Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بواسیر اور اٹھراہ کے ناقابل یقین آزمائے نسخے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

دو دو کیپسول صبح وشام استعمال کیے۔ پندرہ دن کے اندر اندر فائدہ ہوگیا۔ اس کے بعد میںنے وہ لوگوں میں عام کیا اور اس کو کیپسول میں بھر کر فری بانٹ رہا ہوں جوکہ تقریباً15000 کیپسول ہوں گے جو میں اب تک بانٹ چکا ہوں۔

پندرہ دن میں پرانی بواسیر ختم
(محمداقبال‘ کراچی)
مجھے بواسیر کی پرانی بیماری تھی‘ میں نے کئی ڈاکٹروں اور حکیموں کو دکھایا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن بتایا جو کہ میں نہیں کرانا چاہتا تھا۔ میں آپ کا پرانا عبقری کا قاری ہوں۔ ایک مرتبہ عبقری میں بواسیر کی دوائی کے بارے میں پڑھا اس میں جو نسخہ لکھا ہوا تھا جو کہ کلونجی کے کرشمات میں بھی ہے۔ میں نے وہ نسخہ بنایا میںنے کیپسول بھر کے کھایا۔ دو دو کیپسول صبح وشام استعمال کیے۔ پندرہ دن کے اندر اندر فائدہ ہوگیا۔ اس کے بعد میںنے وہ لوگوں میں عام کیا اور اس کو کیپسول میں بھر کر فری بانٹ رہا ہوں جوکہ تقریباً15000 کیپسول ہوں گے جو میں اب تک بانٹ چکا ہوں۔ نسخہ یہ ہے‘ ھوالشافی: کلونجی 70گرام‘ سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے 100 گرام‘ نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 100 گرام۔ تمام اجزا کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کرایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔
گلقندکے آسان نسخہ سے شفاء ملی
دوسرا گل قند والا نسخہ بنایا جو میں نے فری بانٹا ایسا ہوا کہ رمضان میں میرے گھٹنے میں شدید تکلیف ہورہی تھی‘ مجھ سے نماز بھی پڑھنا مشکل ہوگئی۔ میں نےحکیم عاشق حسین سے کہا انہوں نے یہ نسخہ لکھ کر دیا میںنے بنایا اس سے اتنا فائدہ ہوا کہ میں آرام سے چل پھر سکتا ہوں اور نماز آسانی سے پڑھ سکتا ہوں۔گلقند کا نسخہ یہ ہے ھوالشافی: گلقند250 گرام‘ 10 گرام چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں۔ایک بڑا چمچ صبح و شام استعمال کریں۔میرے بھائی جن کی عمر ساٹھ سال ہوگئی ہے ان کو شوگر ہے اور دماغ سن ہوجاتا ہے اور چل پھر نہیں سکتے ان کو میں نے اکسیرالبدن استعمال کروائی۔ ایک ہفتہ بعد ان کو ناقابل یقین حد تک فائدہ ہوا۔ حالانکہ کہ اس سے پہلے وہ بہت سی جگہوں پر علاج کروا چکے تھے۔
اٹھراہ کیلئے آزمایا نسخہ خاص
(محمد ادریس‘ ڈی جی خان)
مختلف کتب و رسائل بندہ کے مطالعہ میں رہتے ہیں مگر عبقری واقعتاً ناممکن روحانی مشکلات اور لاعلاج جسمانی بیماریوں کیلئے ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ آپ جیسی انسانیت کا درد رکھنے والی ہستیاں بہت کم ہیں جو حقیقی معنوںمیں امت کی وحدت اور فلاح کا کام کررہے ہیں اور آپ نے زبان زدعام اس محاورے کو غلط ثابت کردیا ہے کہ حکماء اور عاملین حضرات بخیل ہوتے ہیں اور اپنے علوم سینے میں لیے دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں آپ کی علمی فیاض اور دریا دلی کا اجر تو اللہ ہی عنایت فرمانے والا ہے کہ آپ اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی علم پھیلانے اور فلاح الناس کا ذریعہ بننے کی دعوت دیتے ہیں اور حقیقی علم ہی وہی ہے جس سے کوئی مستفید ہوسکے ورنہ نفع نہ دینے والے علم سے تو سرکار دو عالم ﷺ نے بھی پناہ مانگی ہے۔بندہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں سے بھی کوئی روحانی یا جسمانی نسخہ یا ٹوٹکہ ملے اسے عبقری کے قارئین کیلئے ارسال کروں۔ چنانچہ ایک طبی نسخہ پیش خدمت ہے اگر پسند آئے اور بہتر لگے تو افادہ عام کیلئے شائع فرما کر شکریہ کاموقع عنایت فرمائیے اور آپ سے خصوصی طور سے دعا کی درخواست ہے۔ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: نوجوان مادہ بھینس کا پتہ لیکر اس میں 12 گرام مگھاں (فلفل دراز) اور 12 گرام کچور کا موٹا موٹا سفوف کرکے اس میں 12 گرام برادہ فولاد ملالیں اور پتے میں ڈال دیں۔ اب اس کا منہ دھاگے سے باندھ کر اونچی جگہ لٹکا دیں اور تقریباً ایک ماہ لٹکائے رکھیں تاکہ تمام پانی ادویات میں جذب ہوجائے پھر تمام ادویہ بالکل باریک پیس کر خشک کرلیں اور اس کا وزن کرکے دوا کی مجموعی مقدار سے آٹھ گنا زیادہ خشک دھماسہ ملائیں اور اچھی طرح کھرل کریںاورحسب ضرورت شہدملا کر چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنالیں۔ترکیب استعمال میں بعد میں بتاؤں گا ۔اٹھراہ عورتوں کا ایک مشہور مرض ہے یہ سخت نامراد مرض ہے جس کی وجہ سے عورتوںکے بچے دوران حمل یا پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ضائع ہوجاتے ہیں۔ اس مرض میں عورتوں کو حمل ٹھہرتے ہی جلد اسقاط ہوجاتا ہے یا مردہ بچہ پیدا ہوتا ہے اگر بچہ زندہ پیدا ہو تو طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہوکرآخر چل بستا ہے۔ترکیب استعمال: اٹھراہ کی مریضہ کوجب حمل کا یقین ہوجائے تو وہ ایک گولی روزانہ ناشتے کے ایک گھنٹے بعد تازہ پانی کے ساتھ لے اور وضع حمل تک مسلسل لیتی رہے بچے کی پیدائش کے بعد چوتھائی گولی ماں کے دودھ میں حل کرکے چھ ماہ تک بچے کو بھی استعمال کرائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ صحت مند رہے گا۔
اس ضمن میں دو باتیںیاد رکھنے کے قابل ہیں 1۔ دھماسہ بوٹی ایسے وقت اکھاڑیںجب اس پر پھل لگ کر پکنے کے قریب ہو لیکن پوری طرح سے پختہ نہ ہو۔ 2۔ دوسری بات یہ کہ گولی چنے سے ذرا بڑی رکھیں تاکہ سوکھنے پر چنے کے برابر رہ جائے یہ نسخہ جہاں سے حاصل کیا وہ کہتے ہیں کہ الحمدللہ ہزاروں مریضوں پر آزماچکے ہیں اور بڑے بڑے حکماء اس کے فوائد کے معترف ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 549 reviews.