ایک عددقرطم جسے پنجابی میں کوڑتمہ کہتے ہیں‘ 1 عدد صابن (کوئی بھی) کاٹ کر آدھا کرلیں قرطم کو درمیان سے کاٹ کر آدھا کرلیں اور گودا نکال دیں(گودا بس اتنا نکالنا ہے کہ صابن کا ٹکڑا اس کے اندر پورآجائے) اور قرطم کے اندر صابن رکھ کر بند کردیں‘ قرطم کے اوپر ٹیپ یا آٹا لپیٹ کر 21 دن کیلئے گندم میں دبادیں‘ 21 دن بعد قرطم کے اندر سے صابن نکال کر استعمال کریں‘ انشاء اللہ دانے ٹھیک ہوجائینگے۔ میں اور میری بھابی نے کچھ عرصہ استعمال کیا تو ہمارےچہرے سے دانوں کا خاتمہ ہوگیا۔ (رفیعہ عبدالجبار‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں