Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ حبیب عجمیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

احساس کمتری سے نجات کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دل و دماغ میں تقویت ہوگی اور یہ عمل مسلسل کرنے سے احساس کمتری کا مرض ختم ہوجائے گا۔

اہل خانہ کی بیماریاں اور روزگار کی بندشیں

بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ گھر بیماریوں کا مسکن بن جاتا ہے‘ ایک اچھا ہوا تو دوسرا بیمار ہوجاتا ہے او رروزگار کی بندش سے روزگار ختم ہوجاتا ہے‘ روزبروز قرض بڑھتا جاتا ہے‘ گھر کا سکون و آرام سب ختم ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے بعد نماز فجر باوضو اول تین مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ مزمل پڑھیں اس کے بعد تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کی دعا کریں اور رزق کی بندش کھلنے کی دُعا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ پریشانیاں رفع ہوں گی اور گھر میں خیروبرکت کا سلسلہ شروع ہوگا اور کاروبار میںترقی ہوگی۔ اس کے ساتھ یہ عمل بھی کرلیں تو بہتر ہے:۔
چاند نظر آنے کے بعد پہلی جمعرات سے عمل شروع کریں اور تین روز تک لگاتار تین روزے رکھیں (جمعرات، جمعہ، ہفتہ) افطار سے پہلے ایک گلاس پانی بھر کر رکھ لیں اور اس پر ایک سو پچیس مرتبہاَللہُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ ۚ وَ ہُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ ﴿الشوریٰ۱۹﴾ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اور اسی پانی سے افطار کریں۔ بعد مغرب کے دودھ یا چائے پی لیں۔ (کھانا نہ کھائیں)۔ عشاء کی نماز کے بعد تقریباً دو گھنٹے بالکل تنہائی میں قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوکر باضو گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد 313مرتبہ سورۂ فلق پڑھیں اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سجدے میں چلے جائیں اور اللہ رب العزت سے اپنی گھریلو پریشانیوں سے نجات کی دُعا کریں۔ یہ عمل صرف تین دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن بعد گھریلو پریشانیوں سے نجات ملے گی اور روزگار میں اضافہ اور خیروبرکت ہوگی۔

احساس کمتری کا خاتمہ

بعض مرتبہ انسان احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے جس کے سبب نہ وہ کسی سے صحیح ڈھنگ کی بات کرسکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی سے ملتا اور ملاقات کرسکتا ہے۔ اس کی عادت تنہائی پسند ہوجاتی ہے۔ احساس کمتری سے نجات کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دل و دماغ میں تقویت ہوگی اور یہ عمل مسلسل کرنے سے احساس کمتری کا مرض ختم ہوجائیگا۔ 

جان و مال کی حفاظت کیلئے

اگر کوئی شخص اپنی جان کو خطرہ اور مال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ محسوس کرے تو جان و مال کی حفاظت کیلئے ترکِ حیوانات اور پرہیز جلالی کے ساتھ دس ہزار مرتبہ یَاعَزِیْزُ پڑھے تو قاضی الحاجات کی طرف سے اس کے لیے فرشتے نگہبان ہوجائیں اور اس کے جان و مال کی حفاظت کریں گے اور اس شخص پر مسلسل عجائب و غرائب ظاہر ہوں گے۔ ترکِ حیوانات میں ہر قسم کا گوشت‘ دودھ‘ دہی‘ پرائے گھر کا دودھ‘ کھیر‘ ماش کی دال‘ میت میں شرکت‘ چمڑے کا جوتا‘ چمڑے کے ڈول سے پانی کھینچا ہوا‘ مشک کاپانی‘ چمڑے کی دسترخوان کا استعمال‘ چمڑے کے مصلے پر بیٹھنا یا نماز پڑھنا‘ زچگی میں جانا‘ پکوان‘تیل‘ دال مسور‘ گاجر‘ مولی‘ بینگن وغیرہ ان چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔ دورانِ عمل حصار کرکے پڑھے اور ان تمام چیزوں کے استعمال اور تعلق سے بچے ورنہ فائدہ کی جگہ نقصان ہوگا۔
حصار کی ترکیب: آیۃ الکرسی ایک دفعہ‘ سورۂ کافرون‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس ایک ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے اور چاروں طرف پھونک مارے اور چاقو پر دم کرکے چاقو سے اپنے چاروں طرف لکیر کھینچ لے ‘ لکیر کہیں کٹی ہوئی نہ ہو۔

سر پر آئی ہوئی مصیبت سے نجات

اگر کسی شخص یا بہت سارے آدمیوں کو اپنے قتل یا غارت گری کا کھٹکا ہو یا کسی ظالم کی طرف سے کوئی مصیبت پیدا کرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو چاہیے کہ ایک موٹا تازہ مینڈھا جو قربانی کے جانور کی طرح تمام عیوب سے پاک و صاف ہو حاصل کرے۔ پھر اس کو کسی سنسان جگہ پر قبلہ کی طرف اس کا منہ کرکے ذبح کردے۔ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ
ذبح کرنے کے بعد یہ دعا پڑھے:۔ اَللّٰھُمَّ ھٰذَا لَکَ وَمِنْکَ ھٰذَا فِدَائِیْ فَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ۔لیکن ذبح سے قبل یہ اہتمام ضرور کرلے کہ ایک گڑھا ضرور کھودے تاکہ اس مینڈھے کا خون اس گڑھے میں مٹی ڈال کر اچھی طرح بند کردے اور اس مینڈھے کی کھال اُتار کر خیرات کردے اور اس کے گوشت کے ساٹھ حصے کرے اور ساٹھ مسکینوں کو وہ گوشت تقسیم کردے لیکن اس گوشت کا کوئی حصہ نہ خود کھائے نہ اپنے گھر کے لوگوں کو کھلائے نہ اپنے رشتہ داروں کو کھلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے اس کے سر پر آنے والی مصیبت ٹل جائے گی۔ ذبح کیے جانے والا مینڈھا سال بھر کا ہو ہاں اگر اتنا موٹا تازہ ہو کہ سال بھر کا معلوم ہوتا ہو اور سال بھر والے بھیڑ دنبوں میں چھوڑ دو تو کچھ فرق نہ معلوم ہوتا ہو تو ایسے وقت چھ مہینے کا مینڈھا بھی ذبح کرنے کے لائق ہے۔ اسی طرح اندھا‘ کانا‘ جانور نہ ہو‘ کان یا دُم ایک تہائی یا اس سے زیادہ کٹی ہو وہ بھی قربانی کے لائق نہیں۔ جو جانور اتنا لنگڑا ہے کہ فقط تین پاؤں سے چلتا ہے وہ بھی قربانی کرنے کے لائق نہیں ہے اسی طرح مریل جانور بالکل دبلا ہڈیوں کا ڈھانچہ اسی طرح جس جانور کے بالکل دانت نہ ہوں اس کی بھی قربانی درست نہیں ہے۔

کھیت کو چوہوں سے بچانا

بعض مرتبہ کثیرتعداد میں چوہے کھیت کی پوری فصل کو برباد کردیتے ہیں چوہوں کو کھیت سے بھگانے اور کھیت کو محفوظ رکھنے کیلئے یہ عمل بہت مفید اور لاجواب ہے۔ اس عمل کی برکت سے چوہے وہاں سے بھاگ جائیں گے۔ ایک کلو ریت لے کر باوضو تین بار سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر اس ریت پر دم کریں اور پھر اس ریت کو تمام کھیت میں تھوڑا تھوڑا چھڑک دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چوہے وہاں سے بھاگ جائیں گے۔ چوہوں کو بھگانے کا دوسرا عمل یہ ہے:۔ ایک مٹکا پانی کا بھر کر رکھ لیں اور باوضو ایک سو بار یہ آیت پڑھ کر اس پانی پر دم کردیں اور وہ پانی تمام کھیت میں چھڑک دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کھیت سے تمام چوہے بھاگ جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ فَلَمَّا تَجَلّٰی رَبُّہٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَہٗ دَکًّا وَّ خَرَّ مُوْسٰی صَعِقًا (الاعراف143)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 979 reviews.