Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے آزمائے لاجواب وظیفہ جات

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

میں پچھلے پانچ سال سے فارغ تھی‘ اس کو شروع کیا تو ٹیوشن کیلئے بچے آنے شروع ہوگئے جس کا میں نے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔ ان پیسوں میں اتنی برکت تھی کہ اس سے میں نے اپنی بہن کی بھی مدد کی اور میرا گزارا بھی ٹھیک ٹھاک ہوجاتا ہے۔

چور جنات سے نجات

(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ چیزیں ملی تھی‘ عبقری کیلئے بہت دفعہ سوچا تھا کہ لکھوں پر یکدم کوئی چیز ہاتھ روک لیتی تھی اور وہ میری ضد تھی۔ پچھلے رمضان المبارک میں میری بہن کے پیسے چوری ہونا شروع ہوگئے‘ ان کو میں ہفتے کے پانچ سو یا ہزار روپیہ دیتا ہوں‘ ایک دن‘ دو دن۔۔۔ بیچاری بہت رونے لگ گئی کہ بھائی میرے پیسے چوری ہونا شروع ہوگئے۔ میں نے اسے آپ کا عمل 200 بار صبح کے ٹائم سورۂ فلق اور شام کے وقت 200 بار سورۂ ناس پڑھنے کا بتایا۔ جس سے اس کی جان چھوٹ گئی۔ اب اُس چوری کرنے والے نے میرے پیسے اڑانا شروع کردئیے‘ روزانہ میری جیب خالی ہوجاتی تھی کئی دنوں تک میرے ساتھ یہ مسئلہ رہا‘ پھر میں نے بھی آپ کا عمل 200 بار صبح کے ٹائم سورۂ فلق اور شام کے وقت 200 بار سورۂ ناس پڑھنی شروع کردی اور رمضان میں زیادہ پابندی کے ساتھ پڑھتا تھا‘ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اذان کی پڑھتا تھا کچھ دنوں کے بعد مجھے خواب میں آواز آئی کیا چاہتا ہے‘ میں نے کہا میری بہن کے پیسے واپس کردو‘ میرے پیسے تمہیں معاف ہیں اور ہمارا پیچھا چھوڑ دو‘ کچھ دنوں کے بعد بہن کے آدھے پیسے مل گئے وہ اس پر بہت خوش تھی اور ہمیں اس عمل کے صدقے سے جنات سے نجات ملی۔
سورۂ ناس کا عجیب عمل
میرے ایک دوست کے ایک جاننے والے بزرگ تھے اب وہ بزرگ اس دنیا میں نہیں رہے اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے‘ انہوں نے میرے دوست کو یہ عمل دیا تھا کہ دریا کی چکنی مٹی زیادہ مقدار میں لے لو جس سے ایک سو ایک مٹھیاں مٹی کی بنیں۔ ایک پاک صاف جگہ پر قبلہ رو ہوکر 101 دفعہ سورۂ ناس پڑھنی ہے اور جو چکنی مٹی لی ہے ایک مٹھی لیکر اس پر پھونک مار کر دوسری جگہ رکھنی ہے یعنی ایک سو ایک مٹھیاں مٹی کی ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھنی ہے اور ہر مٹھی پر سورۂ ناس ایک دفعہ پھونکنی ہے۔ اکتالیس دن یہ عمل کرنا ہے اکتالیسویں روز آپ کی جو دل کی مراد ہوگی انشاء اللہ پوری ہوجائے گی۔ بعدمیں وہ مٹی کسی پاک جگہ یا بہتے صاف پانی میں بہادے۔

جو اعمال میں نے آزمائے

(ناموس نعیم)
صلوٰۃ الحاجت: دو رکعت نماز نفل حاجت کے اس انداز سے کہ ہر رکعت میں سات بارالحمدشریف پڑھنی ہے اور اس کے بعد کوئی بھی سورۂ پڑھیں۔ بہت پُراثر ہے۔ میں نے آزمایا ہے اور سوفیصد پایا ہے۔ میری جو بھی پریشانی و مشکل یا حاجت ہوتی ہے فوراً حل ہوجاتی ہے۔
سورۂ فیل:ظہر کی نماز کے بعد 21 بارسورۂ فیل اول و آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اللہ غیب سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے گمان بھی نہ ہو۔
میں پچھلے پانچ سال سے فارغ تھی‘ اس کو شروع کیا تو ٹیوشن کیلئے بچے آنے شروع ہوگئے جس کا میں نے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔ ان پیسوں میں اتنی برکت تھی کہ اس سے میں نے اپنی بہن کی بھی مدد کی اور میرا گزارا بھی ٹھیک ٹھاک ہوجاتا ہے۔

دال روٹی چل نکلی

(م۔س)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ کے پاس بیعت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور آپ کے درس سنتے ہیں اور وظیفے بھی پڑھتے ہیں۔ میں اور میرا خاوند ہم دونوں آپ کے پاس بیعت ہیں‘ حکیم صاحب اللہ کا شکر ہے عبقری میں ہر مہینے کے جو نوافل اور عبادت لکھی ہوتی ہیں وہ بھی باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا تب سے نماز پانچوں وقت کی پابندی سے پڑھتی ہوں اور آپ کیلئے دعائیں کرتی ہوں کہ اللہ آپ کو صحت و زندگی عطا کریں تاکہ دین کو صحیح طریقے سے لوگوں تک پہنچائیں اورسدا لوگ فیض یاب ہوتے رہیں۔ حکیم صاحب ہماری ایک ریڈی میڈ کپڑے کی شاپ تھی وہ ختم ہوگئی‘اب ہم یَابَاسِطُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ کا وظیفہ پڑھتے ہیں‘ اب میرے خاوند بازار میں کاسمیٹک اور جیولری بیچتے ہیں اللہ کا شکر ہے ہماری دال روٹی چل نکلی ہے۔

میری والدہ کا روحانی مجرب عمل

(محمد ادریس)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!یہ عمل طالب علموں‘ تاجروں‘ گھریلو خانہ دار مستورات‘ مزدوروں ہر فرد ہر شخص کیلئے جو کسی بھی پیشہ سے تعلق رکھتا ہو‘ کوئی بھی کام کرتا ہو وہ کام شروع کرنے سے پہلے 33 مرتبہ سُبْحَانْ اَللہ‘ 33 مرتبہ اَلْحَمْدُلِلہ‘ 34 مرتبہ اَللہُ اَکْبَرْ پڑھے۔ انشاء اللہ اس کا کام آسان ہوجائے گا اور تھکاوٹ بھی نہیں ہوگی۔

سردرد سے آرام کیلئے

(محمد جاوید اقبال نیازی‘ ڈیرہ غازیخان)
یہ عمل مجھے میرے والد صاحب سے ملا ہے جو سردرد کیلئے ہے۔101 دفعہ روزانہ کے حساب سے 11 دن تک سورۂ فاتحہ بمع تسمیہ (بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکی م کو الحمد للہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہے) گیارہ دن پڑھنے کے بعد آدمی اس کا عامل بن جاتا ہے اس کے بعد روزانہ گیارہ دفعہ پڑھتا رہے۔ پھر جب کبھی کسی کے سر میں درد ہو تو اول و آخر درود شریف اور تین دفعہ الحمدللہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر پھونک مارنی ہے (پڑھنے کے دوران پیشانی کی طرف سے سر کو پکڑنا ہے اور کنپٹی کے قریب جو رگ زیادہ پھڑک رہی ہو اسے دبا کر رکھنا ہے) اس سے سردرد کو آرام آجاتا ہے میرا کافی دفعہ کا آزمودہ ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ

(آمنہ فاروق راجہ‘ ڈلوال)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل ہر قسم کے وبائی امراض کیلئے آزمایا ہوا ہے جب بھی ڈینگی کی بیماری کی وبا ءیا کوئی بھی وباء پھیل گئی ہو تو خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اول و آخر سات بار درود شریف پڑھیں‘ درمیان میں سورۂ یٰسین اس طرح پڑھے کہ جبسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پر پہنچے تو اس آیت مبارکہ کو 1400 مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے سورۂ مکمل کریں پھر اللہ تعالیٰ سے ڈینگی بخار و دیگر وبائی امراض سے محفوظ رہنے کیلئے دعا کریں۔ یہ پانی جس کسی کو بھی تھوڑا سا پلا دیا جائےگا وہ اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 961 reviews.