Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں كا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

بے قابو دماغی کیفیت

دل و دماغ پر ایک بوجھ سا رہتا ہے۔ طبیب ذہنی سکون کی گولیاں تجویز کرتے ہیں۔ سرکاری ملازمت کرتا ہوں‘ دفتر میں کوئی شخص میری بات نہ مانے تو سر بھاری ہوجاتا ہے اور جھٹکے سے لگتے ہیں‘ دماغی کیفیات قابو سے باہر ہوجاتی ہیں طرح طرح کے خیالات ذہن پر یلغار شروع کردیتے ہیں‘ سارا دن دماغی الجھن میں گزر جاتا ہے۔ آج سے دس برس قبل میں بالکل ٹھیک تھا لیکن پھر اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی زمانے اور پھر بعد میں بعض گھریلو الجھنوں کا سامنا کرنا پڑا کبھی سوچتا ہوں کہ یہ سب کچھ میری وجہ سے ہوا ہے اور کبھی جادو و سحر کا خیال آتا ہے۔ لوگوں سے اچھی طرح ملنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ذہنی دباؤ مجھے متوازن نہیں رکھتا۔ لوگوں سے اس طرح بات کرتا ہوں جیسے جذبات سے عاری کوئی شخص بات کرتا ہے۔ خود کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ (شفیق‘کراچی)
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے باوضو ہوکر یہ عمل کریں۔ ایک لوٹے یا گلاس میں پانی لے کر کسی کیاری یا گملے کے قریب بیٹھ جائیں چلو بھر پانی میں ایک مرتبہ یَاوَدُوْدُ پانی پر دم کرکے پانی اس طرح ناک کے نتھنوںمیں داخل کریں کہ ناک کی جڑوں تک اوپر چلا جائے۔ پھر اس پانی کو کیاری و گملے میں گرا دیں اس عمل کو سات مرتبہ کریں۔ رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو آنکھیں بند کرکے تصورکریں کہ بند آنکھوں سے آپ آسمان کو دیکھ رہے ہیں۔ اس تصور کو قائم رکھیں اور آسمان کے تصور پر کم از کم دو ماہ تک عمل کیا جائے انشاء اللہ جن ذہنی الجھنوں کا آپ نے تذکرہ کیا ہے وہ بہت جلد دور ہوجائیں گی۔

کمزوری کی منہ بولتی تصویر

غیراہم خیالات ذہنی الجھن بن جاتے ہیں پوری رات انہی خیالات میں کروٹیں بدل کر گزار دیتاہوں‘ نیند آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے‘ روز بروز قلبی اور جسمانی طور پر انحطاط سے دوچار ہوں۔ خوف کی یہ حالت ہے کہ قبرستان کے پاس سے گزرتے ہوئے دل تیز دھڑکنے لگتا ہے اور حلق میں کانٹے پڑجاتے ہیں محسوس ہوتا ہے کہ میرا کوئی واقف اس جگہ دفن ہے اور میں جلد اس جگہ آنے والا ہوں۔ مختصر یہ کہ ذہنی پریشانی اور جسمانی کمزوری کی منہ بولتی تصویر بن گیا ہوں امید ہے کہ رہنمائی اور مشورے سے نوازیں گے۔ (محمدحیات‘ قصور)
جواب: ایک نو انچ یا چھ انچ چوڑا شیشہ لیں‘ شیشہ سے مراد آئینہ نہیں ہے بلکہ سادہ شیشہ ہے جس کے آر پار نظر آتا ہے۔ اس شیشے پر ایک طرف نیلا پینٹ کرالیں اور درمیان میں ایک سفید رنگ کا دائرہ بنوائیںاور اس کے اندر نیلے رنگ سے اسم ذات اللہ لکھوالیں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس دس منٹ تک اس اسم کو پانچ فٹ کے فاصلے سے دیکھا کریں دیگر اوقات میں زیادہ سے زیادہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کرتے رہا کریں۔ کم از کم چالیس روز ان دونوں باتوں پر عمل پیرا رہیں انشاء اللہ خوف کی کیفیت مغلوب ہوجائے گی۔

دل میں کچھ زبان پر کچھ

میں دینی ادارے میں درس و تدریس کا کام کرتی ہوں نماز کی پوری طرح پابند ہوں لیکن مجھ میں اتنی صلاحیت اور طاقت نہیں کہ خواتین کے سامنے کھڑے ہوکر تقریر کرسکوں یا دین کی باتیں انہیں بتاسکوں۔ تقریر کرتے ہوئے دل میں کچھ ہوتا ہے اور زبان سے کچھ اور نکلتا ہے۔ الفاظ پر کنٹرول کھوبیٹھتی ہوں۔ گھبراہٹ اور پریشانی میں کانپنے لگ جاتی ہوں۔ کسی پر میرا اثر اور رعب طاری نہیں ہوتا۔ میری طبیعت تیزی اور چستی سے محروم ہے۔ جس سے بھی دوستی ہوتی ہے وہ مجھ سے دور ہوجاتی ہے۔ بہت کچھ بننے کا ارادہ رکھتی ہوں لیکن ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ (شائستہ‘ راولپنڈی)
جواب: رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو وضو کرلیں۔ پشت کے بل لیٹ کر آنکھیں بند کرلیں اور اندازاً پانچ منٹ تک اس آیت کریمہ کوذہن میں پڑھتی رہیں۔ انما امرہٗ (سے لے کر) کن فیکون تک‘ (سورۂ یٰسین آیت82)… بعدازاں یہ تصور کریں کہ بند آنکھوں کے سامنے ایک سیاہ رنگ کا پردہ ہے اس پردے پر تصور کی قوت سے نورانی حروف میں بار بار یَافَتَّاحُ کو لکھتی رہیں۔ اندازاً دس منٹ کے عمل کے بعد سو جائیں۔ پہلے سات دن یہ عمل کرکے نتائج ملاحظہ کریں۔ پھر مزید سات دن یہ عمل کریں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو دنوں کی تعداد بڑھا کر اکیس دن کردی جائے۔ اکیس دن سے زیادہ عمل نہ کریں۔ انشاء اللہ تمام معاملات میں آپ کی خوابیدہ قوتیں متحرک ہوجائیں گی تاہم چند باتیں مدنظر رکھیں۔ کسی پر رعب ڈالنے یا اثر ڈالنے کا خیال دل میں نہ لائیں۔ جو باتیں آپ کہنا چاہتی ہوں ان کا مجموعی خلاصہ ذہن میں رکھیں اور ٹھہر ٹھہر کر اطمینان کے ساتھ بیان کریں۔

شکر کا عملی پہلو

چند سالوں میں ہمارا سلسلہ معاش بالکل تباہ ہوکر رہ گیا ہے‘ چلتا ہوا کاروبار اچانک بدحالی کا شکار ہوکر خاتمے کے قریب آگیا ہے۔ قرض لے کر کئی بار سہارا دینے کی کوشش کی لیکن حالت خراب سے خراب ترہوگئے۔ اللہ کا شکر ہے کہ خراب حالات کے باوجود ہماری بنیادی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں اس دوران والد صاحب دنیا سے رخصت ہوگئے اور ان کی جگہ بھائی صاحب نے سنبھال لی ہے۔ (حمیرا‘ کراچی)
جواب: شکر کا عملی پہلو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچایا جائے یا انہیں بھی ان نعمتوں میں حصہ دیا جائے۔ اس کا ایک طریقہ فلاحی کام اور زکوٰۃ و صدقات ہیں‘ روزی کے حصول میں ہمیشہ جائز ذرائع اختیار کیے جائیں۔ فراخی پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے آپ کو جتنی بھی استطاعت حاصل ہو اس کے مطابق مستحق افراد کی مالی اعانت کیا کریں۔ کاروبار میں زوال آنے سے ناامید نہ ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کوششیں جاری رکھیں۔ نماز فجر کے بعد تین سو بار یَابَاسِطُ کا ورد کیا جائے۔

