Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسٹرابیری سے ذائقہ بھی حسن کا نکھار بھی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد سرخ و تروتازہ نظر آئے تو اس کیلئے ایک سے دو اسٹرابیری کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اسے ساری رات چہرے اور گردن پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھولیں۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے غذاؤں کی صورت میں جو نعمتیں عطا کیں اگرچہ ان کی کوئی حد نہیں اور بلاشبہ ہر غذا کی نعمت اپنی تاثیر اور اہمیت رکھتی ہے یہ اپنے حجم سائز ذائقہ اور تاثیر سے الگ الگ ہوتی ہیں انہی میں ایک اسٹرابیری ہے جو معروف و مقبول و خوش ذائقہ و خوش شکل اور رسیلہ پھل ہے۔ مارچ سے جون تک یہ پھل مارکیٹ میں نظر آتا ہے۔ اسٹرابیری بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اگرچہ یہ مہنگا پھل ہے مگر پھر بھی کھایا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ اسٹرابیری کا تعلق گلاب کے خاندان سے بتایا جاتا ہے اس کو لگانے کیلئے کسی خاص جگہ کی ضرورت نہیں یہ زمین پر گملے میں بھی لگائی جاسکتی ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ مٹی ذرخیز ہو اس سے پیداوار اچھی ہوتی ہے۔
زمانہ قدیم سے اسٹرابیری کو طب میں استعمال کیا جارہا ہے۔ تیرہویں صدی میں فرانسیسی اسٹرابیری کو نظام ہضم کی بے قاعدگی میں دوا کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اس کی جڑ‘ پتے اور پھل نظام ہضم کی بہترین اور سکن ٹانک کیلئے فائدہ مند تصور کیے جاتے تھے۔ اسٹرابیری کو درمیان سے کاٹ کر سن برن اور داغ دھبے دور کرنے کیلئے مساج کیا جاتا تھا۔
یہ بہت مزیدار پھل ہے لیکن مزیدار ہونے کے ساتھ یہ غذائیت سے بھرپور بھی ہے اور بہت سے غذائی اجزاء کا مجموعہ ہے جن میں اہم ترین وٹامن سی ہے۔
آنکھوں کے حلقے دور کرنے کیلئے :اسٹرابیری کے سلائس کھیرے کے متبادل کے طور پر آنکھوں پر رکھے جاسکتے ہیں۔ دل کی بیماری میں اسٹرابیری کا استعمال مفید ہے۔ متعدد مقدار میں وٹامن اور نمکیات کی موجودگی کی وجہ سے یہ پورے جسم کیلئے افادیت رکھتی ہے۔ دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کیلئے ایک سٹرابیری کو میش کرکے اس میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے ٹوتھ برش سے پانچ منٹ دانتوں پر لگا رہنے دیں پھر دانتوں پر اچھی طرح برش کریں کہ پاؤڈر اور اسٹرابیری پیسٹ اتر جائے کلی کرلیں ہفتہ میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں۔ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی خوبصورتی کیلئے بھی اسٹرابیری بہت اہم ہیں ہم میں سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں کہ اسٹرابیری حسن نکھارنے کا خزانہ بھی ہے۔ اپنی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ان گھریلو ٹوٹکوں کو ضرور آزمائیں۔
اسٹرابیری فیس ماسک: دو سے تین عدد اسٹرابیری دو چائے کے چمچ‘ جو کا آٹا اور دو قطرے بادام کا تیل ملا کر ہموار پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے اور گردن پر بیس منٹ لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد سرخ و تروتازہ نظر آئے تو اس کیلئے ایک سے دو اسٹرابیری کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اسے ساری رات چہرے اور گردن پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھولیں۔ ٭تین سے چار عدد اسٹرابیری پانچ سے چھ دانے انگور‘ آدھا سیب‘ ایک اونس اورنج جوس ان سب کا پیسٹ بنالیں۔ا پنے چہرے پر شہد کی ایک تہہ لگا کر اوپر سے یہ فیس پیک لگائیں۔ آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ٭ اسٹرابیری فیشل ماسک بنانے کیلئے پانچ سے چھ عدد اسٹرابیری میں دو کھانے کے چمچ شہد ملا کر اپنی سکن پر چار سے پانچ منٹ لگا کر دھولیں۔
اسٹرابیری کو اس کی اصل حالت میںکھانا بھی بہت لطف دیتا ہے جبکہ اس سے بہت سی ذائقہ دارچیزیں بھی بنائی جاتی ہیں۔ آئیے! اسٹرابیری کے چند ذائقوں سے لطف اٹھائیں۔
اسٹرابیری کولاڈا: پائن ایپل جوس 60ملی گرام‘ کوکونٹ ملک دو چمچ‘ ونیلا ایسنس60 گرام اسٹرابیری اور برف کو اچھی طرح شیک کریں اگر چینی کی ضرورت محسوس ہو تو ڈال لیں۔ گلاس میں ڈال کر اسٹرابیری اور لیمن کے ساتھ گارنش کریں۔
اس میں پائی جانے والی ترشی دل کو طاقت دیتی ہے۔ قابض ہے‘ بدن کو طاقت دیتی ہے‘ خون پیدا کرتی ہے‘ نظام ہضم میں زود ہضم ہے‘ جسم میں بھاری پن کو پیدا نہیں ہونے دیتی‘ اسہال کو روکتی ہے‘ آنتوں کی سوزش میں مفید ہے‘ قدیم اطباء اس کےپتوں کا جوشاندہ یا قہوہ جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے استعمال کراتے تھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 598 reviews.