھان کر بوتل میں ڈال کر ان کے گھرلے گیا۔ گھر والوں کو بتایا کہ اس میں تھوڑا تھوڑا شہد بھی ملا لو اور مریض کو پلادو۔ چمچ چمچ وقفے وقفے سے پلاتے رہیں۔ ان کے گھر کے کئی افراد مریض کو یہ دوا پینے سے منع کرتے رہے کہ انگریزی دوائی میں دیسی دوائی نہ استعمال کریں۔ آپریشن ہوا ہے کوئی اور تکلیف نہ پیدا ہوجائے مگر انہوں نے گھر والوں کا کہنا مسترد کردیا۔ چار دن کے بعد وہ چل کر میرے گھر آئے اور شکریہ ادا کیا۔ فرمانے لگے کہ اگر آپ مجھے دوا نہ دیتے تو میں بھوکا مرجاتا۔ بھوک کی حالت میں نیند بھی نہیں آتی تھی۔ میں نے تمام ادویات کھانی چھوڑ دی ہیں اس دوائی سے میں مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہوں۔ چار دنوں میں اللہ نے اچھی خاصی صحت دے دی ہے۔ چند دن اور گزریں گے تو بالکل سوفیصد ٹھیک ہوجاؤں گا۔ جن حکیم صاحب کا میں نے ذکر کیا ہے وہ بہت بوڑھے ہوگئے تھے۔ میری ملاقات ٹیلیفون پر ہفتہ دس دن میں ہوا کرتی تھی۔ ان کی اور باتیں تو سمجھ میں نہ آتی تھیں صرف خیرخیریت پوچھ کر فون بند کردیتا تھا۔ اللہ تعالیٰ سے دلی دعا ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ آمین۔
بیماریوں سے تنگ یہ نسخہ جات ضرور آزمائیں
(ولایت بٹ‘ راولپنڈی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ماہنامہ عبقری کی وجہ سے میری ڈھائی نمبر کی عینک اتر گئی۔ میں نے دسمبر 2011ء کا ماہنامہ خریدا تو اس میں سے ’’عینک توڑ مچھلی کے سر کا سوپ‘‘ آزمایا۔ واقعی لاجواب ہے۔ یہ آپ کے ماہنامہ کا کمال ہے۔ آپ کا ماہنامہ ہر ماہ کلرسیداں سے خرید لیتا ہوں‘ آپ کا شکر ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ کی خدمتِ انسانیت کی مشعل سدا روشن رہے۔ میری عمر اس وقت 80 سال ہے‘ زندگی کے اس سفرمیں دکھ درد میں مبتلا سینکڑوں انسان میرے سامنے آئے ہیں ان کی تکالیف دور کرنے کی ٹوٹی پھوٹی کوشش کرتا رہتا ہوں‘ ان کیلئے دعاگو ہوں۔ نسخہ جات عبقری کیلئے پیش ہیں یہ میرے آزمودہ ہیں۔
خارش خشک و تر: گندھک آملہ سار‘ نیلا تھوتھا‘ہیرا کسیس‘ مردار سنگ‘ برابروزن باریک کرلیں۔ مقام خارش پرسرسوں کے تیل میں ملا کر مالش کریں۔ دھوپ میں بیٹھ جائیں ایک گھنٹہ تک بیٹھیں۔ پھر نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ نسخہ 1947ء میں انڈیا کے ایک بزرگ نے دیا تھا۔
جسمانی دردوں کیلئے: عقرقرحا‘ نرکچور‘ موصلی سفید‘ رتن جوت‘ کمرکس برابر وزن کوٹ لیں‘ خوراک چائے کی چمچ نہار منہ چائے کیساتھ استعمال کریں۔ بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔
موٹاپے کا نسخہ: لاکھ دانہ ‘عمدہ کالا زیرہ‘ کلونجی برابر وزن کوٹ کر بڑے کیپسول بنالیں‘ خوراک: ایک کیپسول کھانے کے بعد صبح نہار منہ لیں۔
درد کیلئے:چار عدد دیسی انڈے کی زردی‘ لونگ سوا چھٹانک‘ دھتورا خشک ایک ڈوڈہ‘ تیل سرسوں ایک پاؤ‘ گھی کے خالی ڈبہ میں سب چیزیں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب ان کی جھاگ ختم ہوچولہے سے اتارلیں اور کپڑے سے چھان لیں۔ درد کے مقام پر رات کومالش کریں اور گرم پٹی باندھ دیں صبح پٹی کھول دیں۔ جب آرام آجائے یہ سلسلہ بند کریں۔
اعصابی درد کا علاج: میتھرے‘ کلونجی‘ اجوائن برابر وزن کوٹ پیس کر چوتھائی چمچ کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
کالایرقان کا علاج: آک کا دودھ تین قطرے ایک ہتھیلی پر ملیں‘ دوسرے دن دوسری ہتھیلی پر ملیں اس عمل سے یرقان ختم ہوجائے گا۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کریں۔
ہاضمہ کی دوا: کلونجی‘ اجوائن‘ تخم کرفس‘ زیرہ سفید‘ کالی مرچ‘ سونف‘ نمک سیاہ ہموزن کوٹ پیس لیں۔ آدھی چمچ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یاایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔
باربار پیشاب کیلئے:فلفل سیاہ‘ پپلی(مگھاں)‘ سونٹھ‘ خرفہ‘ دارچینی‘ خولنجاں(جڑپان) برابر وزن کوٹ لیں‘ خوراک 2 ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔دن میں تین مرتبہ۔
نمونیہ کا علاج: انڈا دیسی میں چنے برابر ہینگ ڈال کر اوپر آٹا لگا کر ململ کے کپڑے سے باندھ کر ابال لیں اور مریض کو سبزقہوے کے ساتھ انڈا کھلا کر اوپر رضائی ڈال دیں۔ ایک انڈا ہی کافی ہے۔
درد بادی کا علاج: کلونجی کوٹ کر آدھی چمچ رات سوتے وقت شہد کے ساتھ ملا کر چاٹ لیں ۔
پیٹ میں مروڑ اٹھے تو: پیٹ میں مروڑ ہونے پر شہد چاٹ لیں اور یہ دن میں تین چار مرتبہ کریں انشاء اللہ پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 995 reviews.