Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

طویل ترین خط

ایک پیاری بیٹی نے مجھے راولپنڈی سے ایک سو دس صفحے کا خط لکھا ہے۔ یہ بچی انجانے میں جن مشکلات سے گزر رہی ہے اور گھر کے دوسرے افراد بھی اس کے دکھ میں شریک ہیں‘ وہ عجیب داستان ہے۔ بچی سے مجھے اتنا کہنا ہے کہ یہ عمر بڑی خطرناک ہوتی ہے۔ انسان جذبات میں آکر اپنے آپ کو درست سمجھتا ہے اور دوسروں کی بات کی پروا نہیں کرتا‘ میں نے آپ کا پورا خط پڑھا ہے آپ بہت اچھا لکھ سکتی ہیں۔ اپنے آپ پر خوامخواہ کے غم و فکر لاد کر آپ نے طوفان سرپر مسلط کرلیا ہے۔ باتوں کے بھنور میں پھنس کر کیوں زندگی تباہ کررہی ہیں؟ آپ خود کہتی ہیں کہ خودکشی کرنا گناہ ہے‘ پھر بھی آپ دو بار گولیاںکھاچکی ہیں۔ آپ نے دیکھا اللہ تعالیٰ جس کو بچانا چاہے اسے کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی۔ امتحان میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ آپ میری بچیوں کی طرح ہیں آپ سے یہی کہوں گی کہ ہمت نہ ہارئیے سائنس چھوڑ کر بی اے میں داخلہ لے کر امتحان دیجئے‘ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ گھر کے کاموں میں اپنی امی کی مدد کیجئے۔ والد صاحب کی دیکھ بھال کرنا آپ کا فرض ہے۔ رہے بھائی تو وہ لاابالی ہوتے ہیں اپنی چیزیں بکھیرتے ہیں تو بولنے کے بجائے چپ چاپ سمیٹ دیا کیجئے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو مسئلہ نہ بنائیے۔ آپ اس عمر میں ان تھک کام کرسکتی ہیں۔ ماں باپ کی دعائیں لینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ گھروالوں کی غلطی تھی کہ وہ آپ کو زبردستی ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے آپ پریشان ہوتی رہی ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ اولاد کا رجحان مدنظر رکھتے ہوئے ان کو تعلیم دیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ساری اولاد ہی ڈاکٹر بنے۔ اب آپ انہیں پیار سے کہہ سکتی ہیں اور وہ مان بھی جائیں گے۔ آپ خودکشی کے بارے میں نہ سوچئے گا۔ خودکشی کرنے والے کی روح بھی معلق رہتی ہے اور اسے چین نہیں ملتا۔ قرآن پاک پڑھ کر دعا مانگا کیجئے۔

چہرہ اور بال

میرے چہرے پر غیرضروری بال بہت زیادہ نکل آئے ہیں جن کی کثرت نے مجھے بوکھلا دیا ہے۔ بہت علاج کراچکی ہوں فائدہ نہیں ہوتا‘ اس بیماری کی وجہ سے میں بہت زیادہ احساس کمتری کا شکار ہوچکی ہوں۔
مشورہ: اکثر چہرے‘ گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے ڈاکٹر کہتے ہیں یہ ہارمونز کی وجہ سے ہے۔ اب آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ پورے چہرے پر بال ہیں۔ آپ اپنے بارے میں ذرا تفصیل سے خط لکھئے۔ یہ کب سے ہیں؟ کھانے کی عادات اور پسند کیا ہے‘ پیاس لگتی ہے اور یہ کہ کوئی بیماری تو پہلے لاحق نہیں ہوئی‘ جب تک میرا جواب ملے‘ پنساری سے قسط شیریں باریک پیس کر رکھ لیجئے بال صاف کرنے کے بعد اس سفوف کو اچھی طرح ملئے تاکہ مساموں میں چلا جائے۔ ہر دوسرے روز بال صاف کرکے لگائیے۔

خراٹوں کاعلاج

میرے شوہر رات کو ایسے خراٹے لیتے ہیں کہ میں کمرے میں لیٹ نہیں سکتی۔ براہ مہربانی مجھے ان خراٹوں سے نجات دلائیے۔ (اہلیہ بشیر‘ خانیوال)
مشورہ: بہن! سونے کے بھی کچھ آداب ہیں۔ اپنے شوہر سے کہیے کہ کھانا جلدی کھالیں تاکہ ہضم ہوجائے۔ دوسرے یہ کہ نماز کی پابندی کریں۔ نماز پڑھ کر سیدھی کروٹ بسم اللہ پڑھ کر لیٹیںجو آیات قرآنی یاد ہوں وہ پڑھیں۔ بائیں طرف لیٹنے سے بھی زیادہ خراٹے آتے ہیں۔