بیمار نفس

میرے خیالات و احساسات میں لطافت کی بجائے کثافت کا غلبہ ہوگیا ہے۔ لگتا ہے کہ نفس بیمار ہوگیا ہے اور ذہن خیالات کی مزاحمت کرنے سے قاصر ہے۔ خیالات کا اثر جسمانی صحت پر بھی پڑا ہے۔ ذرا سا تیز چلنے سے تھک جاتا ہوں چستی تیزی اور سرور کے بجائے جمود کا غلبہ رہتا ہے۔ (ثروت حنیف‘ گوجرانوالہ)
جواب: پہلا کام یہ کریں کہ آنے والے خیالات کی مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی طرف توجہ دینا ترک کردیں۔ مطلب یہ ہے کہ طبیعت میں ان خیالات کی طرف غصہ افسوس یا احساس پشیمانی پیدا نہ کریں۔ دوسرا کام یہ کریں کہ نماز فجر کے بعد اطمینان سے بیٹھ کر آنکھیں بند کریں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور دل ہی دل میں اسم یَااَللہُ ادا کریں اور پھر سانس باہر نکالتے ہوئے یَارَحْمٰنُ کہیں۔ سانس کی آمدورفت کے ساتھ اسی طرح اسماء ذکر کرتے رہیں۔ اس عمل کو اندازاً دس سے پندرہ منٹ تک کیا جائے۔ رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ آسمان سے روشنیاں بارش کی طرح آپ پر برس رہی ہیں۔ ان دونوں عملیات کو چالیس دن تک کیا جائے۔ انشاء اللہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آجائیں گے تاہم ضرورت محسوس کریں تو کل نوے روز تک اس عمل کو کیا جائے۔

بالوں کا مسئلہ

عمر بیس سال ہے‘ صحت ٹھیک ہے لیکن وزن ذرا کم ہے‘ کچھ عرصہ قبل بال بہت گرنے لگے۔ خوراک مناسب استعمال کرتی ہوں۔ پچھلے دنوں امتحان کے زمانے میں بال گرنے کی رفتار مزید بڑھ گئی۔ مجھے کوئی بیماری بھی نہیں کہ جس کی وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ رزق میں آسانی و کشائش کیلئے نماز فجر کے بعد یَارَزَّاقُ پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں پر دم کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ حالات میں بہتری مشاہدے میں آئی ہے مزید بہتری کیلئے کوئی دوسرا عمل بتائیں جو اس کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ (سویرا ‘ ملتان)
جواب: خوراک کے بارے میں طبیب سے مشورہ کریں۔ علی الصبح کھلی فضا میں آہستگی کے ساتھ گہری سانسیں لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تازہ ہوا جسم میں جذب ہوجائے۔ بعد ازاں نرمی کے ساتھ انگلی کے پوروں سے بالوں کی جڑوں کو مساج کیا کریں۔ گلوسبز کی بیل سے حاصل شدہ روغن گلو سبز بالوں کی جڑوں میں مساج کرنے سے بالوں کی افزائش اور صحت مشاہدے میں آئی ہے۔ رزق میں کشائش کیلئے مذکورہ عمل کے علاوہ کوئی عمل نہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ضرورت مندوں کی مالی مدد ضرور کیا کریں۔

پرسکون زندگی کی طلب

کئی سالوں سے ذہنی الجھن میںمبتلا ہوں اور صحت بھی مسلسل خرابی کی طرف مائل ہے‘ نظام ہضم خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے دل پر بہت بوجھ رہتا ہے۔ سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے اور شدید گھٹن محسوس ہوتی ہے۔ طبی امتحانات میں کوئی خاص بیماری دریافت نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر ذہنی آرام اور ڈیپریشن کی گولیاں دیتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسی طرح کے حالات سے گزر چکا ہوں۔ ایک دو سال ٹھیک رہتا ہوں اور پھر بیماری کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ زندگی سے بیزاری ہوگئی ہے‘ لوگوں سے ملنا نہیں چاہتا اپنے بارے میں دو بڑے سوالات ہر وقت ذہن میں گردش کرتے ہیں کیا میں زندہ رہوں گا اور کیا اعتماد کی پرسکون زندگی گزارسکوں گا۔ (ابرار احمد‘ لاہور)
جواب: نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کرلیں۔ سانس اندر لیں اور دل ہی دل میں کہیں یَارَحْمٰنُ اور پھر اسی طرح سانس باہر نکالتے ہوئے یَارَحِیْمُ کہیں۔ سانس کی مسلسل آمدورفت کے ساتھ ان دونوں اسماء کو پڑھتے رہیں۔ سانس کا عمل نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ کیا جائے عمل کا وقت اندازاً دس سے پندرہ منٹ رکھا جائے۔ دن کے دیگر اوقات میں جب بھی ذہنی و عملی فراغت میسر ہو زبانی طور پر ان دونوں اسماء کو پڑھا کریں۔
یہ بات شعوری طور پر ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ شک اور بے یقینی ایسی کیفیات ہیںجو انسانوں کو تکالیف اور پریشانیوں کی طرف لے جاتی ہیں۔ ان کیفیات کی زیادتی سے اعصابی و نفسیاتی ٹوٹ پھوٹ کا عمل نہایت تیز ہوجاتا ہے اور زندگی کی توانائی تیزی سے خرچ ہوجاتی ہے۔ مذہبی اور روحانی تعلیمات کا مدعا و منشاء ان دونوںکیفیات کو مغلوب کرنا ہے۔ جب بھی آپ کے ذہن میں منفی خیالات کی زیادتی ہو اللہ تعالیٰ کی قدرت حکمت اور تخلیق کائنات پر غور کریں اور ذہن میں یہ بات دہرائیں کہ جس خالق نے اب تک مجھے تمام وسائل کے ساتھ زندہ رکھا ہے وہ آئندہ بھی زندگی کے ضروری وسائل فراہم کرے گا۔ انشاء اللہ بہت جلد شک اور بے یقینی مغلوب ہوجائیں گی۔

شوہر نے نظرانداز کردیا

شادی کے بعد سے ایک دن بھی سکون کے ساتھ نہیں گزرا۔ شوہر میرے وجود کو بالکل نظرانداز کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈر ہے کہ صورتحال خراب ہوکر آخری حدوں تک نہ چلی جائے۔ مستقبل کے متعلق سوچ سوچ کر دماغ جواب دے گیا ہے اگرچہ کوئی بیماری نہیں لیکن میں دبلی بہت ہوں‘ہروقت بے سکونی اور گھر میں جھگڑے کا ماحول بنا ہوا ہے۔ (روبینہ نواز‘ بہاولپور)
جواب: رات کو کسی وقت اکتالیس مرتبہ بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعِ جَلَّ جَلَالُہٗ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں اس عمل کو نوے دن تک کیا جائے جن دنوں پر مجبوراً عمل کرناممکن نہ ہو‘ وہ بعد میں اضافہ کرکے پورے کرلیے جائیں۔ یہ عمل توجہ اور دھیان سے کریں انشاء اللہ بہت جلد آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

چہرے کے دانے دو ماہ میں ختم

میرےچہرے پر دانے تھے میں نے بہت سے طبی ٹوٹکے اور علاج کیے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا‘ پھر میں نے آپ کے رسالے میں خون صفاء پڑھی اور اس کو استعمال کیا دو ماہ کے اندر اندر میرے دانے ختم ہوگئے۔ (کلثوم‘ بہاولپور) 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 922 reviews.