محمد ذیشان عارف‘ کلورکوٹ
جب اللہ تعالیٰ کی مخلوق خوش ہوتی ہے تو اللہ بھی خوش ہوکر اس آدمی کی دنیا و آخرت کو کامیاب بنادیتے ہیں۔
حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے کہ ’’یقیناً مومنوں میں سے کامل ترین ایمان والا وہ ہے جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے اچھا ہے‘‘زمانہ جاہلیت میں ہمارے پیارے نبی حضور اکرمﷺ نے دعوت حق کیلئے صرف حسن خلق ہی کے ہتھیار سے اپنے بڑے سے بڑے دشمن کو زیر کیا۔ حضور نبی کریم ﷺ کے اخلاق اتنے اچھے تھے کہ آپ ﷺ کی ایک بات سے سنگدل لوگوں کے دل موم ہوجایا کرتے تھے۔
حُسن خلق کو آپ ﷺ نے ایمان کی تکمیل کا پیمانہ قرار دیا ہے۔ جب ہمارے پیارے نبی ﷺ کے اخلاق اتنے اعلیٰ تھے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت کو کامیاب بنائیں۔
آپس میں محبت بڑھانے کا سب سے اچھا عمل اپنے اخلاق کو بہتر کرنا ہے کیونکہ جب آپ کسی کی عزت نفس کا خیال کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کا دل آپ کے لیے پیارو محبت سے سرشار کردیتے ہیں جب ہم اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو خوش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ حسن خلق کسی طمع یا لالچ کی وجہ سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کی خوشنودی کیلئے ہونا چاہیے۔ حسن خلق صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا کے ہر ہر انسان کے لیے ہونا چاہیے وہ امیر ہے یا غریب‘ چھوٹا ہے یا بڑا‘ عورت ہے یا مرد‘ کالا ہے یا سفید سب کے ساتھ اپنے اخلاق کو اچھا رکھنا چاہیے اور سب کے دلوں میں اپنا اچھا مقام پیدا کرنا چاہیے۔ اس سے انسان کو اللہ اور اس کے حبیبﷺ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ جب اللہ اور اس کا حبیبﷺ راضی ہوجائیں تو انسان کامیاب ہی کامیاب ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے زیر نہیں کرسکتی ہے اگر کوئی بھی شخص آپ کے ساتھ زیادتی کرے تو اس کی زیادتی کو نظرانداز کردیں اور بدلہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑدیں۔ میرے بھائیو! اگر اپنے رب کو راضی کرنا ہے تو اس کی مخلوق کی عزت نفس اور ان کے حقوق کا خیال کریں جب اللہ تعالیٰ کی مخلوق خوش ہوتی ہے تو اللہ بھی خوش ہوکر اس آدمی کی دنیا و آخرت کو کامیاب بنادیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں