Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حافظہ اور یادداشت کیلئے بہترین عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

ایک رات میں نے نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا آپ ﷺ نے فرمایا: اے مالک بن دینار! (رحمۃ اللہ علیہ) بے شک اللہ نے تجھ کو بخش دیا۔ جتنی مرتبہ تو نے میری امت کو نور کا ہدیہ بھیجا ہے اور اتنا ہی اللہ نے تیرے لیے ثواب کیا ہے

مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ کا خواب
(عثمان بیگ‘ راولپنڈی)
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ اولیاء کبار میں ہیں فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کی رات قبرستان میں گیا میں نے دیکھا کہ وہاں نور چمک رہا ہے میں نے خیال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے قبرستان والوں کو بخش دیا ہے۔ غیب سے آواز آئی اے مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ یہ مسلمانوں کا تحفہ ہے۔
میں نے کہا تمہیں خدا کی قسم ہے! مجھے بتاؤ مسلمانوں نے کیا تحفہ بھیجا ہے؟اس نے کہا ایک مومن مرد نے اس رات اس قبرستان میں قیام کیا اس نےو ضو کرکے دو رکعتیں پڑھیں اور ان دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھی اور کہا اے اللہ ان دورکعتوں کا ثواب میں نے ان تمام قبروں والے مومنین کو بخش دیا بس اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ روشنی اور نور بھیجا ہے اور ہماری قبروں میں کشادگی اور فرحت فرمادی ہے۔
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد میں ہمیشہ دو رکعتیں پڑھ کر ہر جمعرات میں مومنین کو بخشتا۔ ایک رات میں نے نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا آپ ﷺ نے فرمایا: اے مالک بن دینار( رحمۃ اللہ علیہ) بے شک اللہ نے تجھ کو بخش دیا۔ جتنی مرتبہ تو نے میری امت کو نور کا ہدیہ بھیجا ہے اور اتنا ہی اللہ نے تیرے لیے ثواب کیا ہے اور نیز اللہ تعالیٰ نے تیرے لیے جنت میں ایک مکان بنایا ہے جس کا نام ’’منیف‘‘ ہے میں نے عرض کیا ’’منیف‘‘ کیا ہے؟ فرمایا! جس پر اہل جنت بھی جھانکیں گے۔ (شرح الصدور صفحہ 128)
حافظہ کیلئے خاص عمل علماء‘ طلباء اور عوام کے نام
(حبیب الرحمن نقشبندی‘ اٹک)
اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف درمیان میں سات مرتبہ یہ دعا اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ
2۔ اسلامی مہینے(چاند) کے پہلے بدھ کو طلوع آفتاب سے لیکر غروب آفتاب تک اول و آخر تین دفعہ درود شریف درمیان میںکام کاج بھی کرتا رہے اور یہ دعا مسلسل پڑھتا رہے پھر جب کسی کتاب کا مطالعہ کرنے لگے تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف درمیان میں تین دفعہ یہ دعا پڑھ لے انشاء اللہ مطالعہ نہیں بھولے گا۔ یَااَللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰے مَاتَصِفُوْن
3۔ مطالعہ کرنے سے قبل درود شریف اول و آخر تین مرتبہ درمیان میں یہ دعا اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلِیَّ فُتُوْحَ الْعَارِفِیْنَ بِحِکْمَتِکَ وَانْشُرْ عَلِیَّ رَحْمَتَکَ وَذَکِّرْنِیْ مِنْہُ مَانَسِیْتُ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔
4۔مطالعہ کے بعد یہ دعا پڑھ لیں انشاء اللہ مطالعہ مضبوط ہوجائے گا۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ بِسْمِ اللہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ عَدَدَ کُلِّ حَرْفٍ کُتِبَ اَوْ یُکْتَبُ اَبَدَ الاٰبِدِیْنَ وَدَھْرَ الدَّاھِرِیْنَ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 545 reviews.