Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

توبہ کی توفیق

خواب: میں دیکھتا ہوں کہ میں خانہ کعبہ کے پاس ہوں لیکن وہ مسجد نبوی ﷺ ہوتی ہے اور وہ مسجد نبوی ﷺ کا گنبد ہوتا ہے جو زمین کے اندر ہوتا ہے اور زمین سے باہر آنے لگتا ہے۔ میں کسی سے کہتا ہوں کہ میں نے وضو نہیں کیا اورمیرے کپڑے بھی گندے ہیں میں ان کو بدل آؤں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (حسیب خان‘ جھنگ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کو توبہ کی توفیق ہوگی اور نیک اعمال کی طرف چلنے کا ذریعہ حاصل ہونے کی بھی امید ہے۔آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔

جوتے اور گلاب کا پھول

خواب: تین چار سال سے مسلسل دیکھتی ہوں کہ میرے جوتے گم ہوگئے ہیں جو ملتے نہیں ہیں اور خودکو پریشان پاتی ہوں۔ ہر خواب میں اپنے جوتے گم پاتی ہوں۔ یہی خواب اب میرے بھائی کو نظر آیا ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے جوتے گم ہوگئے ہیں اور وہ پریشان ہیں۔ اس کے بعد ان کا ایک جوتا اپنا ملتا ہے اور ایک کسی اور رنگ کا ہے جو ان کو بے حد تنگ ہے۔
ایک اور خواب میں دیکھتی ہوں کہ پانی میں دو پھول ہیں ایک سفید مٹیالے رنگ کا ہے جسے میں غور سے نہیں دیکھتی دوسراپھول گلاب کا بڑے سے سائز کا ہے۔ اس کو میں بہت غور اور توجہ سے دیکھتی ہوں۔ پھول پانی میں اُگے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ ویسے ہی پانی کی سطح پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ پانی نیچا ہے اور میں اوپر کنارے پر کھڑی ہوں۔ (نعقیہ‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اور آپ کے بھائی پر سفلی عمل کرایا گیا ہے تاہم آپ کو اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ انشاء اللہ اس کی کاٹ ہوجائے گی اور آپ کے تمام معاملات جلد بہتر ہونے کی امید ہے۔ آپ روزانہ بعد نماز فجر اوربعد نماز عشاء 41،41 بارمعوذتین پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں اور یہی عمل آپ کے بھائی بھی کریں۔ یہ عمل مسلسل 120 دن کرنا ہوگا۔

تین فقیرنیاں اور چار بلیاں

خواب: تین فقیرنیاں ہمارے گھر میں گھس آتی ہیں اور خیرات دینے پر اصرار کرتی ہیں۔ میں اور میری بہن زبردستی انہیں گھر سے باہر نکالتے ہیں۔ اتنے میں چار بلی کے بچے (مختلف رنگوں کے) گھس آتے ہیں۔ کالا بچہ میری کلائی پر چپک جاتا ہے۔ میں اسے زور سے اتار پھینکتا ہوں (منظر بدلا ہے) گھر کے ایک حصے سے آسمان پر کالے گہرے بادل اور دوسرے حصے سے چمکتے ستارے نظر آتے ہیں۔ ہلکی بارش ہوتی ہے۔ یہ منظر میرے دل کو بھاتاہے جبکہ گھر کے دونوں حصوںمیں اندھیرا ہوتا ہے۔ (آفتاب‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کچھ پریشانیاں جو اس وقت آپ کو درپیش ہیں اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ تمام پریشانیاں جلد دورہوں گی۔ آپ نماز کی پابندی کریں۔

نیک لوگوں کی صحبت

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی موٹرسائیکل کے پاس کھڑا ہوں اور مجھ سے کچھ فاصلے پر ایک لڑکی کھڑی ہے۔ میرے ماتھے میں اچانک ہلکا سا درد ہوتا ہے اورمیں اپنا دایاں ہاتھ اپنے ماتھے پر رکھ لیتا ہوں اور اس لڑکی کو میرے ماتھے سے چھوا ہوایک چھوٹا سا (نامعلوم) ٹکڑا ملتا ہے اور وہ لڑکی اس ٹکڑے کو اپنے ہاتھ میں لے کر ایسا انداز اختیار کرتی ہے جیسے وہ اس ٹکڑے سے اپنی مانگ بھررہی ہے اور اگلے ہی لمحے وہ ٹکڑا کھودیتی ہے۔ چند چیزوں کو ایسے اچھالتی ہے جیسے وہ اس ٹکڑے کو تلاش کررہی ہو۔ میں اس کے پہلے انداز سے بہت خوش ہوتا ہوں اور خود پر فخر محسوس کرتا ہوں لیکن جب وہ ٹکڑا کھودیتی ہے تو میں پریشان ہوجاتا ہوں اور اس کی خوشی کیلئے بار بار وہ تکلیف اٹھانے کیلئے سوچتا ہوں۔ یہ سب کچھ بہت جلد ہوجاتا ہے اور میں اس لڑکی کو نہیں جانتا‘ نہ ہی خواب میں نہ حقیقت میں… دوسرا خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے میرے گھر میں ایک لڑکی آئی ہے جسے میں بہت چاہتا ہوں۔ ہم مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف چل رہے ہیںاور قریب آکر ہم ہاتھ ملاتے ہیں اور میرے کمرے میں جاکر بیٹھتے ہیں تو فوراً میری ماں آواز دیتی ہیں اور مجھ سے کہتی ہیں کہ یہاں آکر بیٹھو‘ میں افسردہ ہوجاتا ہوں۔ (احسان علی‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات سے روکا گیا ہے کہ اپنے اوقات کوفضول کاموں میں ضائع کرنے سے بچیں‘ اگر ایسا نہ کیا تو اہم مقاصد جو آپ کے پیش نظر ہیں ان سے آپ دور ہوجائیں گے۔ آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں اور اچھے نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں یا پھر دینی کتب کا مطالعہ کریں۔

ازدواجی خوشیاں

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے سکول میںموجود ہوں اور انگریزی کا سبق پڑھ رہا ہوں۔ میں پڑھتے پڑھتے وہاں سے اٹھ کر باہر چلا جاتا ہوں اور تقریباً 13کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرتا ہوں۔ جب واپس آتا ہوں تو وہی انگزیزی کا سبق چل رہا ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں کہ میں نے 13کلومیٹر کا سفر اتنی جلدی طے کرلیا ہے پھر منظر بدلتا ہے اور میں اپنے محلے کے چوک پر کھڑا ہوں‘ وہاں پر ایک ہوٹل ہے میرے دادا جان‘ دادی جان اور چچا جان وہاں موجود ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میرے دادا جان مجھ سے ناراض ہیں اورمیں خواب میں ان سے رو رو کرمعافی مانگ رہا ہوں کہ آپ مجھے معاف کردیں لیکن وہ میری ایک بات بھی نہیں سنتے اور اپنا کام کرتے جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر باقی لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ میں ان سے رو رو کر معافی مانگ رہا ہوں اور وہ میری بات کا کوئی اثر ہی نہیں لیتے۔ یہ خواب میں نے صبح فجر کے وقت دیکھا ہے۔ (منیر خان‘ ملتان)
تعبیر:آپ کا خواب مبارک ہے اور اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی پریشانیاں دور ہوں گی اور خاندان میں عزت اورمقام حاصل ہوگا۔ نیز ازدواجی خوشیاں نصیب ہونے کا بھی اشارہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 938 reviews.