رنگ نکھارئیے

رنگ نکھارنے کیلے کچھ بتائیے؟ ہونٹ بھی بہت سیاہ ہیں۔ (ف،ا۔گجرات)
مشورہ: میرے پاس بہت سے خط آتے ہیں جو عموماً اٹھارہ سے بیس سال کی درمیانی عمر کی بچیاں لکھتی ہیں۔ آپ روزانہ صبح ایک چمچہ ابلتے پانی میں شہد ڈال کر ایک پیالی پی لیجئے۔ آدھے لیموں کا رس ایک چمچ دودھ میں ملا کر چہرے اور ہونٹوں پر ملیے۔ پندرہ منٹ بعد بیسن سے منہ دھو لیں۔ یہ عمل روزانہ کیجئے۔ مہینہ ڈیڑھ ماہ بعد دیکھئے انشاء اللہ کچھ فرق پڑجائے گا۔ فیشل کرانے سے بھی کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ فیشل کرنے سے چہرے کا رنگ نکھرجاتا ہے۔

گرتے بال

میں اپنے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ میرے بال مسلسل بہت تیز رفتاری سے گررہے ہیں اب توجگہ جگہ گنجا پن محسوس ہورہا ہے‘ میرے بال بہت باریک ہیں۔(ساجدہ)
مشورہ: آپ آملے اور سیکاکائی ہموزن رات کو پانی میں بھگو کر اس سے سر دھویا کریں۔ خشکی کیلئے کسی دواخانہ کا اچھا سا تیل بھی استعمال کریں۔ اس سے خشکی اور خارش بھی دور ہوجائے گی۔ اس پر طریقہ استعمال لکھا ہوتا ہے۔ تین چار ہفتوں میں فرق پڑجائے گا۔ نئے نئے شیمپو نہ آزمائیے اس سے بھی بال گرتے ہیں۔ کسی اچھے شیمپو سے بال دھوئیے۔

کھوکھلا بے جان جسم

مشترکہ خاندانی نظام ہے‘ پانچ بچے ہیں چھوٹا بچہ سال کا ہے‘ اس کی پیدائش کے بعد کمزوری بڑھ گئی ہے۔ ٹانگیں بے جان ہیں‘ اوپر نیچے کا گھر ہے۔ ہر وقت سیڑھیاں چڑھنی اترنی پڑتی ہیں۔ جسم پھولنا شروع ہوگیا ہے۔ پیٹ بھی بڑھ کر لٹک گیا ہے۔ گھریلو مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ دیکھنے میں صحت مند لگتی ہوں مگر اندر سے جسم کھوکھلا اور بے جان ہوگیا ہے۔ (رابعہ‘ قصور)
مشورہ:رابعہ صاحبہ آپ کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے جاکر مشورہ کریں وہ آپ کو دوا اور مشورہ دیں گی۔ کیونکہ بغیر دوا کے آپ کا علاج مشکل ہے۔ آپ روزانہ غذا میں ایک کپ دودھ‘ تھوڑے سے پھل ضرور شامل کیجئے سردیوں میں سات بادام رات کو ضرور کھالیا کیجئے۔

بلیچ کریم کی تباہی

میں بلیچ کریم استعمال کرتی ہوں اس سے رواں بالوں کی شکل اختیار کررہا ہے میں بہت پریشان ہوں۔ آنکھوں کے گرد حلقے ہیں اور بھی مسئلے ہیں۔ میری مدد کیجئے۔ (فریدہ‘ کراچی)
مشورہ: فریدہ بی بی! آپ کو کسی نے کسٹرائیل بالوںکو صاف کرکے لگانے کو کہا ہے۔ اب وہ نہ لگائیے۔ بال اورزیادہ نکلیں گے۔ خواہ مخواہ دوائیاں نہ کھائیے۔ دواؤں کےمضر اثرات ہوتے ہیں۔ بلیچ بار بار نہ کیجئے۔ جلد پر اثر پڑے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 567 reviews.