Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

بسم اللہ شریف کا عمل جو شروع کیا تھا وہ بھی الحمدللہ ابھی جاری ہے۔ 1100 مرتبہ تو روزانہ معمول ہے لیکن زیادہ کی کوئی حد نہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چند باتیں اپنے فہم کے مطابق ٹوٹے پھوٹے انداز میں عرض کروں گا امید ہے کہ عیبوں پر چشم پوشی فرماتے ہوئے خاص توجہ فرمائیں گے۔ جب سے آپ سے تعلق ہوا ہے الحمدللہ روزانہ ایک سورۂ یٰسین شریف آپ کے لیے اوردیگر اساتذہ کیلئے پڑھتا ہوں۔
بسم اللہ شریف کا عمل جو شروع کیا تھا وہ بھی الحمدللہ ابھی جاری ہے۔ 1100 مرتبہ تو روزانہ معمول ہے لیکن زیادہ کی کوئی حد نہیں‘ درمیان میں چونکہ شاید رجعت ہوگئی تھی ہاتھوں اور پاؤں کی تلیوں میں شدید درد ہوتا ہے جو کہ ابھی تک برقرار ہے اگرچہ کچھ کم ہوگیا ہے۔ خواب میں آپ کی زیارت کئی مرتبہ الحمدللہ ہوئی ہے‘ مزید روحانی ترقی کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
الحمدللہ جب سے آپ سے تعلق ہوا ہے ہرطرف برکتیں ہی برکتیں ہیں‘ گھریلو پریشانیاں تھیں جو کہ اب واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ کم ہورہی ہیں۔رکے ہوئے کام خود بخود مکمل ہونے لگے‘ ذہنی ٹینشن اور بے سکونی کا سامنا تھا اب الحمدللہ بہت ہلکا پن اور دلی سکون ہے۔
پہلے میری زبان پر ذکر جاری نہیں ہوتا تھا لیکن اب الحمدللہ ہروقت میری زبان پر ذکر جاری رہتا ہے۔ اعمال پہلے بھی کرتا تھا مگر ان پر استقامت نہیں تھی اب پابندی سے سنت اعمال کی پابندی کرتا ہو۔ صبح فجر کی نماز کیلئے خودبخود ہی آنکھ کھل جاتی ہے بلکہ اب تو تہجد بھی شروع کردی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 916 reviews.