Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گردے اور مثانہ کی پتھری کا آزمودہ گھریلو علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

نصیراحمد‘ ایبٹ آباد

اگر مثانہ میں پتھری رک جائے اور تکلیف زیادہ ہورہی ہو تو مریض کو سینے کے بل لیٹا کراسے کہیں کہ وہ اپنے پاؤں اوپرآسمان کی طرف اٹھائے اوراُس کی پیڑو کی ہڈی پر گرم پانی ڈالیں اور نیچے سے اوپر کو ملیں تو اس طرح مریض کو پیشاب کُھل کر آئے گا

ہمارے پیارے ملک میں بدنصیبی سے صاف و شفاف پانی ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے‘ شہروں میں لوگ بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ عرصہ دراز سے امید رکھے ہوئے تھے کہ صاف ستھرا پانی پینے کو ملے گا مگر اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ گندے پانی کو بھی ترس رہے ہیں۔ جوہڑوں اور تالابوں کا پانی پینے سے بے شمار بیماریاں جنم لینے لگ گئی ہیں۔ ان میں کینسر‘ گردوں کا فیل ہوجانا‘ بواسیر‘ امراض جگر اور قلب شامل ہیں۔ یقین کریں انسان ہی نہیں بلکہ حیوانات بھی گوناگوں بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں امیر لوگ تو بند بوتلیں استعمال کرتے ہیں مگر غریب ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے۔ اگر کسی کو شوق ہو تو دور سے دیکھ کر شوق پورا کرلیتا ہے۔ ناقص پانی کے استعمال سے گردوں کی بیماری عام ہوگئی ہے اسی فیصد کے قریب کسی نہ کسی طرح گردہ اور مثانہ کے مریض سننے میں آتے ہیں۔ حکومت نے ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات اور ضروریات مہیا کررکھی ہیں۔ افسوس صد افسوس کہ بیماری کی وجوہات پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ہر شہر اور قصبہ میں گردوں کے امراض بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عبقری رسالہ میں ہرماہ بڑےنادر نسخہ جات سہل الحصول اور عملیات اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے شائع ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب بہن بھائیوں کو اس کارخیر میں حصہ لینے کا اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
گردے کیا ہیں؟ ان میں کیسے پتھری پیدا ہوجاتی ہے۔ اس بارے میں ہماری ایک بزرگ شخصیت کے مالک حکیم محمد عبداللہ صاحب مرحوم و مغفور نے اپنی کتب میں بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔ آسان علاج بھی تحریر فرمایا ہے۔ مرحوم کے پاس جو علم تھا وہ کتابوں کی شکل میں عوام الناس تک پہنچا دیا ہے۔ گردہ و مثانہ کا علاج ہم بوجہ مجبوری خود ہی اللہ پر تکیہ رکھ کر کرتے رہتے ہیں مگر ہمیں یہ علم نہیں ہوتا کہ پتھری گردہ میں ہے یا مثانہ میں۔ نیم حکیم اور جعلی ڈاکٹر پیٹ کے نچلے حصہ میں چاہے قولنج کا درد ہی کیوں نہ ہو‘ پیسے بٹورنے کی خاطر دردگردہ اور پتھری کی دوا دے دیتے ہیں۔ مرض کچھ دوا کچھ۔۔۔ ہسپتالوں میں صحیح ڈاکٹر کو دکھانا مشکل ہے۔ سپیشلسٹ کے پاس تو غریب آدمی پہنچ ہی نہیں سکتا کیونکہ مالی استطاعت ہی نہیں۔ دوسرا ڈاکٹر صاحبان کے پاس اتنا رش ہوتا ہے کہ وہ پوری توجہ مریض کو نہیں دے سکتے۔ جو دل میں آیا لکھ دیا۔ ان کا بھی قصور نہیں کہ وہ بھی انسان ہیں۔ روزانہ مریضوں کے ہجوم کو نپٹانا ان ہی کا کام ہے۔ بات کرنے کامقصد یہ ہے کہ ٹھیک دوائی نہ ملنے کی وجہ سے گردے متاثر ہوتے ہیں اور کئی دوسری بیماریاں جنم لینے لگ جاتی ہیں۔ آئیے! ذرا گردوں کے بارے میں جانیں کہ کیا ہوتےہیں اور کہاں ہوتے ہیں؟
گردے نصف دائرہ کی شکل میں دو عضو ہیں جو گیارہویں پسلی کے نیچے پیٹ کی پچھلی طرف کمر میں واقع ہیں۔ گردے جگر سے غذاکے بالکل رقیق حصہ کو جذب کرکے اس میں سے غذا لے کر باقی صاف پانی کو اپنی نالیوں کے ذریعہ مثانہ میں جمع کرتے ہیں۔ جب مثانہ پانی سے بھر جاتا ہے تو نالی کا منہ کھل کر پیشاب بن کر نکلتا ہے جب غلیظ اور مرطوب غذاؤں کا زیادہ استعمال سے لیس دار رطوبتیں جن کے اندر مٹیالے اجزا کا غلبہ ہوتا ہے گردہ یا مثانہ کے اندر اکٹھی ہوکر پڑی رہتی ہیں تو جسم کی حرارت لطیف اجزاء کو ان سے اڑا دیتی ہے اور مٹیالے اجزا باقی رہ جاتے ہیں جو جم کر پتھری کا باعث بنتے ہیں۔
اکثر برف کا پانی یا سردائی یا چاول وغیرہ زیادہ استعمال کرنے سے بوجہ ریح گردہ میں کھچاؤ پیدا ہوکر درد ہونے لگتا ہے۔ پتھری بن جانا نہایت تکلیف دہ ہے جب پتھری مثانہ کے اندر چبھتی ہے تو مریض درد کے مارے لوٹ پوٹ جاتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ پتھری گردہ میں ہے یا مثانہ میں اس کیلئے درج ذیل علامات ملاحظہ فرمائیں۔
1۔ اگر ریت یا پتھری گردہ میں ہو تو ایسے مریض کی کمر میں دھیما دھیما درد ہوتا ہے جس کی ٹیسیں خصیتین ران اور بعض اوقات خشفہ تک جاتی ہیں۔ ذرا تیز چلنے‘ دوڑنے‘ سائیکل موٹرسائیکل کی سواری سے درد میں شدت پیدا ہوتی ہے۔
2۔ پیشابمیں بار بار خون ملا آتا ہے کبھی کبھی پیشاب کے بعد خون آتا ہے اگر قبض رہتی ہو تو مریض کو قے بھی ہونے لگتی ہے جب گردوں میں بڑی پتھریاں بن جائیں تو پیشاب میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات پیشاب بند ہوکر زندگی کا چراغ گل ہوجاتا ہے۔
اگر مثانہ میں پتھری ہو تو مقام پیڑو اور سیون کے آس پاس سخت درد ہوتا ہے اور خارش بھی ہوتی ہے۔ پیشاب کی حاجت بار بار ہوتی ہے۔ پیشاب سخت تکلیف سے نکلتا ہے۔ بعض اوقات پیشاب کے ساتھ پاخانہ بھی نکلتا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیشاب کرچکنے کے بعد مریض کو محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب کی حاجت باقی ہے۔
پیشاب ان امراض میں گاڑھا ہوتا ہے کام کرتے ہوئے درد محسوس ہوتا ہے۔
تشخیص کی بہترین تدبیر: مریض کو شام کے وقت کسی چینی یا کانچ کے برتن میں پیشاب کرائیں۔ برتن کو ڈھک دیں‘ صبح دیکھیں کہ ریت کس رنگ کی ہے۔ اگر سرخ رنگ کی ہو تو گردہ اور اگر سفید رنگت ہو تو مثانہ کی بیماری ہے۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ کسی قسم کی بوتل سیون اپ یا پیپسی وغیرہ مریض کو پلائیں دو منٹ کے اندر اندر تڑپنا شروع کردے گا۔
اگر مثانہ میں پتھری رک جائے اور تکلیف زیادہ ہورہی ہو تو مریض کو سینے کے بل لیٹا کراسے کہیں کہ وہ اپنے پاؤں اوپرآسمان کی طرف اٹھائے اوراُس کی پیڑو کی ہڈی پر گرم پانی ڈالیں اور نیچے سے اوپر کو ملیں تو اس طرح مریض کو پیشاب کُھل کر آئے گا اور وہ تکلیف میں بالکل آرام محسوس کرے گا۔ گردہ اور مثانہ کے مریض کو آلو‘ اروی‘ ارد کی دال‘ باجرہ کی روٹی‘ بینگن‘ مسور کی دال‘ ٹماٹر‘ انڈا پالک‘ چاول‘ دال ماش‘ گوبھی‘ مٹر‘ ٹھنڈا پانی سے پرہیز کرنا لازمی ہے۔ جو بھی کسی اور بیماری میں مبتلا ہوں انگریزی ادویات کھارہے ہوں وہ لازمی طور پر صاف ستھرا پانی کثرت سے استعمال کریں۔ کیونکہ پانی کی کمی سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔

بچوں کے سوکھے پن کیلئے
اگر بچہ سوکھ کر ڈھانچہ ہوجائے تو انڈے کی زردی لے کر بچے کے مقعد پر رکھیں وہ حیرت انگیز طور پر کھینچ لے گا اور یہ سوکڑے پن کی علامت بھی ہو گی‘ روزانہ عمل دہرائیں آخر میں بچہ کی طاقت زردی اٹھانے میں کمزور ہوجائے گی اور بچہ دن بدن تندرستی کی طرف گامزن ہوگا انشاء اللہ۔ (یاسرصہیب‘ چکوال)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 642 reviews.