Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

اگست کے سوالات

1۔ محترم قارئین السلام علیکم! دو سال پہلے میرے منہ پر بہت دانے تھے میں نے ایک دوائی استعمال کی جس سے میرے منہ سے دانے دوماہ کے اندر اندر ختم ہوگئے لیکن اب داغ رہ گئے ہیں جو کہ ختم نہیں ہورہے‘ مجھے داغوں کیلئے کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے چہرے کے داغ ختم ہوجائیں اور میرے سر کے بال تین سال سے مسلسل گررہے ہیں‘ پلیز! مجھے بالوں کے بارے میں کوئی نسخہ بتائیں جس سے میرے سر کے بال گھنے ‘ سیاہ اور لمبے ہوجائیں۔ (کلثوم‘ بہاولپور)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرے بھائی جو کہ 3 سال سے C.S.S کا امتحان دے رہا ہے ‘ بہت ذہین ہے مگر پھر بھی پاس نہیں ہورہا‘ نالائق پاس ہوجاتے ہیں۔ اس کو انٹرویو میں بھی مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ عدالت میں بھی مقدمہ چل رہا ہے کوئی دعا بتادیں یا کوئی وظیفہ۔ (عطاء الرحمن)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! غالباً مارچ یا اپریل 2008ء کا شمارہ تھا اس میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے بارے میں ایک بہت ہی پرتاثیر وظیفہ تھا جو کرنےکے بعد انسان تعلیمی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتا تھا۔ لہٰذا مجھے وہ یاد نہیں ہے‘ میں نے اپنے تمام شمارہ جات کو چھان مارا ہے وہ مجھے نہیں ملا اس لیے عبقری کے تمام قارئین سے التماس کرتا ہوں کہ جن کو وہ یاد ہے یا محفوظ ہے اور آپ کے علم میں ضرور ہوگا لہٰذا عبقری کے اس مہینے کے شمارے میں ضرور ارسال کریں تاکہ وہ تمام طالب علم جو زیرتعلیم ہیں اس عمل سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں اور اس کے علاوہ کوئی ایسا پرتاثیر وظیفہ بتائیں اسی شمارے میں تاکہ طالب علم امتحان میں اچھی پوزیشن پر کامیاب ہوسکیں۔ (محمدعمرعثمان‘ پتوکی)
4۔محترم قارئین! میری بہن کو عیدالفطر کےد وسرے دن بیٹا پیدا ہوا۔ بیٹے کی پیدائش کے چند دن بعد میری بہن کو لقوہ کی شکایت ہوئی جس کا چند دن علاج کیا لیکن کچھ آرام نہ آیا۔ اس کے بعد دماغ کا سی ٹی سکین کرایا جس میں اُس کے دماغ میں رسولیاں نظر آئیں‘ ایکسرے کو دیکھ کر ڈاکٹرز نے اس کو دماغ کا ٹیومر یعنی دماغ کا کینسر بتایا اور اس کا علاج انہوں نے آپریشن بتایا ‘ہم آپریشن نہیں کرانا چاہتے‘بہن زندہ لاش بن گئی ہے۔ اس کا روحانی و جسمانی علاج بتائیں۔ (محمد رؤف‘ ملتان)

جولائی کے جوابات

1۔ یہ نسخہ ایک بار رسالہ عبقری میں شائع ہوا تھا مجھے اس سے بہت فائدہ ہو ا آپ بھی مستقل کچھ عرصہ پابندی سے کریں انشاء اللہ آپ کو بھی اس کا حیرت انگیز رزلٹ ملے گا۔
مچھلی کے سر جنہیں سرے بھی کہا جاتا ہے ایک پاؤ لے لیں اور ان کی یخنی بنالیں‘ پھر سرپھینک دیں اور اس یخنی میں نمک‘ کالی مرچ وغیرہ حسب ذائقہ شامل کرکے ایک کپ یا ایک پیالہ صبح ناشتے کے بعد نوش فرمائیں۔(عائشہ ظفر‘ لاہور)
ii۔ یَاقَوِّیُ یَانُوْرُہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں۔ اللہ عزوجل آنکھوں میں روشنی عطا کریگا اور دل میں بھی۔ لیکن اس عمل کو مستقل مزاجی سے کریں۔(ساجد علی‘ کوئٹہ)
2۔ آپ ہر وقت یَاقَہَّارُ یَاقَابِضُ پڑھیں۔ ہر قسم کا جادو‘ بندش ختم ہوجائے گی۔ ہروقت باوضو رہیں‘ نماز کی پابندی کریں اور صدقہ کثرت سے دیں۔ انشاء اللہ ہرجگہ کامیابی اور راحت ملے گی۔(ممتاز بٹ‘ گجرات)
ii۔ اپنے گھر میں ہروقت اذان کی ریکارڈنگ لگائے رکھیں‘ اس قسم کا ریکارڈر یا ٹیپ استعمال کریں کہ لائٹ جانے پر بھی وہ چلتا رہے اور اذان گونجتی رہے۔ بہت جلد اس کے اثرات سامنے آئیں گے۔ (تبسم ‘ راولپنڈی)
3۔آپ لیموں کا رس نکال کر اس سے اپنے سر کا مساج کریں کوشش کریں کہ جڑوں میں تیل کی طرح جذب کریں‘ ہفتے میں دو مرتبہ ایسا کریں‘ بالوں میں چمک بھی پیدا ہوجائیگی اور جوؤں سے بھی نجات ملے گی‘کانوں میں زیتون کا تیل نیم گرم کرکے رات سونے سے پہلے دودو قطرے ڈالیں اور بالوں کی سفیدی کیلئےمقوی غذائیں استعمال کریں۔ اخروٹ‘ بادام‘ چار وں مغز‘ سونف‘ مصری ہموزن لیکر سفوف کی شکل میں پیس لیںاور رات کو ایک بڑا چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔(علی‘ لاہور)
4۔دو یا تین نیم کے پتے اپنے بیٹے کی جرابوں یا جوتے میں رکھ دیا کریں‘ آسان سا ٹوٹکہ ہے اس سے بوبھی پیدا نہیں ہوتی اور پاؤں خراب بھی نہیںہوتے۔ اسلام نے اسی لیے دن میں پانچ وقت کی نماز رکھی ہے تاکہ جب پاؤں دھوئیں جائیں تو ان کی بو وغیرہ اور جراثیم سے نجات مل جائے۔(ہانیہ‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 936 reviews.