Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاگل پن اور میرے دوست کا آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج پیدا فرمایا ہے دنیا میں طرح طرح کے علاج کے ماہرین موجود ہیں۔ کوئی ایلوپیتھک‘ کوئی ہومیو پیتھک کوئی یونانی اور کوئی روحانی علاج کا ماہر خیال کیا جاتا ہے۔ علاج کرانا سنت ہے‘ مگرشفاء صرف وحدہٗ لاشریک کے پاس ہے

اعضائے رئیسہ کا ایک عضو دماغ ہے۔ خالق کائنات نے دماغ میں ایک بہت بڑا خزانہ رکھا ہے جسے عقل کہا جاتا ہے‘ محفوظ کررکھا ہے۔ اسی عقل کی وجہ سے انسان آسمان کی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ ہر دور میں عجیب و غریب ایجادات نے جنم لیا جو ایک اچھے دماغ رکھنے والوں کی سوچ اور محنت کا نتیجہ ہے۔ میں اکثر سر کو بالائی منزل کہتا رہتا ہوں۔ جہاں سے نچلی سطح تک تمام منزلوں کی اور دنیا کے تمام امور پر نگرانی کی جاتی ہے اگر بالائی منزل یعنی اپر سٹوری (دماغ) میں کوئی نقص پیدا ہوجائے تو انسان اعلیٰ درجہ سے ادنیٰ درجہ تک چلا جاتا ہے۔ انسان کا دیگر حیوانا ت سے طرۂ امتیاز عقل ہے جو ایک عظیم نعمت ہے جب یہ نعمت چھن جاتی ہے یا اس میں نقص پڑجاتا ہے تو انسان حیوان سے بھی بدتر ہوجاتا ہے۔ اکثر قارئین نے دیکھا ہوگا کہ جنونی لوگ گھروں میں لڑائی‘ جھگڑا‘ مارکٹائی‘ بکواسات‘ برہنگی جیسی حرکات کرنے لگ جاتے ہیں۔ عزت بے عزتی کے لفظ سے ہی ناآشنا ہوجاتے ہیں۔ کئی بے تاج بادشاہ بنے ہوئے احکامات سلطنت صادر فرماتے نظر آتے ہیں۔ کئی جج بنے لوگوں کو جیلوں میں بند کرنے اور دعا کرنے کے احکام دیتے ہیں۔ کئی بے چارے بکواسات کرتے پتھر اٹھائے ہوئے دوڑتے نظر آتے ہیں۔ راہگیروں پر پتھروں کی بارش کا منظر کئی دفعہ دیکھنے میں آیا۔ مردوں کے علاوہ عورتوں میں بھی یہ مرض عام ہے۔ مگر مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ مرض کم ہے۔
انسانی جسم کے تمام اعضاء ایک بہت بڑی نعمت ہیں ان سے کسی عضو کی محرومی یا کسی عضو میں خرابی انسانی زندگی کو اجیرن بنادیتی ہے۔ ایک خوبصورت ترین انسان جب دماغ کی خرابی میں مبتلا ہوتا ہے تو پاگل کہلاتا ہے۔ لوگ محبت کے بجائے ڈرتے ہیں اور نفرت کرتے ہیں۔ کسی کی ایک آنکھ نہ ہو تو کانا اور کسی کی ایک ٹانگ نہ ہو تو لنگڑا وغیرہ کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے تمام اعضاء صحیح و سالم دئیے ہیں ذرا سوچیں! ہم نے مولا کریم کا شکریہ تک ادا نہ کیا اگر ہمیں وہ کسی اعضاء سے محروم کردیتا تو اسی معاشرہ میں جہاں ہمیں اتنی عزت ملی ہے وہاں ذلت اور توہین آمیز الفاظ سننے کو ملتے کیوں نہ اس مالک کا دل کی گہرائیوں سے شکر بجالایا جائے۔
اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج پیدا فرمایا ہے دنیا میں طرح طرح کے علاج کے ماہرین موجود ہیں۔ کوئی ایلوپیتھک‘ کوئی ہومیو پیتھک کوئی یونانی اور کوئی روحانی علاج کا ماہر خیال کیا جاتا ہے۔ علاج کرانا سنت ہے‘ مگرشفاء صرف وحدہٗ لاشریک کے پاس ہے۔ ڈاکٹر صاحبان/ حکماء صاحبان کو اللہ تعالیٰ نے بڑے علوم سے نوازا ہے مگر روحانی عاملوں/ بزرگوں کا طریقہ علاج ہی الگ ہے۔ نہ ادویات کا خرچ نہ کوئی ٹیسٹ اور نہ ہسپتالوں میں داخلہ اور پریشانی… ایک پھونک مارنے سے ساری تکلیف منٹوں میں ہمیشہ کیلئے دور ہوجاتی ہے۔ انسان بہت بڑی بیماریوں سے چند دنوں میںمکمل شفاء حاصل کرلیتا ہے۔ جیسا کہ ایک عمل برائے سانپ‘ بچھو وغیرہ کا جناب صہیب ہاشمی ایڈووکیٹ گوجرانوالہ نے تحریر فرمایا ہے کتنا آسان اور مبارک عمل ہے۔ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے انسان کم ہی زندہ رہتا ہے۔ اگر کسی دیہات میں یا جنگل میں مصیبت پیش آجائے تو زندگی بچانا مشکل بلکہ ناممکن ہے‘ ڈاکٹروں تک پہنچتے پہنچتے زندگی کا چراغ گل ہوجاتا ہے۔ ایڈووکیٹ صاحب نے یہ عمل شائع کروا کر انسانیت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ بھائیو! وقت آخر ہے‘ قیامت قریب ہے‘ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دنیا کا وقت بہت قلیل فرمایا ہے۔ وقت نہ ضائع کریں زندگی کا چراغ گل ہونے سے قبل مخلوق خدا جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنا کنبہ بیان فرمایا ہے‘ کی خدمت جس طرح سے بھی ہوسکتی ہے کریں اور اللہ کا قرب حاصل کریں۔
بات کہیں اور چلی گئی میرے ایک دوست حکیم محمد اکبر خان صاحب مرحوم پاگلوں کا علاج مفت کرتے تھے۔ خود بھی غریب قسم کے انسان تھے۔ مگر فیاضی یہ تھی کہ گھر آئے ہوئے مہمان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑتے۔ اس کے علاوہ جس میں اہلیت ہوتی اس کو اپنے علم سے بھی روشناس کراتے۔ حیرانگی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے بندے پیدا فرمائے ہیں۔ حکیم صاحب جنون کیلئے درج ذیل دوا دیتے تھے جس سے چند دنوں میں مریض بھلا چنگا ہوجاتا تھا۔ چھوٹی چندن کا سفوف اور مرچ سیاہ کا سفوف ہموزن ملا کر پانی کی مدد سے دو دو رتی کی گولیاں بنالیں۔ ایک تا دوگولی صبح دوپہر اور رات کو سوتے وقت پانی سے کھلائیں۔ مریض کو نیند آئیگی اور نیند آنے سے دماغ کو سکون ہوگا اور بیماری چھٹی کرتی چلی جائے گی۔میرا مشورہ یہ ہے کہ جوہر شفاء مدینہ اگر استعمال میں لائی جائے تو دماغی امراض کے علاوہ باقی جسمانی امراض سے بھی شفاء حاصل ہوجائیگی۔ علاج کے ساتھ ساتھ درج ذیل ہدایات پر بھی اگر عمل کیا جائے تو مریض چند دنوں میں قابل رشک صحت حاصل کرلے گا۔
٭ مریض کو رنگ دار کپڑوں خاص کر کالے رنگ کے کپڑے نہ پہنائے جائیں۔ کمرے میں سفید رنگ یعنی چونا کروائیں۔ کالے رنگ سے بیماری میں اضافہ ہوتا ہے۔ سفید رنگ چونکہ حضور نبی کریمﷺ کو پسند تھا اس لیے شفاء کا خاص ذریعہ ہے۔٭ مریض کو دیکھیں کہ وہ اگر ہٹا کٹا ہے‘ خون کی کثرت ہے تو ڈاکٹر صاحب یا کسی پچھنے لگوانے والے سے خون نکلوائیں۔ زیادتی خون بھی بیماری کا باعث ہے۔ ٭ بیمار کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ خیالات فاسدہ کی نقاب کشائی لازمی کریں۔٭ گرم خشک یا خشک گرم اشیاء بالکل بند کردی جائیں۔٭ مریض کو ڈر‘ خوف والے واقعات نہ بتائیں۔ عزیزوں کی بیمار پرسی سے دور رکھیں۔ اموات‘ حادثات پر نہ لے کر جائیں۔٭ خداوند کریم سے رابطہ رکھیں۔ نمازتہجد کا اہتمام ضرور کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 583 reviews.