طاہر جمیل‘ کوئٹہ
کوئی پریشانی نہ ہو‘ ہروقت دل خوش رہے ورنہ مطمئن تو رہے‘ خاندانی اور غیرخاندانی جھگڑوں سے اجتناب کریں
صحت سب سےزیادہ ضروری ہے۔ صحت کے بغیر انسان نہ نیکی کرسکتا ہے نہ بدی‘ جسمانی صحت بھی ہو اور روحانی بھی۔ اس کیلئے یہ اہتمام کرنا چاہیے۔کوئی پریشانی نہ ہو‘ ہروقت دل خوش رہے ورنہ مطمئن تو رہے‘ خاندانی اور غیرخاندانی جھگڑوں سے اجتناب کریں کسی کی طرف سے کینہ‘ بغض اور حسد نہ رکھیں اور سب سے مناسب برتاؤ کریں۔
کوئی بیماری ہو تو اس کا علاج کریں‘ آنکھ اور پاؤں کی زیادہ قدر کریں‘ صاف ستھری غذا بروقت کھائیں۔ سبزی زیادہ معمول میں رکھیں۔ مرچ‘ چینی اور چائے کا استعمال زیادہ نہ کریں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ دودھ اور موسمی پھل کا استعمال تھوڑا بہت ضرور کریں۔ بھوک لگنے پرکھائیں پیٹ سے زیادہ نہ کھائیں اگر اتفاقیہ پیٹ میں گڑبڑ ہوجائے تو کھانا بند کردیں پھر بتدریج بحال کریں۔ روزانہ ’’ورزش‘‘ یا کوئی ایسا کام کریں جس سے بدن کے تمام اعضاء کو حرکت ہوجایا کرے۔ ہفتہ وار حجامت بنوانا ضروری ہے۔ تیز گرمی میں روزانہ نہائیں‘ کم گرمی میں تیسرے دن‘ معتدل موسم میں ہفتہ میں دوبار اور سردیوں میں ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور نہائیں۔ پاک صاف کپڑے پہنیں اور لباس خوراک اور گزران میں سادگی اختیار کریں۔ فرائض نماز اور حقوق بیوی بچوں کی ضروریات پوری کریں اور حقوق اللہ اور حقوق العباد میں سے کوئی حق تلف نہ ہو تاکہ آخرت کی طرف سے بھی اطمینان رہے۔ جہاں عام فضولیات سے بچیں وہیں قویٰ کے استعمال میں بھی کفایت برتیں مثلاً کم بولنا‘ آہستہ بولنا‘ نیچی نگاہ رکھنا‘ اپنی سماعت و بصارت کو ناجائز چیزوں سے بچائیں ناجائز جگہ قدم نہ رکھیں اور شہوانی قوت کا وقت کم از کم ایک ماہ ‘دن رات میں مجموعی 8 گھنٹے آرام کرنا ضروری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں