محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بے اولاد جوڑوں کیلئے میں ایک شاندار وظیفہ ارسال کررہا ہوں‘ روزانہ فجر کی نماز کے بعد سات مرتبہ چالیس دن تک پڑھنا ہے‘ انشاء اللہ اولاد پیدا ہوگی‘ آزمودہ وظیفہ ہے۔ وظیفہ یہ ہے:۔
اول سات مرتبہ درود شریف‘ 7مرتبہ یہ استغفار اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ۔ 7 مرتبہ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصَّالِحِیْن۔ 7 مرتبہ رَبِّ ھَبْ لِی مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ۔7 مرتبہ رَبَّنَاھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ 7 مرتبہ رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔ 7 مرتبہ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔7 مرتبہ درج بالا استغفار اور 7 مرتبہ درود شریف۔ (ڈاکٹر ممتاز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں