Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دنیا وی و اخروی کامیابی کیلئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک سو ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں جب دو رکعات پوری ہوجائیں تو سجدہ میں جاکر گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں پھر اٹھ کر گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں اس طرح گیارہ سجدے پورے کریں۔ (ہر سجدے میں جاکر 11 مرتبہ کوئی سا بھی استغفار اور گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں) اس کے بعد نہایت عاجزی و انکساری اور دل کے ساتھ رو رو کر دعا کریں۔ انشاء اللہ کوئی بھی معاملہ ہو دنیاوی ہو یا اخروی ہو کامیابی ہوگی۔
اگر گلا خراب ہو تو: کانچ کے گلاس میں پانی لیں‘ اس کے بعد ایک چھری لیں‘ چھری کے سٹیل والا حصہ پانی میں ڈبودیں‘ پانی نہ کم ہو نہ زیادہ‘ چھری کے سٹیل والے حصہ تک ہو‘ اس کے بعد اس چھری سے کاٹ یعنی کراس(X)لگائیں‘ اس کے بعد بیٹھ کر تین سانسوں میں یہ پانی پی لیں دو یا تین مرتبہ کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائیگا۔ میرا ذاتی تجربہ شدہ ہے‘ عبقری میں بھی چھپ چکا ہے۔ (خ، چکوال)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 923 reviews.