میرے بیٹے پہلے بہت بدتمیزی کرتے تھے اب انمول خزانہ نمبر ایک پڑھ کر پانی پلانے سے فرمانبردار ہورہے ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ بہت سی معلومات میں اضافہ ہورہا ہے‘ یہ ایک بہت اچھا دینی معلومات پر مبنی رسالہ ہے جس سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں‘ اللہ اسے اور ترقی دے۔ محترم حکیم صاحب آج سے تقریباً چھ ماہ پہلے ہمارے گھر میں رزق کی بہت تنگی تھی‘ ہر طرف سے مشکلات ہی مشکلات تھیں‘ میرے بچے بہت نافرمان تھے‘ آپس میں ہروقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے‘ ہم میاں بیوی کے درمیان بھی ہر وقت جھگڑا ہوتا رہتا ہے حالانکہ بات کچھ بھی نہ ہوتی تھی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگتا تھا۔ بچوں میں نااتفاقی بہت تھی‘ گھر میں رزق کی بہت تنگی تھی جس کی وجہ سے صبح کا کھالیں تو دوپہر کے لالے پڑجاتے تھے۔ میں نے یہ سارے مسائل آپ کو خط کے ذریعے بتائے تھے تو آپ نے مجھے جوابی خط میں آیۃ الکرسی اور روٹی والا عمل بتایا جو میں نے پابندی سے تین مہینے کیا اس سے رزق میں جو بندشیں تھیں ختم ہوگئی ہیں۔ میرے بچے فرمانبردار ہوگئے ہیں‘ ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔روٹی والا اور آیۃ الکرسی کا عمل درج ذیل ہے:۔
رات کو تین روٹیاں پکا کر رکھ لیں اور اگلی صبح ایک سر پر رکھیں ایک بائیں ایک دائیں کندھے پر رکھ کر 41 بار آیت الکرسی پڑھیں۔ روٹیاں اتار کر ان پر پھونک کر ان کے ٹکڑے کرکے پرندوں کو گھر کی چھت پریا کسی پاک صاف جگہ پر ڈال دیں یا مچھلیوں کو ڈال دیں۔ یہ عمل دن میں کسی بھی وقت گھر کا کوئی فرد بھی کرسکتا ہے ناغہ نہ ہو۔ یہ عمل 41 ‘ 71 یا 91 دن توجہ و دھیان سے کریں۔
اولاد فرمانبردار ہوگئی
(ف۔ا۔ لاہور)
آپ کا رسالہ پڑھنے سے میری زندگی میں بہت تبدیلی آرہی ہے‘ میں اپنے بچوں کو بھی پڑھواتی ہوں‘ میرے بیٹے پہلے بہت بدتمیزی کرتے تھے اب انمول خزانہ نمبر ایک پڑھ کر پانی پلانے سے فرمانبردار ہورہے ہیں‘ رزق کیلئے میں نے سورۂ کوثر والا عمل (129مرتبہ صبح وشام)شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ بہتری کررہا ہے۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ بغیر کچھ لیے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ورنہ عامل حضرات تو لوگوں سے ہزاروں روپے لوٹتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں