Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

شرعی پردہ نہ کرنے کا نقصان

جو میں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا

قارئین! روز کی ملاقاتیں‘ خطوط اور پریشان کن انوکھے قصے مجھے زندگی کے بہت سےسبق بھی دیتے ہیں اور احتیاطیں بھی سکھاتے ہیں۔ وہ سبق اور احتیاطیں آپ تک امانت سمجھ کر اس لیے پہنچاتا ہوں کہ آپ یقیناً میری بات مانتے بھی ہیں اور میرا درد سمجھتے بھی ہیں۔میرے پاس گھر کے اندرونی معاملات ایسے انداز سے پہنچتے ہیں کہ لوگ قبروں میں چلے جاتے ہیں اوروہ راز صرف دلوں میں چھپے رہتے ہیں کیونکہ وہ خاندانی اور خانگی زندگی کے راز ہوتے ہیں ہر شخص تک وہ راز پہنچ نہیں پاتے۔ اس لیے معاشرے کو ان چیزوں کی خبر ہوتی تو ہے لیکن زیادہ نہیں۔۔۔شرعی پردہ یعنی کن رشتہ داروں سے یا غیروں سے پردہ کرنا ضروری ہے۔۔۔ یہ شریعت کی قید نہیں حفاظت ہے۔ جب سے وقت اس کو قید سمجھا اور سب سے گھل مل گئے اور بناوٹی بہن اور بھائی بنالیے۔ ان الفاظ نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا۔ ایک خط کے مختصر الفاظ بیان کرکے میں آپ سے عرض کروں گا کہ خدارا! شرعی پردے کا اپنے آپ کو مستحق اور پابندبنائیں … یہ معاشرے کے بہت بڑے فسادات اور روگوںکیلئے ایک نہایت ضروری روک تھام کا اہم حصہ ہے۔ میں نے شرعی پردہ نہ ہونے کی وجہ سے طلاقیں‘ قتل و غارت‘ خودکشی‘ مارکٹائی‘ فسادات اور رشتے کے ٹوٹنے تک کے معاملات دیکھے ہیں۔ آپ بھی اپنے معاشرے پر غور کریں گے تو میری باتوں کی ضرور تصدیق کریں گے کہ جو مشاہدات میں نے بیان کیے ہیں یہ تلخ حقیقت ہیں۔خط میں لکھا ہے’’ حکیم صاحب! میری شادی ہوئی‘ تو میرے میاں کے بھانجے بہت چھوٹے تھے‘ جن کے ساتھ میں کافی فری تھی کیونکہ میں ہمیشہ لوگوں میں جلد گھل مل جاتی تھی وقت کے ساتھ وہ جوان ہوتے گئے لیکن ہمارے درمیان کوئی فرق نہ رہا۔ جو سب سے بڑا بھانجا تھا اس کے رویے میں میں نے کچھ تبدیلی محسوس کی۔ میں خاموش رہی اور اسے اپنا وہم سمجھا کیونکہ وہ بری عادتوں میں پھنس چکا تھا اسے شراب‘ چرس‘ جواء اور لڑکیوں کے معاملات میں ہم نے مبتلا پایا۔ میں اسے سمجھاتی رہتی تھی وہ کبھی کبھی رک جاتا لیکن جب بھی میں اسے سمجھانے بیٹھتی اس کی سانسوں اور نظروں میں میں مجھے ایک الگ کیفیت محسوس ہوتی جو اس سے پہلے نہیں تھی۔ آہستہ آہستہ مجھے چھیڑنے کے انداز میں تنگ کرنے لگا میں نے اشاروں اشاروں میں اپنے میاں کو یہ بات بتائی لیکن میاں نے اسے وہم سمجھا کیونکہ وہ ہمارے ہاتھوںمیں پلے تھے اور پھر وہ لڑکا ہماری خدمت گزاری میں سب سے آگے ہوتا تھا لہٰذا ہم کسی صورت گمان بھی نہیں کرسکتے تھے کہ وہ بھی ایسا کر سکتا ہے۔ میرے میاں کاروبار کے سلسلے میں گھر سے دس‘ پندرہ دن دور رہتے یہ دن میرے لیے بہت مشکل ہوتے۔ اسے گناہ سے چھڑوانے اور نیکی کی طرف لاتے لاتے میں اس گناہ میں خود مبتلا ہوگئی… جس کا مجھے ایک انجانا سا احساس تو تھا لیکن یقین نہیں تھا۔ بس ایک دفعہ مبتلا ہونے کے بعد دل پریشان ہوگیا لیکن نامعلوم کیوں میں ہروقت اس کے خیالوں میں گم رہتی۔ چونکہ جوائنٹ فیملی ہے ساس نندیں‘ دیورانی‘ جیٹھانی ساتھ رہتے ہیں اب مجھے اپنی عزت کا خیال بھی تھا کہ بولتی ہوں تو گھر میں ایک جھگڑا شروع ہوجائے گا۔ اب میں کیا کروں؟ میں اس گناہ سے نجات چاہتی ہوں… عورت ذات ہوں اپنے کمرے میں تنہا ہوتی ہوں‘ اکیلی ہوتی ہوں‘ میں کتنی طاقتور ہوسکتی ہوں‘ میں نے کئی قسمیںاٹھا اٹھا کر توڑی ہیں اور مزید کتنی قسمیں اٹھاؤں گی۔ کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟؟؟ خدا کیلئے مجھے اس عذاب سے نکالیں…!قارئین! پردہ شرعی ہوتا ہے اسے قید نہ سمجھیں… احتیاط سمجھیں… پھر اس کا انجام کیا ہوتا ہے؟؟ وہ یہی ہوتا ہے جو اس طویل خط کو مختصر کرکے میں نے آپ کی خدمت میں پیش کیا۔ یہ ایک گھر کی نہیں سینکڑوں ہزاروںلاکھوں گھروںکا روگ ہے جو اندر ہی اندر سلگتا بجھتا اور پھر دفن ہوجاتا ہے۔ لیکن کب سے معاشرہ ٹوٹ رہا ہے اورخاندانی روایات ختم ہورہی ہیں اور اس کی بنیاد صرف شرعی پردے کا فقدان ہے اور کچھ نہیں……!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 513 reviews.