Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

دسمبر کے جوابات

1۔محترم قاری! اسی رسالہ کے صفحہ نمبر 15 پر ایک درودشریف لکھا گیا ہے جو کہ تحریر بھجوانے والے نے ذاتی طور پر خود آزمایا اور ان کے گھر سے بہت عرصہ سے موجود کھٹمل ختم ہوگئے۔ آپ وہ درود شریف پڑھیں۔ (ایڈیٹر)
ii۔بھائی! آپ مارکیٹ سے ہرمل اور اجوائن ہموزن لیکر اس کی دھونی گھر کے کونے کونےمیں دیں‘ انشاء اللہ اس ٹوٹکے سے گھر میںموجود کھٹمل مرجائیں گے اور مچھر بھی ختم ہوجائیں گے۔ یہ ہمارا آزمودہ ٹوٹکہ ہے ہمارے گھر میں آج تک موذی جانور صرف اسی دھونی کی وجہ سے داخل نہیںہوا۔ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ (شائستہ‘ گوجرانوالہ)
2۔بہن! پہلے میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ اورمیں بہت پریشان تھی سارا دن سستی طاری رہتی تھی‘ چہرے میں نکھار نہیں تھا اور کھایا پیا نہیں لگتا تھا‘ پھر مجھے کسی عمر رسیدہ خاتون نے ایک ٹوٹکہ بتایا جس سے مجھے حیرت انگیز فائدہ ہوا آپ کو بھی وہ بتا رہی ہوں اور اس کا کریڈٹ ماہنامہ عبقری کو دے رہی ہوں کہ جسکی وجہ سے ہمیں ایسے آزمودہ ٹوٹکے ملتے ہیں آپ صبح سورج نکلنے سے کم از کم ایک ڈیڑھ گھنٹہ جاگیں اور تازہ ہوا میں چہل قدمی کریں اور تازہ آکسیجن کو لمبے لمبے سانسوں سے اندر کھینچیں اس کے بعد سوئیں نہیں یہ بظاہر عام سا ٹوٹکہ ہے لیکن اس کا فائدہ حیرت انگیز ہے۔ (شہلاجمیل‘لاہور)
3۔آپ ہفتے میںدو دن اپنے جسم پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور پھر دو سے تین گھنٹے بعد نیم گرم پانی میں تین عدد لیموں کا رس شامل کرکے نہائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔(محمد احمد خان‘ بہاولپور)
4۔آپ رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں کیسو کے پھول ایک پاؤ ابالیںاور اس پانی سے غسل کریں۔ میرے کزن کو بھی یہی مسئلہ تھا اس نے کچھ عرصہ اسی طرح غسل کیا آج وہ الحمدللہ جلد کی ہر قسم کی بیماری سے نجات پاچکا ہے۔ آپ بھی کریں اور دعائیں دیں۔ انشاء اللہ آپ مایوس نہیں ہونگے۔(سلیمان حیدر‘ لاہور)

فروری کے سوالات

1۔محترم قارئین السلام علیکم! میرے سر سے بال چر کی بیماری شروع ہوئی ہے‘ چھوٹے چھوٹے دائروں کی شکل میں بال گررہے ہیں‘ بھنوئیں اور پلکوں سے بھی بال گررہے ہیں‘ دیسی اور ہومیو پیتھک علاج کرائے ہیں مگر بال نکلے ضرور مگر پھر گرگئے۔ اب کوئی علاج نہیں کررہا کیونکہ سٹیرائیڈ مزید کام خراب کرتے ہیں‘ علاج چھوڑنے کے بعد یہ پوزیشن ہے کہ بھنویں‘ پلکیں‘ ڈاڑھی اور مونچھوں پر بال نکل رہے ہیں‘ نکلنے کے بعد ان میں سے کوئی نہیں گرا‘ اب میں وگ استعمال کررہا ہوں کیونکہ سر پر کوئی بال نہیں بچا۔ قارئین میری آپ سے التماس ہے کہ براہ مہربانی کوئی آسان سا نسخہ یا وظیفہ مارچ کے رسالہ میں ضرور دیں آپ کو ساری عمر دعائیں دوں گا۔ (محمد فرقان‘ راولپنڈی)
2۔میری عمر 15سال ہے۔ میرا رنگ کالاہے‘ میرے ماتھے پر دانے بھی ہیں‘ میرے خاندان میں صرف میرا رنگ ہی کالا ہے جس سے مجھے ہروقت بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ مہربانی کرکے مجھے کوئی آسان سا اور گھریلو نسخہ بتائیں میں نے کئی کاسمیٹکس کریمیں استعمال کیں ہیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا ۔اگر کسی قاری کے پاس کوئی روحانی نسخہ بھی ہوتو بتائیں (محمد عمر‘ خانپور)
3۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا نام محمد طاہر شاہ ہے میری عمر تیس سال ہے۔ مجھے قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق ہے لیکن باوجود کوشش کے میری یہ خواہش پوری نہیں ہوتی حالانکہ دنیاوی تعلیم میں میں نے ایم اے کیا ہوا ہے۔ عرض ہے کہ کوئی بہن یا بھائی مجھے کوئی ایسا عمل‘ وظیفہ یا نسخہ بتائے جس سے میں اپنی یہ خواہش پوری کرسکوں۔(طاہر‘ پشاور)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! میری خواہش ہے کہ میں شرعی پردہ کروں‘ پانچ وقت کی نماز پڑھوں‘ ہروقت میری زبان پر ذکر جاری ہو لیکن کچھ عرصہ ہی میں ان باتوںپر عمل کرتی ہوں پھر یہ سب مجھ سے چھوٹ جاتا ہے‘ پھر میں اللہ سے توبہ کرتی ہوں اور پھر دوبارہ نماز و ذکر شروع کردیتی ہوںلیکن مستقل نہیں کرپاتی‘ میری قارئین سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی ایسا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ جس سے مجھے اعمال میں پختگی آجائے اور مستقل گناہوں سے بچی رہوں۔ (میمونہ رحمان‘ گلگت)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 482 reviews.