Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

میں آپ سے ایک بات عرض کرتا ہوں کہ غیبی علوم پتہ ہے کہاں عطا ہوتے ہیں‘ سینے ان کے برتن ہوتے ہیں اور یہ غیبی علوم بغیر مجاہدے کے بھی حاصل نہیں ہوتے ان کیلئے بڑی محنتیں اور مجاہدے کرنے پڑتے ہیں یعنی جتنا مجاہدہ اتنا مشاہدہ جس چیز کیلئے جتنی زیادہ محنت کرتے جاؤ گے اس چیز پر اتنا ہی زیادہ مشاہدہ و کشف حاصل ہوتا جائے گا۔ اس کی بڑی مثال آپ کو دیتا ہوں میرے ایک دوست ہیں جو تربوز کا کاروبار کرتے ہیں ایک مرتبہ میں ان کے پاس گیا اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے کوئی لال سرخ تربوز دے دو اس نے دوچار تربوز ٹھونک بجا کر دیکھے اور ایک تربوز کے بارے میں مجھے کہنے لگا کہ یہ تربوز بالکل پکا ہوا‘ سرخ ہے‘ اور واقعتاً جب اس کو کاٹا گیا تو وہ اندر سے بالکل لال سرخ نکلا۔ یہ مشاہدہ اس کومسلسل مجاہدے یعنی محنت کے بعد حاصل ہوا۔ اسی طرح جتنا میں اور آپ جتنا زیادہ روحانیت کے اندر گھلتے یعنی محنت کرتے چلے جائیں گے اسی قدرمشاہدے کی دنیا ہمارے وجود میں آتی چلی جائے گی اور حصول مشاہدے کے بعد انسان مجاہدے کی مشقتیں بھول جاتا ہے۔
لیکن اس سلسلے میں اتنی بات ضرور یاد رکھیں جو اللہ کی محبت کے سچے طالب ہوتے ہیں وہ ان باتوں کا کشف‘ کرامات اور پراثرار روحانی قوت کے حصول کو مطلب بنا کر نہیں چلتے بلکہ خالصتاً اللہ رب العالمین کی محبت اور اس کے حبیب ﷺ کے عشق کو اپنے سینے میں اجاگر کرنے کیلئے اپنے آپ کو ان مجاہدات کی چکی میں پیستے ہیں جو طالب اور سالک کشف و کرامات کے پیچھے لگ جاتا ہے وہ کبھی بھی اپنی منزل پر نہیں پہنچ پاتا۔ ان کی مثال تو ایسے ہے کہ جیسے بچے کے والدین بچوں کو کھلونا لادیں کہ بچہ اپنا دل اس سے بہلاتا رہے اسی طرح سالکین کو بھی بعض اوقات وہ چیزیں دے دی جاتی ہیں لیکن وہ وقت بہت ہی زیادہ ا حتیاط اور سنبھلنے کا ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان چیزوں کو بندہ اپنا مطلوب اور مقصود بنا کر اپنی منزل مقصود سے محروم رہ جائے۔ اگر اللہ کی محبت اور تعلق کے ساتھ یہ چیزیں حاصل ہوجائیں تو ٹھیک وگرنہ ان کے پیچھے پڑجانا بہت ہی نقصان دہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 972 reviews.