محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں درس سننے کیلئے باقاعدگی سے آتی ہوں اور جو خواہشیں کرتی ہوں اللہ کے حکم سے پوری ہوجاتی ہے۔ چند دن سے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی تھی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہٗ کی زیارت کروں کہ ہمارے نبی پاک ﷺ کی زوجہ محترمہ کیسی ہوں گی؟ اللہ تعالیٰ نے میری یہ خواہش درس میں پوری کردی مجھے درس سننے کے دوران ہلکی سی اونگھ آئی میں نے دیکھا کہ بہت خوبصورت پرنور چہرہ میرے تھوڑے سے فاصلے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور میں ان کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہہ رہی ہوں اور اچانک میری آنکھ کھل گئی میں تو اللہ کا شکر ادا کیا اور بہت خوش ہوئی میری اس وقت کی کیفیت ناقابل بیان ہے شکر ہے اللہ کا جو اپنی ذکر کی محفل میں عطا فرماتا ہے۔(آمنہ لطیف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں