Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

مارچ کے جوابات

1۔محترم عبدالستار صاحب آپ شوگر کیلئے ریگ ماہی ایک تولہ‘ جند بدستر ایک تولہ‘ عقرقرحا ایک تولہ ‘ مال کنگنی ایک تولہ لے کر باریک پیس کر کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ایک کپ دودھ میٹھے کے بغیرکے ساتھ لیں۔آپ نے اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں پوچھا تھا تو آپ کی بیٹی کو گلہڑکی بیماری ہے‘ آپ اپنی بیٹی سے کہیں کہ نمک پانی میں ڈال کر چالیس دن تک غرغرے کریں انشاء اللہ آہستہ آہستہ ان کی بیماری ختم ہوجائے گی۔(حکیم محمد جاوید‘ اسلام آباد)
2۔آدھ پاؤ دہی لیکر اس میں دو چمچ مہندی ‘ ایک چمچ پسی ہوئی کلونجی اور دو چمچ خالص سرسوں کا تیل مکس کرلیں۔ اس آمیزہ کانہانے سے دو گھنٹہ پہلے اچھی طرح سر میں مساج کریں۔ اس سے آپ کے بال ملائم‘ چمکدار اور گھنے ہوجائیں گے اگر مزیدفائدہ چاہتےہیں تو سورۃ الضحیٰ کی آیت نمبر 2 اکتالیس بار اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کراس آمیزہ پر پھونک دیں اور پھر اسے لگائیں انشاء اللہ بہت ہی کم وقت میں اثر ظاہر ہوگا۔ ہفتہ میں دو بار استعمال کریں۔(میمونہ سعید‘ لاہور)
3۔نفس کو قابو کرنے کیلئے یہ عمل بہت زبردست ہے اگر طبیعت نیکی پر نہ آرہی ہو تو اس عمل سے ضرور فائدہ اٹھائیں ہر دو گھنٹے بعد دل کی جگہ ہاتھ رکھ کراکیس بار سانس روک کر یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ یہ عمل باقاعدگی سے کریں۔کچھ ہی عرصے میںطبیعت نیکی کی طرف راغب ہونے لگے گی۔(شبیر‘ ملتان)
4۔ وساوس کیلئے ایک بہت بہترین ‘ آسان اور آزمودہ عمل دے رہی ہوں۔ یہ عمل حضرت حکیم صاحب نے بھی درس میں بتایا تھا۔ میں بھی ایسی ہی کیفیات کا شکار تھی لیکن جب سے اس ٹوٹکےکو کیا ہے پہلے سے بہت بہتر ہوں۔ عمل یہ ہے:۔رات کو سوتے وقت اور صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ،بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ،لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘ گیارہ مرتبہ پڑھیں اول و آخر سات مرتبہ درود شریف۔یہ روحانی چائے کا عمل آپ کے جسم اور روح کو فرحت اور تازگی بخشتا ہے جو آپ کی پرسکون زندگی کا انوکھاراز ہے ۔(شائستہ جلیل‘ لاہور)

اپریل کے سوالات

محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر تقریباً 16سال ہے‘ پانچ وقت کا نمازی ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ گرمیوں میں مجھے ایک نہ ایک دن ضرورنکسیر پھوٹتی ہے کبھی کبھی تو ایک دن میں دو مرتبہ پھوٹ جاتی ہے اور مجھے تقریباً ایک ہفتہ میں دو تین دفعہ احتلام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے صبح کی نماز میں نہیں شریک ہوسکتا اور ان وجوہات کی وجہ سے میں بہت کمزور ہوگیا ہوں۔ میں بُرے کام بھی نہیں کرتا۔ میں نے احتلام کی دوائی بہت لی ہے طرح طرح کی دوائیاں کھائیں ہیں وظیفے بھی پڑھے مگر افاقہ نہیں ہوا۔ مہربانی فرما کر میری ان بیماریوں کا خود کوئی حل بتادیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ (محمد عامر‘ بہاولپور)
2۔ محترم قارئین میری عمر 17 سال ہے میری دوست کی عمر بھی تقریباً اتنی ہی ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم چودہ سال کی عمر سے غلط کاریوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہماری صحت اتنی خراب ہے کہ ہم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکے ہیں۔ براہ مہربانی ہمیں ایسی دوا بتائیے جس سے ہماری صحت دوبارہ اچھی ہوجائے ہم آپ کے بہت شکرگزار ہوں گے۔ (ع،ح۔ گوجرانوالہ)
3۔محترم قارئین! میں بہت پریشان ہوں‘ مجھے بہت زیادہ وساوس آتے ہیں اور کبھی کبھی تو نعوذباللہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بھی وساوس آتے ہیں‘ نماز میں بڑی خوشی کے ساتھ پڑھتی ہوں ‘ اذان سے پہلے میری آنکھ کھل جاتی ہے‘ نماز میں کبھی سستی نہیں ہوئی لیکن یہ وساوس میری جان نہیں چھوڑتے‘ کوئی بھی بات کرنے لگتی ہوں ابھی بات منہ میں ہوتی ہے میرے اندر پہلے بُرا وسوسہ آجاتا ہے۔ مہربانی اس مسئلہ کا حل بتائیں۔ (مریم اعظم‘ فیصل آباد)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! میری زبان میں سخت ترین بندش پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بولنے سے قاصر رہتا ہوں۔ قارئین سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے میری یہ مشکل حل فرمادیں ایسا نہ ہو کہ میں خودکشی کرلوں۔ (غ۔ق، خانیوال)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 622 reviews.