ھوالشافی: ایک پاؤ دیسی ادرک کا پانی‘ ایک پاؤ دیسی لہسن کا پانی‘ ایک پاؤ دیسی لیموں کا پانی سب کو چھان کر اس میں ایک پاؤ سیب کا سرکہ ملالیں۔ ان سب کو کسی سٹیل کے برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور ساتھ چمچہ ہلاتے جائیں جب تین پاؤ رہ جائے تو اتار لیں اور آدھ کلو چھوٹی مکھی کاشہد ڈال دیں۔ رات کو سوتے وقت دو چمچہ پی لیں بعد میں پانی نہیں پینا۔ صبح خالی پیٹ دو چمچہ پی لیں‘ دو گھنٹے بعد ناشتہ کرنا ہے۔ 41 دن کا کورس ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ شفاء دیں گے۔(بندہ خدا ‘ واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں