Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رحیم و ہادی رب کی شان رحمت و ہدایت

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

اس کی والدہ آخری درجہ میں متعصبانہ ذہن مسلمانوں سے رکھتی تھیں‘ 45 سال کی عمر میں ان کی کمر جھک گئی تھی اور جھک کر رکوع کی حالت میں سے بھی زیادہ کہ الٹے U کی طرح زمین کی طرف جھک کر چلتی تھیں۔ ملک کے بڑے شفاخانوں میں وہ زیرعلاج رہیں‘ کئی ماہ ممبئی میں بھی رہیں مگر کوئی علاج کارگر نہ ہوپایا‘ ڈاکٹروں نےہلنے جلنے کے لائق رہنے کیلئے کسی بھی حالت میں کچھ چلنے اور ٹہلنےکامشورہ دیا تھا‘پہلی منزل پر وہ ایک بیت کے سہارے ٹہل رہی تھیں‘ ڈاکٹر انس نے جو اپنے ساتھی ڈاکٹر کی دعوت پر ابھی چند روز پہلے ہی مشرف بااسلام ہوئے تھے ان کی والدہ کو بڑی محبت سے مشورہ دیا کہ ماں آپ روزانہ سو بار یاہادی یارحیم جپ کیا کریں تو مالک آپ کو ٹھیک کردیں گے۔ متعصب ماں جو اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت غلط ذہن رکھتی تھیں‘ یاہادی یارحیمکو مسلمانوں کا جاپ سمجھ کر مذاق بناتے ہوئےیاہادی یارحیم‘ یاہادی یارحیماستہزاء اور تمسخر کے لیے بولتی اور ناچ کر ٹھمکے لگاتی رہی‘ برابر میں زینہ تھا‘ ان کا عصا زمین سے پھسلا وہ گریں اور سیڑھیوں سے الٹتی پلٹتی زمین پر جاگریں ان کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کمر سیدھی ہوگئی وہ بے ہوش ہوگئیں ان کو ہسپتال لے جایا گیا‘ انہیں لدھیانہ کے ایک بڑے شفاخانہ میں بھرتی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ لدھیانہ میں ان کا آپریشن ہوا اور الحمدللہ کامیاب رہا‘ تین مہینے کے بعد وہ گھر پہنچیں ڈاکٹر انس اور ان کے مسلمان داعی ساتھی ان کی عیادت اور مبارکباد کیلئے ان کے گھر آئے۔ اپنےدوست کی والدہ کی شفایابی کی ان کو خوشی تھی وہ ان کو یاہادی یارحیم کی برکات کی طرف متوجہ کرنے کیلئے کچھ کہنا چاہتے تھے گھر میں بہت سے رشتہ دار تھے ماں نے کچھ بولنے سے پہلے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اشارہ سے چپ کیا کہ ان لوگوں کے جانے کے بعد بات کریں گے‘ وہ انتظار کرتے رہے اور جب باقی لوگ ان سے الگ ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ لدھیانہ میں جب ڈاکٹر نے میرے کامیاب آپریشن کی خوشخبری دی تھی اور مجھے ذرا ہوش سا آیا تھا میں نے اپنے بیٹے کو بلا کر کلمہ پڑھ لیا تھا جس ہادی اوررحیم کے نام کا مذاق اڑانے پر اس کی رحمت ہو اس کو نہ مانیں تو کس کو مانیں۔ ڈاکٹر صاحب یہ سن کر بہت خوش ہوئے۔ ماں نے ڈاکٹر صاحب کو دونوں کلمے اور نماز جو انہوں نے لدھیانہ ہسپتال میں یاد کی تھی سنائی۔
وہ ہادی اور رحیم رب کیسے کریم ہیں‘ مذاق اور تمسخر کیلئے بھی اس کا بندہ اس کا نام لیتا ہے تو وہ آغوش رحمت اور ہدایت پھیلا دیتےہیں‘ نہ جانے کتنے واقعات ہمارے اور ہمارے رفقاء کے ساتھ ہوئے ہیں کہ کسی دنیوی مشکل کیلئے یاہادی یارحیم بتایا اور اکثر وہ مشکل بھی حل ہوگئی اور یہ دعوت اس کیلئے ہدایت بھی ہوگئی بلکہ اس حقیر کا خیال تو یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے علم میں ایسا نہیں جس نے چند ماہ یاہادی یا رحیم صرف سوبار روزانہ پڑھا ہو اور اس کو ہدایت نہ ہوئی ہو‘ کیا اچھا ہو کہ ہم اپنے غیرمسلم پڑوسیوں اور ساتھیوں کو کسی کاروباری خاندانی پریشانی کا حل بتا کر یاہادی یارحیم صبح سویرے نہا کر ہاتھ منہ دھو کر پڑھنے پر آمادہ کریں‘ ایک بندہ جب اپنے رب کو یاہادی یا رحیم صفت کے ساتھ بلائے گا تو اس کی شان ہدایت اور رحمت اس کو ہدایت اور رحمت سے محروم نہیں رکھے گی اس کی کاروباری اور گھریلو مشکل بھی ضرور انشاء اللہ حل ہوجائے گی اور شان ہدایت کی کرشمہ سازی بھی سامنے آئے گی۔

 

موٹاپا کم کرنےکا عجیب نسخہ
میرا وزن 2 سال پہلے تک بڑھتا بڑھتا 150 کلوگرام تک جا پہنچا اور میری عمر صرف 23 سال تھی‘ گھروالے‘ بچے‘ عورتیں محلے والے سب مجھ سے نفرت کرتے تھے‘ میں خود اپنی زندگی سے تنگ آگیا تھا۔ دو سال پہلے ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد ایک باباجی نے مجھے ایک نسخہ بتایا کہ اسپغول کا چھلکا‘میتھرے کا بیج‘ کلونجی‘ اجوائن دیسی ان سب کو ہم وزن لیکر آدھا چمچ چائے والا کھانے کے پندرہ منٹ بعد استعمال کرو اور ساتھ میٹھی چیزوں اور بوتل سے پرہیز کرو۔ بس میں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور دو سال کے بعد میرا وزن 108 کلوگرام تک آگیا ہے۔ابھی بھی میں یہ نسخہ استعمال کررہا ہوں۔(محمد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 501 reviews.