Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حاجتوں‘ مشکلوں اور پریشانیوںکاحل

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

اول تو ایک دن میں ہی انشاء اللہ کام ہوجائے گا۔ ورنہ دوسرے یا تیسرے دن بھی یہی عمل کریں۔ اگر معاملہ فوری نوعیت کا نہ ہو اور آپ کے پاس وقت ہو تو پھر کاغذ کے ایک ٹکڑے پر یہی تحریر لکھ کر پھینک آئیں اور یہ عمل سات دن‘ حد گیارہ دن کریں۔

یہ عمل ایک تیر ہے جو اپنے نشانے پر ضرور لگتا ہے کبھی خطا نہیں کرتا‘ میرا بارہا بار کا آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔ کیسی ہی مشکل کیوں نہ ہو‘ انشاء اللہ یہ عمل آپ کے کام آئے گا۔ مثال کیلئے تین واقعات پیش خدمت ہیں۔ ٭ میرے ایک ملنے والے جن کا نام صلاح الدین ہے‘ میرے پاس آئے اور کہنے لگے سخت پریشانی ہے‘ پوچھنے پر بتایا کہ میری سالی کا بیٹا جو کم و بیش پچیس سال کا ہے کئی دن سے لاپتہ ہے‘ کچھ لوگوں سے رقم لیکر جو کہ سات آٹھ لاکھ روپے تھی واپس آرہا تھا کہ راستے سے ہی غائب ہوگیا ہے۔ ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ اس کی ماں کی حالت بہت خراب ہے‘ بار بار غشی کے دورے پڑرہے ہیں۔ باپ کا بھی رو رو کر برا حال ہے۔ ادھر رقم لینے والے بھی سرپر سوار ہیں۔ رقم کی واپسی کا بار بار تقاضا کرتے ہیں۔ بہت پریشانی کا عالم ہے کچھ کریں۔
میں نے اسے عمل بتایا اور گیارہ دن عمل کرنے کا کہہ کر رخصت کردیا۔ چند دن بعد دوبارہ آیا۔ بہت خوش تھا کہنے لگا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گیارہ دن سے پہلے ہی کام ہوگیا لڑکا بھی مل گیا ہے اور پیسے بھی…… ٭ ایک دوست حماد صاحب ایک دن آئے اور کہنے لگے ایک معاملے میں پھنس گیا ہوں کوئی حل بھی نظر نہیں آرہا‘ بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے‘ پوچھنے پر کہنے لگے میں نے دوسری شادی کرلی ہے‘ میں نے کہا اللہ کے بندے! ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی کیا ضرورت تھی؟ کہنے لگے پہلی بیوی بہت جھگڑالو‘ زبان دراز اور بدتمیز تھی۔ اس نے میری زندگی اجیرن کررکھی تھی وغیرہ… میں نے پوچھا اچھا اب پریشانی کیا ہے؟ کہنے لگے میری پہلی بیوی ہماری برادری سے ہے اور آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ ہماری برادری بڑی اکھڑ مزاج اور جاہل ہے۔ معمولی معمولی بات پر بندہ مار دیتی ہے‘ انہیں پتہ چلے گا تو وہ میری بہن کو جو برادری میں ہی بیاہی ہوئی ہے طلاق دیکر گھر بھیج دیں گے اور مجھے اور میری دوسری بیوی کو گولی مار دیں گے۔ کوئی حل بتائیں کہ میری بہن کا گھر بھی بستا رہے اور ہم دونوں میاں بیوی بھی محفوظ رہیں۔ قصہ مختصر انہیں یہی عمل بتایا انہوں نے اس پر عمل کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اللہ کے فضل سے سارا معاملہ ایسے حل ہوا کہ عقلیں حیران رہ گئیں۔ ٭ چند روز پہلے کا واقعہ ہے میرے ایک دوست اعظم صاحب ملے‘ کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے‘ استفسار پر بتانے لگے پرسوں چھوٹی بہن کی شادی ہے‘ کاروباری معاملات میں مَیں نے ایک شخص سے پیسے لینے تھے اس نے آج کا وعدہ کیا ہوا تھا۔ اس سے جب پیسے لینے گیا ہوں تو اس نے انکار کردیا ہے آپ کو تو پتہ ہے ابو بھی سر پر ہیں دوسرا بھائی بھی نہیں ہے کہ سہارا لگا دیتا کوئی ایسا دوست بھی نہیں ہے جو اس مشکل میں میری مدد کرسکتا‘ میں نے اسے دلاسہ دیا‘ عمل بتایا اور کہا تم اس شخص کے پاس کل دوبارہ جانا۔اگلے دن شام کو اعظم صاحب کا فون آیا خوشی سے معمور آواز تھی کہنے لگے آپ کا بہت بہت شکریہ اس عمل کی وجہ سے اللہ نے کرم کردیا اور کام ہوگیا۔
عمل و ترکیب: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم بِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ الْحَقِّ الْمُبِیْنِ مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْلِ اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْلِ مَسَّنِیَ الضُّرُّوَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن بِحُرْمَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلِیْہٖ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اَنْ تَکْشِفَ عَنِّی ھَمِّی وَحُزْنِی وَتَرْفَعَ غَمِّی بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ۔
اگر مسئلہ فوری نوعیت کا ہو سخت پریشانی ہو اور وقت قلیل ہو تو یہ تحریر کاغذ کے تین الگ الگ ٹکڑوں پر لکھ کر دریا‘ ندی یا نہر پر لے جائیں۔ کنارے پر کھڑے ہوکر ایک ٹکڑا ہاتھ میں لے لیں اور درود شریف پڑھ کر اپنا مسئلہ یا مشکل بیان کریں یعنی دعا مانگیں‘ پھر درودشریف پڑھ کر کاغذ کا ٹکڑا بہتے پانی میں پھینک دیں‘ اسی طرح دعا مانگ کر دوسرا پھر تیسرا ٹکڑا بھی پھینک دیں۔ اول تو ایک دن میں ہی انشاء اللہ کام ہوجائے گا۔ ورنہ دوسرے یا تیسرے دن بھی یہی عمل کریں۔ اگر معاملہ فوری نوعیت کا نہ ہو اور آپ کے پاس وقت ہو تو پھر کاغذ کے ایک ٹکڑے پر یہی تحریر لکھ کر پھینک آئیں اور یہ عمل سات دن‘ حد گیارہ دن کریں۔ انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔نوٹ: تحریر کسی پاک نہر یا دریا یا کسی کنوئیں میں پھینک دیں۔گندے جوہر یا گندے پانی ملے ہوئے دریا میں نہ پھینکیں۔تمام قارئین کو اس عمل کی اجازت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 476 reviews.