Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وظیفے کا کمال‘گمشدہ سونے کی زنجیر مل گئی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

اتنی پریشانی پھر میرے شوہر آئے میں نے ان کو بتایا وہ خود اتنا پریشان ہوئے۔ ہم تینوں نے بہت ڈھونڈی ہر جگہ دیکھی بیڈ پورا اٹھایا اسے کھول کر دیکھا اس کے نیچے مگرنہیں ملی باہر برآمدے میں اور صحن میں ہر جگہ ایک ایک چیز ہٹا کر دیکھا مگر کہیں نہیں ملی۔

جب کسی شخص کو کوئی پریشانی ہو یا کوئی بھی تکلیف ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بجائے پریشان ہونے کے اللہ تعالیٰ پر یقین کرتےہوئے دعا کرے کوئی وظیفہ کرے‘ وظیفے میں اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے مگر یہ کہ یقین کیساتھ پڑھیں۔ ایک قصہ میں آپ کو سنارہی ہوں جسے سن کر آپ حیران ہوجائیں گے۔
ایک مرتبہ میں اپنے گھر میں تھی میں نے سونے کی زنجیر پہن رکھی تھی اس دن بہت گرمی لگ رہی تھی میں نے زنجیر اتار کر بیڈ پر رکھ دی تھی اس وقت میرے گھرمیں کوئی نہیں تھا میں اور میرے شوہر اکیلے رہتے ہیں‘ اس وقت میری ساس آئی تھوڑی دیر کیلئے آئی اور چلی گئیں پھر میری دو خالہ آئیں‘ میری چھوٹی نند آئی وہ تو اکثر میرے ساتھ ہوتی تھی محلے کے بچے آئے یہ سب لوگ اس دن ایک دم آگئے تھے۔ ویسے میرے پاس کوئی نہیں ہوتا۔ ایک گھنٹے میں سارے چلے گئے۔ میں بیٹھی تھی کہ اچانک مجھے دھیان آیا کہ میری زنجیر گلے میں نہیں تھی میں نے بیڈ پر دیکھی تو وہاں نہیں تھی پھر میرا چھوٹا بھائی آیا ہم دونوں نے بہت ڈھونڈی مگر نہیں ملی۔ عصر کے وقت گم ہوئی اور عشاء کا وقت ہوگیا‘ رو رو کر میرا برا حال ہوگیا ۔
اتنی پریشانی پھر میرے شوہر آئے میں نے ان کو بتایا وہ خود اتنا پریشان ہوئے۔ ہم تینوں نے بہت ڈھونڈی ہر جگہ دیکھی بیڈ پورا اٹھایا اسے کھول کر دیکھا اس کے نیچے مگرنہیں ملی باہر برآمدے میں اور صحن میں ہر جگہ ایک ایک چیز ہٹا کر دیکھا مگر کہیں نہیں ملی۔ پھر میں نے اپنے استاد صاحب کو فون کیا کیونکہ جب بھی کوئی مشکل اور کوئی بھی پریشانی ہوتی ہے ہم ان سے وظیفہ لیتے ہیں اور شکر ہے اللہ تعالیٰ کا ان کے وظیفے اور دعا میں بہت برکت ہوتی ہے۔
اس دن بھی میں نے اپنے استاد مولانا محمد سلیم اللہ سومرو صاحب سے بات کی اور ان کو سارے واقعے کی خبر دی انہوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں اور وضو کرکے دو رکعت حاجت کے نفل پڑھیں پھر اللہ تعالیٰ کی خوب حمد وثناء کرکے سچے دل اور یقین کیساتھ دعا کریں اور ایک وظیفہ دیا یَاجَامِعُ یَامُعِیْدُ کثرت سے پڑھیں اور کسی پر بھی شک مت کرنا نہ دل میں یہ بات لانا کہ فلاں نے لی ہوگی فلاں نے چھپالی اور جتنا بھی ہوسکے اتنا پڑھیں انشاء اللہ صبح تک آپ کو زنجیر مل جائے گی اگر کسی نے اٹھائی ہوگی تو وہ خود آپ کو گھر دے جائیگا یا آپ کے گھر پھینک دے گا۔ آپ کو صبح تک زنجیر مل جائے گی۔
میں نے دو رکعت نفل پڑھ کر وظیفہ شروع کیا اور جو بھی دل میں شک تھا وہ نکال کر وظیفہ پڑھا میں ساری رات وظیفہ پڑھتی رہی جب آنکھ لگتی تو پریشانی سے آنکھ کھل جاتی اور پھر وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور بار بار باہر جاکر دیکھ رہی تھی کہ شاید نیچے پڑی ہو مگر نہیں تھی پھر فجر کی نماز کیلئے میں اٹھی اس وقت تھوڑا تھوڑا اندھیرا تھا۔ میں نے وضو کیا تو باہر صحن میں دروازے کے پاس کوئی چمکتی ہوئی چیز نظر آئی میں نے قریب جاکر دیکھا تو میری زنجیر تھی میں حیران ہوگئی میں نے جلدی سے اپنے شوہر کو اٹھا کر دکھائی وہ حیران ہوگئے اور ہماری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی۔ الحمدللہ اس وظیفے سے بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا جو بھی کسی گمشدہ چیز کیلئے پڑھیں انشاء اللہ مل جائیگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 573 reviews.