میں نے ماہنامہ عبقری (مارچ 2012ء) میں ’’معدے کے تمام امراض کے لیے ایک خاندانی راز‘‘ پڑھا‘ میں نے یہ نسخہ بنایا مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا‘ پہلے میرے معدے میں بہت جلن ہوتی تھی اور منہ سے بدبو آتی تھی‘ بھوک بھی نہیں لگتی تھی‘ اب تو نہ معدے میں جلن ہوتی ہے نہ منہ سے بدبو آتی ہے‘ اس سے میرے معدے کے تمام مسائل حل ہوگئے ہیں۔ نسخہ درج ہے:۔ ھوالشافی:چینی باریک ایک پاؤ پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں
ناف میں تیل لگانے کا فائدہ:میں نے عبقری میں ناف پر تیل لگانے کا پڑھا جس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ اب ماہواری کے دنوں میں مجھےد رد نہیں ہوتا‘ پہلے پیٹ میں اور کمر میں بہت درد رہتا تھا۔ (تہمینہ ارشاد‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں